نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    چُنیدہ مصالحجات تو حکماء اور طبیب، مدافعت اور ردِ بَلا و وبا، کے لئے مفید و اکسیر گردانتے ہیں، اور بہ اعتدال نسخوں اور دواؤں میں استعمال بھی کرتے ہیں
  2. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    طبیعت بخیر و خوشحال، زلفی شاہ صاحب ! بہت دن بعد نظر آئے بھائی استاد اور مجھے بھی، کابلی بادام بھجوادیں کہ افاقہ کے ساتھ لفظ کھانے کے بجائے بھیجی سوغات کھائی جائے شمشاد بھائی نے تو چلغوزے مہنگے ہیں کہہ کر جان چُھڑوائی تھی پچھلی فرمائش سے
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رات بھر ڈر ہی رہا صبح کے ہونے کا قمر وصل کی رات کٹی ہے شبِ ہجراں ہو کر قمرجلالوی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیوں شمعِ اِنتظار بُجھاتے ہو، اے قمر ! نالے ہیں یہ کسی کے، سحر کی اذاں نہیں قمر جلالوی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جہاں، شریکِ سفر، ہم تھے ہر قدم پہ تِرے ! وہ رہگزر بھی، رہِ رنج و رائیگاں میں مِلی لطیف سیڈا
  6. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::: وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل -- Qamar Jalalvi

    غزلِ استاد قمرجلالوی وہ نہ آئیں گے کبھی دیکھ کے کالے بادل دو گھڑی کے لیے، اللہ ! ہٹا لے بادل آج یوں جُھوم کے کچُھ آگئے کالے بادل سارے میخانوں کے کھلوا گئے تالے بادل آسماں صاف شبِ وصل سحر تک نہ ہُوا اُس نے ہر چند دُعا مانگ کے ٹالے بادل بال کھولے ہوئے، یوں سیر سرِ بام نہ کر تیری زُلفوں...
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تیرے قُربان قمر، منہ سرِ گُلزار نہ کھول ! صدقے اِس چاند سی صُورت پہ نہ ہوجائے بہار قمرجلالوی
  8. طارق شاہ

    قمر جلالوی :::: حُکمِ صیّاد ہے، تا ختمِ تماشائے بہار! -- Qamar Jalalvi

    غزلِ استاد قمرجلالوی حُکمِ صیّاد ہے، تا ختمِ تماشائے بہار! ساری دنیا کہے، بلبل نہ کہے! ہائے بہار صبح گُلگشت کو جاتے ہو، کہ شرمائے بہار کیا یہ مطلب ہے گلستاں سے نِکل جائے بہار منہ سے کچُھ بھی دمِ رُخصت نہ کہا بُلبُل نے حرف صیّاد نے اِتنا تو سُنا ہائے بہار یہ بھی کچُھ بات ہوئی، گُل ہنسے...
  9. طارق شاہ

    تعارف مختصرتعارف

    الله تعالیٰ آپ کا یہاں آنا آپ، اور ہم سب کے لئے مبارک کرے خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر بہت خوش رہیں :)
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ سمجھے تھے ہم، ایک چرکہ ہے دل پر دبا کر جو دیکھا ، تو ناسُور نِکلا وجود و عدم، دونوں گھر پاس نکلے نہ یہ دُور نِکلا، نہ وہ دُور نِکلا داغ دہلوی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جہاں تیرے جلوہ سے معمُور نکلا پڑی آنکھ جس کوہ پر طُور نکلا داغ دہلوی
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    حسرتِ جلوۂ دِیدار لِئے پھرتی ہے ! پیشِ روزن، پسِ دِیوار لِئے پھرتی ہے حیدرعلی آتش
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بھرا ہُوا ہے مِرے دل میں اور کیا کیا کچُھ فغاں کو آپ لئے پھرتے ہیں فغاں کیسی داغ دہلوی
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہر سنگِ میل پر یہی گزُرا مجھے قیاس زندہ گڑا ہُوا کوئی جیسے زمیں میں تھا شبنم رومانی
  15. طارق شاہ

    مصطفیٰ زیدی نظم "سپردگی"۔۔۔ از مصطفیٰ زیدی

    بہت خوب انتخاب فاتح صاحب ! تشکّر شیئر کرنے پر :) میں تِرے راگ سے اِس طرح بھرا ہُوں جیسے کوئی چھیڑے تو اِک نغمۂ عِرفاں بن جاؤں لگتا ہے دوسرے مصرع میں کوئی حرف درج ہونے سے رہ گیا ہے شاید یوں ہو ! کوئی چھیڑے تو میں اِک نغمۂ عِرفاں بن جاؤں ؟ بہت خوش رہیں :)
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جن سے نیکی کی توقع ہو، وُہی نام دھریں ایک یہ وقت بھی، قسمت میں مِری آنا تھا بے سبب ترکِ تعلق کا بڑا رنج ہُوا ! لاکھ رنجش سہی، اِک عمر کا یارانہ تھا نصیر احمد نصیر
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وہ تو بس وعدۂ دِیدار سے بہلانا تھا ہم کوآنا تھا یقیں، اُن کو مُکر جانا تھا لاکھ ٹُھکرایا ہمیں تُو نے، مگر ہم نہ ٹلے تیرے قدموں سےالگ ہو کےکہاں جانا تھا نصیر احمد نصیر
  18. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    ثابت مصالحوں کا استعمال مغلوں کے زمانے سے (ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے سے) برصغیر میں رائج ہے ، دالچینی اور الائچی ان میں سر فہرست ہی رہی ہے ہمیشہ
  19. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    عرض اس لئے کیا تھا صاحب! کہ "لانڈھی سے لنڈی کوتل" بھی لال قلعہ سے لالو کھیت ، ہی کی طرز پر یعنی ایک جگہ سے دوسری جگہ تک (لمبائی ،طوالت تا دُور تک، بات پہنچی تری جوانی تک) کے محاورے کی طرح ہے ۔ اور علاقوں کو اپنے بات کی دلیل یا مطابقت سے، دوسرے محاورے بھی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خِزاں کے دور میں لُطفِ بہار لیتا ہُوں غمِ حیات کو، ہنس کر گزُار لیتا ہُوں گُلوں سے رنگ، سِتاروں سے روشنی لے کر جمالِ یار کا نقشہ اُتار لیتا ہُوں ساغر صدیقی
Top