نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سنگِ آزار کی بارشیں تیز تھیں، اور بچنے کا کوئی طریقہ نہ تھا رفتہ رفتہ سبھی نےسَروں پرکوئی بے حسی تان لی، سائباں کی طرح عرفان صدیقی
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم عبث دیکھتے ہیں غرفۂ خالی کی طرف یہ بھی کیا کوئی تماشا ہے کہ، حیرت کی جائے گھر بھی رہیے تو چلے آتے ہیں مِلنے کو غزال کاہے کو بادیہ پیمائی کی زحمت کی جائے عرفان صدیقی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بنا گلاب، تو کانٹے چُبھا گیا اِک شخص ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص محبتیں بھی عجب اُس کی نفرتیں بھی کمال مِری طرح کا ہی مجھ میں سما گیا اک شخص عبیداللہ علیم
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ، میری آگ کی یہ شعلگی باقی رہے گی نہ میری خاک کی تاثیر رہنے کے لئے ہے نہ یہ آب و ہوائے شہرِ جسم و جاں دوامی ! نہ میرے درد کی جاگیر رہنے کے لئے ہے کہیں محفوظ ہے لوحِ فنا پر ایک تحریر بالآخر اک وہی تحریر رہنے کے لئے ہے افتخار عارف
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جانتے ہیں سفرِ شوق کی حد کیا ہوگی زور باندھیں بھی تو ہم آبلہ پا کیا باندھیں کوئی بولے گا تو آواز سنائی دے گی ! ہُو کا عالم ہو تو مضمونِ صدا کیا باندھیں افتخار عارف
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لحاظِ حُرمتِ پیماں، نہ پاسِ ہم خوابی ! عجب طرح کے تصادم تھے آشائی میں بھی تصادمِ دل و دُنیا میں دل کی ہار کے بعد حِجاب آنے لگا ہے غزل سرائی میں بھی افتخار عارف
  7. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    وہاں تازہ پسا کا تو پتہ نہیں، لیکن ورجینیا میں مل جاتا ہے، ویسے بھی زیادہ تر پسا آٹا کینیڈا سے امریکہ آتا ہے پاکستانی اور انڈین لوگ زیادہ تر سفید آٹا استعمال کرتے ہیں جبکہ شہری علاقہ کے امریکنز اور کنیڈین مکمل گندمی آٹا جس سے کوئی کشید نہ کی گئی ہو استعمال کرتے ہیں ۔ اور کچھ پرسنٹ دیسی بھی۔ سب...
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تمام رات تصوّر ، تمام دن تصوِیر ! ہماری عمرِ محبّت کے کاروبار نہ پُوچھ نہیں نِشان مُسرّت کا رُوح تک سیماب ! دراز دستئ غمہائے روزگار نہ پُوچھ سیماب اکبرآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مِرا جوشِ جوانی آب و رنگِ ساغر و مینا مِرا اشکِ مسرّت روغنِ تصویرِ میخانہ یہ آنکھیں جامِ بادہ، یہ جوانی نشۂ صہبا خُدا رکھّے تمہیں، تم بھی تو ہو تصویرِ میخانہ سیماب اکبرآبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سیماب ترکِ عشق و غمِ زندگی غلط وہ کم کیوں کریں جسے دل مانتا نہ ہو سیماب اکبر آبادی
  11. طارق شاہ

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    مسور کی دال سب سے جلدی بننے والی دال ہے، پک جانے کے بعد مکھن اور زیرہ کا تڑکا اسے وہ ذائقہ عطا کرتا ہے جو کسی اور شے میں نہیں، اُسی وقت بنی گرم باسمتی چاول یا تازہ پسی گیہوں کی روٹی ساتھ سونے پہ سہاگہ ہے
  12. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    پراٹھوں کے بغیر وہ بھی !
  13. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ٹُھسّے والی چائے تو چائنا کی وہ چائے ہے جو چھوٹے چھوٹے تنکوں اور مختلف پتیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور کیتلی میں آگ پر پکانے کے بعد بہت ہی چھوٹی پیالیوں میں پیش کی جاتی ہیں، یعنی ہماری طرح لسی کی گلاسوں اور دودھ کے پیالوں میں نہیں پی جاتی ہے
  14. طارق شاہ

    مانا کہ دل تمہارے ہی زیر نگیں رہا ---غزل --ضیاء الرحمان اعظمی

    تصحیح تو نہیں صرف جاذب نظر کرنے کی کوشش کی تھی، غزل اغلاط سے پاک تھی بہت ہی خوب اور مربوط غزل ہے صاحب. بہت ہی لطف دیا آپ کے انتخاب نے تشکّر ایک بار پھر سے بہت خوش رہیں :):)
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    عشق کریں تو جنُوں کی تُہمت، دُور رہیں تو، تُو ناراض اب یہ بتا ہم تُجھ سے نبھائیں یا دلِ محرم لوگوں سے ابن انشا
  16. طارق شاہ

    ابن انشا یُوں تو ہے وحشت جزوِ طبیعت، ربط انہیں کم لوگوں سے

    عشق کریں تو جنُوں کی تُہمت، دور رہیں تو تُو ناراض اب یہ بتا ہم تُجھ سے نبھائیں یا دلِ محرم لوگوں سے کیا کہنے بہت سی داد صاحب تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :):)
  17. طارق شاہ

    ناصر کاظمی ترے خیال سے لَو دے اٹھی ہے تنہائی

    ترے خیال سے لَو دے اٹھی ہے تنہائی شبِ فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مطلع کے سحر سے نکلیں تو آگے بڑھیں کیا ہی خوب غزل ہے ناصر کاظمی صاحب کی میرے پسندیدہ اشعار کی حامل ہے یہ غزل تشکّر اور بہت سی داد صاحب
  18. طارق شاہ

    جوش شاعروں کا منشور - جوش ملیح آبادی

    بہت ہی اعلٰی جناب تشکّر شیئر کرنے پر بہت خوش رہیں :):)
  19. طارق شاہ

    عرفان صدیقی ختم ہو جنگ خرابے پہ حکومت کی جائے ۔۔۔۔۔۔عرفان صدیقی

    واہ، بہت خوب انتخاب صاحبہ! بہت سی داد اور تشکّر قبول کریں :)
  20. طارق شاہ

    ساحر :::: اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں -- Sahir Ludhianvi

    تشکّر اظہار خیال پر بھائی بہت خوش رہیں :)
Top