نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    395 اب دل کو آہ کرنی ہی صبح و مسا لگی پژ مردہ اس کلی کے تئیں بھی ہوا لگی کیوں کر بجھاؤں آتشِ سوزانِ عشق کو اب تو یہ آگ دل سے جگر کو بھی جا لگی لگ جائے چپ نہ تجھ کو تو تُو کہیو عندلیب گر بے کلی نے کی ہمیں تکلیف نا لگی کشتے کا اُس کے زخم نہ ظاہر ہوا کہ میر کس جائے اُس شہید کے تیغِ...
  2. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    394 نسبت تو دیتے ہیں ترے لب سے پر ایک دن ناموس یوں ہی جائے گی آبِ حیات کی صد حرف زیرِ خاک تہِ دل چلے گئے ملہت نہ دی اجل نے ہمیں ایک بات کی ہم تو ہی اس زمانے میں حیرت سے چپ نہیں اب بات جاچکی ہے سبھی کائنات کی عرصہ ہے تنگ چال نکلتی نہیں ہے اور جو چال پڑتی ہے سو وہ بازی کی مات کی
  3. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    393 کوئی ہو محرمِ شوخی ترا تو میں پوچھوں کہ بزمِ عیشِ جہاں کیا سمجھ کے برہم کی ہمیں تو باغ کی تکلیف سے معاف رکھو کہ سیر و گشت نہیں رسم اہلِ ماتم کی گھرے ہیں درد و الم میں فراق کے ایسے کہ صبحِ عید بھی یاں شام ہے محرم کی قفس میں میر نہیں جوشِ داغ سینے پر ہوس نکالی ہے ہم نے بھی گل کے...
  4. وہاب اعجاز خان

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    جواب یار نبیل مسائل تو ہیں اس سرور پر لیکن مجھے اتنے زیادہ مسائل کا سامنا اس لیے نہیں کرنا پڑا کہ تم لوگوں نے ہر ممکن میری مدد کی۔ اور اگر رہنمائی ساتھ رہے تویہ کام اتنا مشکل نہیں۔ مجھے سب سے بڑا مسئلہ اس سرور جو پیش آیا وہ config.phpکا تھا۔ جس کو زکریا نے حل کردیا تھا۔ اور میں نے وہ سخت...
  5. وہاب اعجاز خان

    بوجھو تو جانیں

    پہیلی نمبر دو پہیلی نمبر 2 ایک سمندر تیس جزیرے بکھرے ان میں موتی ہیرے جو بھی اس کی سیر کوجائے مفت میں ہیرے موتی پائے جواب : قرآن شریف
  6. وہاب اعجاز خان

    اسرائیلی حملہ‘ بچوں سمیت نو ہلاک

    جواب اسرائیل کا اس واقعے کے متعلق کہنا ہے کہ گاڑی میں اسرائیل کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے لوگ سوار تھے۔ کیا بات ہے جی اب کم عمر کے بچے بھی دہشت گردی کرنے لگے۔ آخر کیا ہوگا ہم مسلمانوں کا۔ اب میرے خیال میں گونتانامو بے میں ایک منڈا خانہ بھی کھولنا پڑے جس میں چھوٹی عمر کے دہشت...
  7. وہاب اعجاز خان

    شعر جو ضرب المثل بنے

    دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے یوں اُٹھے آہ اُس گلی سے ہم جیسےکوئی جہاں سے اٹھتا ہے عشق اک میر بھاری پتھر ہے کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
  8. وہاب اعجاز خان

    ابو مصعب الزرقاوی فضائی حملے میں ہلاک

    جواب کون ظالم ہے کون مظلوم اس کے فیصلے کا حق ہم سے چھین لیا گیا ہے۔ اب تو امریکہ سرکار جسے چاہے گا مظلوم بنا دے گا اور جسیے چاہے گا ظالم بنا کر پیش کر دے گا۔ میں زرقاوی کا اتنا حمایتی نہیں ہوں۔ بلکہ القاعدہ کو آج کے دور میں مسلمانوں کی تباہی کا سب سے بڑا ذمہ دار تصور کرتا ہوں۔ لیکن پھر ایک...
  9. وہاب اعجاز خان

    فری ویب ہوسٹ پر اردو فورم بنائیں

    جواب بہت اچھے نبیل اتنے مفصل انداز میں‌ فورم کی انسٹالیشن کا طریقہ قابلِ ستائش ہے۔
  10. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    392 کل بارے ہم سے ، اُس سے ملاقات ہوگئی دو دو بچن کے ہونے میں اک بات ہوگئی ڈر ظلم سے کہ اُس کی جزا بس شتاب ہے آیا عمل میں یاں کہ مکافات ہوگئی خورشید سا پیالہء مے بے طلب دیا پیرِ مغاں سے رات کرامات ہوگئی کتنا خلافِ وعدہ ہوا ہوگا وہ کہ یاں نومیدی و اُمید مساوات ہو گئی اپنے تو...
  11. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    غفلت میں گئی آہ مری ساری جوانی اے عمرِ گزشتہ میں تری قدر نہ جانی مدت سے ہیں اک مشتِ پر آوارہ چمن میں نکلی ہے یہ کس کی ہوسِ بال فشانی بھاتی ہے مجھے اک طلبِ بوسہ میں یہ آن لکنت سے اُلجھ جا کے اُسے بات نہ آنی دیکھیں تو سہی کب تئیں نبھتی ہے یہ صحبت ہم جی سے ترے دوست ہیں تُو دشمنِ جانی...
  12. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    390 آج کل بے قرار ہیں ہم بھی بیٹھ جا چلنے ہار ہیں ہم بھی آن میں کچھ ہیں آن میں کچھ ہیں تحفہء روزگار ہیں ہم بھی منع گریہ نہ کر تُو اے ناصح اس میں بے اختیار ہیں ہم بھی مدعی کو شراب، ہم کو زہر عاقبت دوستدار ہیں ہم بھی گرز خود رفتہ ہیں ترے نزدیک اپنے تو یادگار ہیں ہم بھی میر...
  13. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    389 اب کے بھی سیرِ باغ کی جی میں ہوس رہی اپنی جگہ بہار میں کنجِ قفس رہی میں پا شکستہ جا نہ سکا قافلے تلک آتی اگرچہ دیر صدائے جرس رہی لطفِ قبائے تنگ پہ گُل کا بجا ہے ناز دیکھی نہیں ہے اُن نے تری چولی چس رہی خالی شگفتگی سے جراحت نہیں کوئی ہرزخم یاں ہے جیسے کلی ہو بکس رہی جوں صبح...
  14. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    388 رہی نہ گفتہ مرے دل میں داستاں میری نہ اس دیار میں سمجھا کوئی زباں میری بہ رنگِ صوتِ جرس تجھ سے دور ہوں تنہا خبر نہیں ہے تجھے آہ کارواں میری ترے نہ آج کے آنے میں صبح کے مجھ پاس ہزار جائے گئی طبعِ بدگماں میری شب اُس کے کُوچے میں جاتا ہوں اس توقع پر کہ ایک دوست ہے واں خوابِ پاسباں...
  15. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    387 ملا غیر سے جا، جفا کیا نکالی اُکت لے کے آخر ادا کیا نکالی طبیبوں نے تجویز کی مرگِ عاشق مناسب مرض کے دوا کیا نکالی نہیں اُس گزرگہ سے آتی اِدھر اب نئی راہ کوئی صبا کیا نکالی دلا اُس کے گیسو سے کیوں لگ چلا تُو یہ اک اپنے جی کی بَلا کیا نکالی دمِ صبح جوں آفتاب آج ظالم نکلتے...
  16. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    386 ہے یہ بازارِ جنوں، منڈی ہے دیوانوں کی یاں دُکانیں ہیں کئی چاک گریبانوں کی کیوں کے کہیے کہ اثر گریہء مجنوں کو نہ تھا گرد نم ناک ہے اب تک بھی بیابانوں کی خانقہ کا تُو نہ کر قصد ٹک اے خانہ خراب! یہی اک رہ گئی ہے بستی مسلمانوں کی سیل اشکوں سے بہی، صرصر آہوں سے اُڑی مجھ سے کیا کیا...
  17. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    385 کیا کروں شرح خستہ جانی کی میں نے مر مر کے زندگانی کی حالِ بد گفتنی نہیں میرا تم نے پوچھا تو مہربانی کی سب کو جانا ہے یوں تو پر اے صبر آتی ہے، اک تری جوانی کی تشنہ لب مرگئے ترے عاشق نہ ملی ایک بوند پانی کی بیت بحثی سمجھ کے کر بلبل دھوم ہے میری خوش زبانی کی جس سے کھوئی...
  18. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    384 میری پُرسش پہ تری طبع اگر آوے گی صورتِ حال تجھے آپھی نظر آوے گی محو اُس کا نہیں ایسا کہ جو چیتے گا شتاب اُس کے بے خود کی بہت دیر خبر آوے گی ابر مت گورِ غریباں پہ برس، غافلَ آہ! ان دل آزردوں کے جی میں بھی لہر آوے گی میر میں جیتوں میں آؤں گا اسی دن ، جس دن دل نہ تڑپے گا مرا، چشم...
  19. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    383 کب تلک داغ دکھائے گی اسیری مجھ کو مر گئے ساتھ کے میرے تو گرفتار کئی دے ہی چالاکیاں ہاتھوں کی ہیں جو اول تھیں اب گریباں میں مرے رہ گئے ہیں تار کئی اپنے کُوچے میں نکلیو تُو سنبھالے دامن یادگارِ مثرہء میر ہیں واں خار کئی
  20. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    382 حال کہہ چپ رہا جو میں، بولا کس کا قصہ تھاہاں کہے جا بھی
Top