نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میری گھُٹی میں پڑی تھی ہو کے حل، اُردو زباں جو بھی میں کہتا گیا ، حُسنِ بیاں بَنتا گیا سرزمینِ ہند پر اقوامِ عالم کے فراق قافلے بستے گئے، ہندوستاں بنتا گیا فراق گورکھپوری Urdu language lies blent with my blood and bones Everything that I write becomes a model for my age Caravan upon...
  2. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    قبلہ ! آپ اپنی غزل کو مردہ بھیڑ بناکر گھوڑے سواروں ، نیزہ بردار وں کے حوالے کردیتے تو ہیں اور ۔۔ :):)
  3. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    عیسیٰ خیلوی کی پسِ منظر گونجتی ، زکام خوردہ اور لرزہ دار آواز کی غیر معمولی ارتعاش میں تا ہینی اور آئل مِلے اور پسے چنے کا پیسٹ ، یا روسٹڈ بینگن کا بُھرتا ، پاکستانی تندور پر لگی سُوکھی روٹی کے ساتھ ، اور ساتھ میں کوئی بھی شکر مِلی کاربونیٹڈ مشروب
  4. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ظرافت میں بھی نکتہ سنجی دِکھائی جاسکتی ہے یعنی ذہانت ، کسی طور بھی استعمال کی جاسکتی ہے اور اِس کے لئے سنجیدگی ، یا کوئی بھی، کسی ایک حالت کا ہونا ، یا خود پر طاری کرنا ضروری نہیں۔
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیدۂ مُشتاق کو منظُور تُو عالم میں ہے دم تِرا بھرتے ہیں ، دم جب تک کہ اپنے دم میں ہے خواجہ حیدر علی آتش
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُجلے اُجلے سے کفن میں سحرِ ہجرِ فراق ایک تصویر ہُوں میں رات کے کٹ جانے کا فراق گورکھپوری The morn of separation arrives shrouded in the white I present a picture, Firaaq , of the passing of the night Firaaq Gorakhpoori
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تشکّر جواب کے لئے جناب :) "ذہن میں رکھنا" ، آپ سے ذہین میں رکھنا ٹائپ ہوگیا ، اور ایک آدھ اور ٹائپو بھی اپنی دانست میں درست کردئے ہیں ، پھر بھی دیکھ لیجئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ پھول یہ خوشبو یہ نگر ذہن میں رکھنا گر ساتھ چلے ہو تو سفر ذہن میں رکھنا کب رنگ بدلتا ہے ، بھروسا نہیں اُس کا فی الحال وہ...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اِک معمّہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا شوکت علی خاں فانی بدایونی Life is a riddle puzzling in extreme Why call it life ? its a madman dream Fani Badayuni
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تجسّس ہو تو مِل جاتا ہے سب کچُھ دارِ اِمکاں میں کوئی لمحہ خوشی کا، آؤ ڈھونڈھیں عمرِ اِنساں میں مانی جائسی the world yields everything to those who seek and strive let's find a joyous moment in our limited lives Mani Jaisi
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کھینچ لائے یار کو ، بھر دے مِرا زخمِ فراق وہ اثر ہو جذبِ دل میں ، جو اثر مرہم میں ہے خواجہ حیدر علی آتش
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    صاحب شعر کے لئے تشکّر ! لیکن شعر وزن میں نہیں ہے دوبارہ سے دیکھ لیں گے تو کیا ہی بات ہو :) شاعر کا نام اگر لکھدیا کریں تو صحیح شعر تلاش کرنے میں بھی آسانی ہو جائے گی :):)
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عجب اِک گو مگو کی جا ہے ، کِس کو اپنا ٹھہرائیں وہ اپنا خود ہے، ہم اُس کے ہیں، نازاُس کا نیازاُس کا شادعظیم آبادی
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ستایا آ کے پہروں آرزو نے ! جو دم بھرآپ میں پایا گیا ہُوں شادعظیم آبادی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شعر و الہام تو کیا ، عرش بھی نازل ہو جائے دل جو اِک شے ہے، حقیقت میں اگر دل ہو جائے جگرمُرادآبادی
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس کو اِس حُسن پہ شک ہو اُسے ایمان نہیں جو نہ سمجھے تجھے یکتا ، وہ مسلمان نہیں شاد عظیم آبادی
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم سے ہُوا شباب کا بھی مرحلہ نہ طے ! اِس راہ میں قدم کے بڑھاتے ہی تھک گئے شاد عظیم آبادی
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    شاد عظیم آبادی صاحب کی شاعری کی ابتدا بیت بازی سے ہوئی اس زمانے کے اشعار میں سے تلنگی یعنی پتنگ کے بارے میں : جو کوئی اِس تلنگی کو لوُٹے سنگِ آفت سے اُس کا سر ٹُوٹے اُس کے گھر بے سبب ہو لڑائی اُس کی جورُو بھی بے سبب چُھوٹے شاد عظیم آبادی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کبھی یہ وہم ، کہ میں کیا ہُوں، میرا سجدہ ہی کیا کبھی یہ فکر ، جُھکا دی اگر جبیں میں نے جگرمُرادآبادی
  19. طارق شاہ

    داغ روتا ہے تجھ بغیر دلِ زار زار زار

    روتا ہے تجھ بغیر دلِ زار ، زار زار اور کھینچتا ہے آہِ شرربار، بار بار اے دل قمارِ عشق میں ، شاید ہو تیری جیت ! پہلے ، نِکال منہ سے نہ زنہار ، ہار ہار بیمارعشق کا نہ کسی کو خُدا کرے عیسیٰ کو بھی رُلائے یہ آزار ، زار زار ہم کو اسِیر کر کے جو صیّاد لے چلا ! کیا روئے، دیکھ کر سوئے گلزار،...
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بیدلی ہائے تماشا ! کہ نہ عبرت ہے ، نہ ذوق بے کسی ہائے تمنّا ! کہ نہ دُنیا ہے ، نہ دیں مرزا اسداللہ خاں غالب
Top