نتائج تلاش

  1. محب علوی

    ٹریور مارٹن کیس اور امریکی انصاف

    یہ واقعہ کس ریاست میں پیش آیا ہے۔ ویسے پولیس کسی بھی ملک کی ہو ، اس طرح کی حرکتیں کرنے سے باز نہیں آتی۔ پچھلے سال برطانوی پولیس نے بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ برصغیر میں تو یہ کام "اینکاؤنٹر" کی مخصوص اصطلاح کے ساتھ ہوتا ہے۔
  2. محب علوی

    ام الکتاب - مکمل ٹائپ شدہ

    اب اگلا مرحلہ اس کے اندر جو چیزیں رہ گئیں ہیں بقول انکل اعجاز کے وہ پوری کرنی ہیں اور پھر سے اسے اپلوڈ کرکے اس کا لنک دینا ہے۔ اس کے بعد اسے پیش کرنے کا آخری مرحلہ رہ جائے گا جو ابن سعید کے ساتھ مل کر طے ہوگا۔
  3. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    ساجد ، میں بھی عمران کےسارے اقدامات سے متفق نہیں اور ہونا بھی ایسا ہی چاہیے ، وہ بھی ایک انسان ہے اور غلطیوں سے سیکھ رہا ہے ۔ اس کی کارکردگی سے اگر مطمئن ہو جائیں تو پھر تو وہ اور بہت سی غلطیاں کرے گا۔ اطمینان کرنے کا مطلب چھوٹ دینا ہوتا ہے سیاست میں اور چھوٹ ہمیشہ خطرناک ہوتی ہے حکومتی...
  4. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    میں سیاسی لیڈر ہی کی تلاش میں ہوں اور ایک اچھے سیاسی لیڈر سے زیادہ مسیحا اور کون ہو سکتا ہے قوم کا۔
  5. محب علوی

    میری ماں ، پیاری ماں

    بہت لطف آیا یہ دھاگہ پڑھ کر ۔ میری امی کی بھی چند خصوصیات فرحت کی امی جیسی ہیں یعنی لاڈ بھی کافی اور سختی بھی کافی۔ میرے والد سعودی عرب چلے گئے تھے اور تقریبا اٹھارہ سال وہیں رہے ۔ اس لیے میری اور میرے بھائیوں کی تربیت کا بہت زیادہ حصہ والدہ ہی نے کیا شاید اس لیے بھی انہوں نے کچھ زیادہ سختی...
  6. محب علوی

    اردو ویب لائبریری ذخیرہ کتب: پیش رفت اور منصوبے

    اپ ڈیٹ کچھ میسر ہے اب اس پر۔
  7. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    میں متفق ہوں آپ کی اس بات سے اور پارٹی الیکشن والی بات کرکے عمران نے آپ کے انہی خدشات اور جائز تنقید کو تسلیم کیا ہے۔ اگر منصفانہ اور صحیح الیکشن پارٹی میں ہو جاتے ہیں تو پھر یہ گلہ آپ کا دور ہو جائے گا کیونکہ پھر تو لوگوں نے ہی منتخب کیا ہوگا ، عمران یا مرکزی انتظامی کمیٹی کا عمل دخل بہت کم رہ...
  8. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    فکر نہ کریں ساجد، اس حکومت پر میں تو کب کی لعنت بھیج چکا ہوں بلکہ اس سے بھی آگے جا چکا ہوں ۔ جو لوگ بھی اب پیپلز پارٹی کی معاونت اور حمایت کرتے ہیں وہ میرے نزدیک عوام دشمن اور ملک دشمن ہیں۔ اس قدر واضح اور ڈھٹائی کے ساتھ کرپشن کے بعد بھی جو اس حکومت اور پارٹی کے ساتھ ہے وہ کسی لحاظ سے بھی کسی شک...
  9. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    آپ شاید تحریک انصاف کے حوالے سے یا موجودہ حالات کے حوالے سے قنوطیت کا شکار ہو رہے ہیں ورنہ لاہور ، کراچی کے فقید المثال جلسوں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنے لوگ پر امید ہیں۔ یہاں نیویارک میں میں نے تحریک انصاف کے جلسہ میں شرکت کی تھی جس میں عمران بھی نہیں تھا بلکہ کوئی بھی لیڈر موجود نہیں...
  10. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    ساجد، آپ بھی موجودہ حکومت کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔ جس طرح انہوں نے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کا مذاق اڑایا ہے اور زبانی کلامی عمل درآمد کے پکے وعدے کرکے جس طرح ٹالا ہے وہ میرے ، آپ کے اور عمران کے بھی سامنے ہے۔ اس لیے میں تو اس بات پر قطعا یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی اس خوش فہمی میں مبتلا ہوں...
  11. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    ساجد ، آپ جیسے زیرک اور معاملہ فہم سے میں عام فہم رائے سے ہٹ کر امید کرتا ہوں۔ نچلی سطح پر کرپٹ لوگوں کو عہدے دیے گئے ہیں ، میں جانتا ہوں اونچی سطح پر بھی چند عہدے زیادہ صاف بندوں کو نہیں دیے گئے ہیں مگر اس کی ایک بڑی واضح وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ عمران نے میسر لوگوں سے ہی انتخاب کرنا ہے تو وہ...
  12. محب علوی

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    اس کی ایک چھوٹی اور مشہور مثال پیش خدمت ہے۔ فکر نہ کرو ، یہ کام ہو جائے گا۔ وہ ساجد صاحب ہیں نہ جو ابھی ابھی ناظم بنے ہیں سیاست اور مذہب کے فورم کے ، میرے بہت پرانے جاننے والے اور عزت کرنے والے ہیں۔ میں کہہ دوں گا ، کام ہو جائے گا۔ :ROFLMAO:
  13. محب علوی

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    اس کی آپ فکر نہ کریں ساجد، یہ اقربا پروری کی آپ کو خبر بھی نہ ہو گی۔ جس کا کام اسی کو ساجھے۔
  14. محب علوی

    ہر ایک منٹ میں انٹرنیٹ پر کیا کچھ ہو جاتا ہے

    تصویری شکل اور پھر سلیس اردو میں تفصیل دیکھ کر اچھا محسوس ہوا۔
  15. محب علوی

    تحریک انصاف اور ممبر شپ مہم

    میں جاننا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کی ممبر شپ مہم کیسی جا رہی ہے۔ اشتہار میں تو عمران نے اپنا پیغام بہت عمدہ طریقے سے دیا ہے۔
  16. محب علوی

    سعودی حکومت و معاشرے اور شہزادی بسمہ بنت سعود

    ام نور العین ، آپ جب دین کی بات کرتی ہیں تو تحمل و بردباری تو آپ پر دوسروں سے کہیں زیادہ لازم آتی ہے ۔ یہی اعلی درجے کی اخلاقی قدریں ہی تو ہمارا مذہب ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر کوئی سخت اور تلخ بات کہے بھی تو بھی ہم خوش خلقی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
  17. محب علوی

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    ساجد بھائی ، میری طرف سے انتہائی مبارک قبول فرمائیں۔ صد شکر کہ جتنے عزیز و اقارب ہیں وہ اہم عہدوں پر فائز ہوتے جا رہے ہیں ، اب اطمینان سے اقربا پروری کا شوق پورا ہو سکے گا۔ سیاست اور مذہب پر ایسے ہی کسی قریبی بندے کی تعیناتی کا منتطر تھا میں، اب مشکل ہے کہ دھونس اور حالات اور موقع سے فائدہ...
  18. محب علوی

    سعودی حکومت و معاشرے اور شہزادی بسمہ بنت سعود

    سب سے پہلے تو ستاروں والے ساجد صاحب کو میری طرف سے بہت بہت مبارکباد ، منتظم بننے پر اور بہت ہی نازک اور سرگرم زمروں کے ناظم بننے پر مجھے از حد خوشی ہوئی کیونکہ عموما ان زمرات پر گفتگو کرنا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی اور تحمل اور گفتگو کو دوبارہ ٹریک پر لانا اس سے بھی زیادہ دشوار مگر ان سب باتوں...
  19. محب علوی

    مبارکباد مقدس بٹیا رانی ااردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی نئی موڈریٹر

    انشاءللہ جلد ہی ، آجکل تو اپنا ہی ہوش نہیں ہے۔ :)
  20. محب علوی

    نوجوان نسل میں کتب بینی کو کیسے فروغ دیا جائے ؟

    گفتگو اور کتاب کی ترغیب دے کر بلکہ اس پر پڑھنے سے پہلے گفتگو کرکے اور پڑھ کر اس پر تبصرے کی یقین دہانی لے کر۔ شروع میں خود کتاب کی خوبیاں بیان کریں اور اسے کسی انگریزی کتاب یا ادیب سے موازنہ کرنے کے لیے کہیں ، غیر محسوس طریقے سے دلچسپی پیدا ہونی شروع گی البتہ کتاب کا دلچسپ ہونا اشد ضروری ہے :)۔
Top