نتائج تلاش

  1. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک نشئی نماز کے وقت سگریٹ کے کش لگا رہا تھا۔ اس کے بچے وضو کر کے نماز کے لیے مسجد جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ بچوں کا دادا چارپائی پر لیٹا یہ سارا ماجرا دیکھ رہا تھا۔ دادا اپنے نشئی بیٹے کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا، اوئے بے غیرتا! تینوں شرم نئی آؤندی؟ بچے نماز لئی مسیتی جارے نیں تے توں آپ مزے...
  2. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ریلوے اسٹیشن پر دو آدمی جھگڑ رہے تھے۔ ایک نے کہا: ”میں اتنے زور سے ہاتھ ماروں گا کہ تو کراچی پہنچ جائے گا۔“ دوسرے نے کہا: ”میں اتنا زور دار تھپڑ لگاؤں گا کہ تو لاہور پہنچ جائے گا۔“ ساتھ کھڑا ایک دیہاتی کہنے لگا: ”استاد جی! ذرا مینوں آہستے جے مارنا میں نال آلے ٹیشن تے جانا اے۔“ (استاد جی...
  3. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    عورتوں کے ایک گروپ سے پوچھا گیا کہ کون کون اپنے شوہر سے پیار کرتی ہیں؟ سب نے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ ان سب کو ایک پیغام دیا گیا کہ اپنے اپنے شوہر کو SMS کر دو۔ پیغام تھا ”I LOVE YOU“ تو ان کے شوہروں کے جواب کچھ یوں آئے؛ ۱- تمہاری طبیعت تو ٹھیک ہے ناں۔ ۲- اب کیا ہو گیا؟ ۳- پھر سے کار کہیں مار دی کیا؟...
  4. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک انسپکٹر صاحب اسکول کے دورے پر آئے ہوئے تھے، وہ ایک کلاس روم میں داخل ہوئے۔ استاد نے اپنے طلبہ کی قابلیت دکھانے کے لیے ایک طالبعلم کو کھڑا کر کے پوچھا؛ ”بتاؤ فیصل! سومنات کا مندر کس نے توڑا تھا؟“ طالبعلم نے جواب دیا: ”سر! قسم لے لیں میں نے نہیں توڑا۔۔۔ استاد نے شرمندگی سے کہا بیٹھ جاؤ...
  5. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ڈاکٹر نے مریض کی بیوی کو الگ بلا کر کہا؛ آپ کے شوہر ٹھیک ہو سکتے ہیں بشرطیکہ آپ انہیں کوئی ٹینشن نہ دیں، ان کا خیال رکھیں اور دل و جان سے ان کی خدمت کریں۔ بیوی واپس آئی تو مریض شوہر نے پوچھا؛ ڈاکٹرنے کیا کہا؟ بیوی: ”ڈاکٹر نے جواب دے دیا ہے۔“
  6. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    امیر شادی کرتا ہے اور ہنی مون پر چلا جاتا ہے۔ غریب شادی کرتا ہے پانچ مہینے ٹینٹ والا اس کے پیچھے رہتا ہے۔ ۲۰ پلیٹیں، ۱۵ چمچ ، ۷ گلاس اور ۴ جگ پورے کرو استاد!
  7. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    جب فیملی کے ساتھ باہر جانے لگو تو؛ دوسرے ممالک: چیک کر لو سب کچھ رکھ لیا، کچھ رہ تو نہیں گیا؟ ہمارے ہاں: جس جس نے واش روم جانا ہے، ہو آئے راستے میں گاڑی نہیں رکے گی۔
  8. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    دروازے پر گھنٹی بجی۔ نوکر نے دروازہ کھولا۔ آنے والے صاحب نے پوچھا؛ "امجد صاحب ہیں؟" جی نہیں وہ شہر سے باہر گئے ہوئے ہیں۔ ”کیا سکون اور تفریح کی غرض سے گئے ہیں؟“ میرا خیال ہے ایسا تو نہیں، بیگم صاحبہ بھی ان کے ساتھ گئی ہیں؛ نوکر نے ادب سے جواب دیا۔
  9. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک کرنل صاحب کنویں میں گر گئے۔ سپاہی رسہ کنویں میں پھینکتے، جیسے ہی کرنل صاحب اوپر آتے تو سپاہی رسا چھوڑ کر کرنل صاحب کو سیلیوٹ مارتے، کرنل صاحب پھر کنویں میں گر جاتے۔ ایک تجربہ کار سپاہی نے مشورہ دیا کہ کسی بریگیڈئیر صاحب کو تکلیف دیتے ہیں تاکہ انہیں کرنل صاحب کو سیلیوٹ نہ کرنا پڑے۔...
  10. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ‏بوس نے لطیفہ سنایا، سارا اسٹاف ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگیا۔ سوائے ایک شخص کے جس کے چہرے پہ کوئی تاثر ہی نہیں تھا۔ بوس نے پوچھا؛ کیا ہوا لطیفہ سمجھ نہیں آیا؟ وہ بولا سمجھ آگیا ہے لیکن میں استعفیٰ دے چکا ہوں۔
  11. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ڈاکٹر نے ۸۰ سالہ بابے سے کہا: اس عمر میں شادی کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ بابا: مجھے پرواہ نہیں، مرتی ہے تو مر جائے!
  12. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ایک شخص اپنی بیوی کے پاس انتہائی پریشان شکل لیے آیا۔ بیوی نے پوچھا: آپ کو کیا ہوا؟ شوہر بولا: بادشاہ نے ہر اس شخص کے لئے قتل کا حکم دیا ہے جو دوسری شادی نہ کرے۔ بیوی یہ سن کر مسکرا کر بولی: کتنی بڑی سعادت ہے کہ الله تعالی نے آپ کو شہادت کیلئے چن لیا۔
  13. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    دوست: یار ۱۴ فروری کو کیا ہے؟ میں: تیری کوئی گرل فرینڈ ہے؟ دوست: نہیں۔ میں: بس پھر جمعہ ہے۔
  14. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    اردو کے پروفیسر گھر آئے تو بیوی سے پوچھا، "بیگم آج کیا پکایا ہے؟" مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عورت نے جواب دیا؛ "خاک پکائی ہے." پروفیسر صاحب بولے: خاک کو الٹ کریں تو کاخ بنتا ہے، کاخ فارسی میں محل کو کہتے ہیں، محل کو الٹا کریں تو لحم بنتا ہے، لحم کو اردو میں گوشت کہتے ہیں، "اچھا بیگم آج گوشت...
  15. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    جاپان 7G چلانے جارہا ہے اور یہاں باہر 4G، گلی میں +H، گھر میں E اور کمرے میں Emergency Calls Only اور تو اور رضائی میں تو Insert Sim دکھاتا ہے۔
  16. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    لڑکی دکاندار سے: بھائی صاحب یہ سوٹ کتنے کا ہے؟ دکاندار : ۳۰۰۰ کا ہے لڑکی : اُف! لڑکی: اور وہ والا؟ وکاندار : دو دفعہ اُف!
  17. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    بیوی: میں ہمیشہ آپ کے دل میں رہنا چاہتی ہوں۔ شوہر: ٹھیک ہے لیکن وہاں دوسری عورتوں سے لڑنا نہیں۔
  18. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    ‏دلّی کے ایک چٹورے نے دوسرے سے کہا: ‏بھائی سبطین! سنا ہے بھائی عارفین نہاری کی دیگ میں گر کر مر گئے؟ ‏ہاں سنا تو ہم نے بھی ہے... ‏کیا گرتے ہی مر گئے؟ ‏نہیں تو! دو دفعہ باہر نکلے تھے۔ ایک دفعہ ادرک لینے اور دوسری دفعہ نیبو کے لئے...
  19. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    رپورٹر: آپ کے شوہر کی موت کیسے ہوئی؟ بیوی: زہر کھانے سے۔ رپورٹر: لیکن جسم پر نشان کیسے ہیں؟ بیوی: کھا نہیں رہا تھا!
Top