نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    ساحر :::: اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں -- Sahir Ludhianvi

    جی درست کہا آپ نےمطلع کے متعلق ! تشکّر اظہار خیال اور داد پر بہت خوش رہیں:)
  2. طارق شاہ

    ضیا جالندھری :::: کیا سَروکار اب کسی سے مُجھے -- Zia Jalandhri

    اظہارِ خیال اور انتخاب پر داد کے لئے تشکّر ! بہت خوش رہیں :)
  3. طارق شاہ

    ضیا جالندھری ::::جب اُنہی کو نہ سُنا پائے غمِ جاں اپنا -- Zia Jalandhri

    تشکّر اظہار خیال پر ، صاحبہ ! بہت خوش رہیں :)
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُنھیں خود اپنا بھی اندازۂ جمال نہیں ! جو پُوچھتے ہیں مِرے ہوش کیوں بحال نہیں ہر ایک شعر میں معجز نُما ہے حُسن اُن کا غزل میں، میرے سُخن کا کوئی کمال نہیں پروفیسراشرف خرم
  5. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    خربوزہ کھینچ کر بیٹھا ہوں میں تو کیا مٹھاس لئے تھا ظالم، کہیں تو ایک آدھ پھانک ڈاکٹر کو بھی چپکا دوں
  6. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہ عادت ہی سہی، عادت بھی کتنی خُوبصورت ہے جمالِ یار سے دِل سیر ہوتا ہے کہیں میرا تمھارے ساتھ ہُوں ہروقت، خلوت ہو کہ جلوت ہو جہاں تم ہو فضا افروز ، دل بھی ہے وہیں میرا سیماب اکبرآبادی
  7. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    سیماب غم گُسار نہ تھے وہ، نہیں سہی احساس تو اُنھیں مِری آزردگی کا تھا سیماب اکبرآبادی
  8. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    زِندانِ ہست و بُود میں محصُور کردیا محفِل سے اپنی تم نے بہت دُور کردیا اب میں ہُوں اور وُسعتِ رنگین کائنات تم نے بِٹھا کے پاس، بہت دُور کردیا سیماب اکبرآبادی
  9. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نقشوں کو تم نہ جانچو، خلقت سے مِل کے دیکھو کیا ہو رہا ہے آخر، کیسی گزر رہی ہے دل میں خوشی بہت ہے، یا رنج اور تردّد کیا چیز جی رہی ہے، کیا چیز مر رہی ہے اکبر الٰہ آبادی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    باتیں بھی مجھ سے کِیں، مِری خاطر بھی کی بہت لیکن، مجال کیا، جو نظر سے نظر ملے اکبر الٰہ آبادی
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آیا وطن میں پھر کے مگر اِس کی کیا خوشی! جن جن کو پُوچھتا ہُوں، یہ سُنتا ہُوں مر گئے اکبر الٰہ آبادی
  12. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) پر ندے کی فر یاد -- ( آتا ہے یاد مجھ کو گزرا ہُوا زمانا )

    پر ندے کی فر یاد علامہ اقبال بچو ں کے لیے آتا ہے یاد مجھ کو گزُرا ہُوا زمانا وہ باغ کی بہاریں، وہ سب کا چہچہانا آزادیاں کہاں، وہ اب اپنے گھونسلے کی اپنی خوشی سے آنا، اپنی خوشی سے جانا لگتی ہے چوٹ دل پر ، آتا ہے یاد جس دم شبنم کے آنسوؤں پر کلیوں کا مُسکرانا وہ پیاری پیاری صُورت ، وہ...
  13. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ماں کا خواب ( ماخُوذ )

    ماں کا خواب علامہ اقبال (ماخو ذ) بچوں کے لیے میں سوئی جو اِک شب تو دیکھا یہ خواب بڑھا اور جس سے مِرا اِضطراب یہ دیکھا، کہ میں جا رہی ہوں کہیں اندھیرا ہے اور راہ مِلتی نہیں لرزتا تھا ڈر سے مِرا بال بال قدم کا تھا دہشت سے اُٹھنا محال جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھی تو دیکھا قطار ایک...
  14. طارق شاہ

    اقبال (بچوں کے لیے) ایک گائے اور بکری ( ماخُوذ )

    ایک گائے اور بکری علامہ اقبال (ماخُوذ ) بچوں کے لیے اِک چراگہ ہری بھری تھی کہیں تھی سراپا بہار جس کی زمیں کیا سماں اُس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندّیاں تھیں رواں تھے اناروں کے بے شُماردرخت اور پیپل کے سایہ دار درخت ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آتی تھیں طائروں کی صدائیں آتی تھیں کِسی ندی...
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس دن سے تم نے ناز و ادا اپنی چھوڑ دی میں بھی تکلّفات کا عادی نہیں رہا اُٹھتے گئے حِجاب حریمِ خیال کے میں جس جگہ کھڑا تھا، وہیں کا وہیں رہا ضیا الرحمان اعظمی
  16. طارق شاہ

    مانا کہ دل تمہارے ہی زیر نگیں رہا ---غزل --ضیاء الرحمان اعظمی

    مانا کہ دل تمہارے ہی زیرِ نگِیں رہا جو مُستویِ عرش ہے، اُس کے قرِیں رہا جس دن سے تم نے ناز و ادا اپنی چھوڑ دی میں بھی تکلّفات کا عادی نہیں رہا ذرّے چمک اُٹھے مِرے سجدوں کے فیض سے تابندہ مُدّتوں وہیں، رُوئے زمِیں رہا جب تک پڑے نہ تھے، مِرے گھر میں تِرے قدم سامان میرے گھر میں، کہیں کا کہیں...
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    گرچہ ہے کِس کِس بُرائی سے، ولے با ایں ہمہ ! ذکر میرا، مجھ سے بہتر ہے، کہ اُس محفل میں ہے مرزا غالب
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہے ہے خُدا نہ خواستہ، وہ اور دشمنی ! اے شوقِ مُنفعِل! یہ تُجھے کیا خیال ہے مرزا غالب
  19. طارق شاہ

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    صبر کی تلقین کرکے کہاں غائب ہو گئے آپ ، ہجر اور جستجو میں دل پر کیا گزر رہی ہوگی اِنکے ، کچھ اندازہ ہے ؟
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دل تو دل، وہ دماغ بھی نہ رہا شورِ سودائے خطّ و خال کہاں مُضْمَحِل ہو گئے قویٰ غالب وہ، عناصِر میں اعتدال کہاں مرزا غالب
Top