نتائج تلاش

  1. وہاب اعجاز خان

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ

    4 پاکستان کی سیاسی تاریخ 7اکتوبر1947ء سے 1958ء تک7اکتوبر1947ء سے 1958ء تک پاکستان کے وجود میں آنے کی تاریخ پُر تشدد تھی جو بدقسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پر تشدد ہوتی گئی۔فرقہ ورانہ فسادات کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے انگریزوں کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ یہ واقعات ختم ہونے والے...
  2. وہاب اعجاز خان

    بوجھو تو جانیں

    پہیلی نمبر 5 دنیا میں ہے ایک خزانہ اس کامالک بڑا سیانا اس کو ہاتھوں ہاتھ لٹائے پر دولت بڑھتی ہی جائے جواب علم
  3. وہاب اعجاز خان

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ

    2 حصہ دوم (سیاسی پس منظر) پہلا باب ١) پاک بھارت تنازع پر اپنی ایک کتاب میں برطانوی مصنف رسل برائینز نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ “ پرٹش انڈین ایمپائر کی1947ء میں دو علیحدہ ہندو اور مسلم ریاستوں کی شکل میں تقسیم ہی اس پر تشدد خطے کے مسائل کا آخری حل تھا۔“ کسی حد تک یہ بات درست ہے تاہم...
  4. وہاب اعجاز خان

    اقبال کا تصور تعلیم

    اقبال کا تصور تعلیم اردو میں تعلیم کا لفظ، دو خاص معنوں میں مستعمل ہے ایک اصطلاحی دوسر ے غیر اصطلاحی ، غیر اصطلاحی مفہوم میں تعلیم کا لفظ واحد اور جمع دونوں صورتوں میں استعمال ہو سکتا ہے اور آدرش ، پیغام ، درسِ حیات، ارشادات، ہدایات اور نصائح کے معنی دیتا ہے۔ جیسے آنحضرت کی تعلیم یا تعلیمات...
  5. وہاب اعجاز خان

    چوری سے یاری تک

    ”چوری سے یاری تک“ ڈاکٹر انور سدید انشائیہ کی تعریف کرتے ہوئے رقم طراز ہیں، ” انشائیہ زندگی کے موجودہ مظاہر، تجربات اور معمولات کو آزاد روی ، خوش خیالی اور زندہ دلی سے دیکھنے اور اس کے انوکھے گوشوں کو نثر کے تخلیقی اسلوب ، کفایت لفظی ، غیر رسمی انداز اور دوستانہ ماحول میں پیش کرنے سے...
  6. وہاب اعجاز خان

    تبصرے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ

    حمود الرحمن کمشن رپورٹ ایک اہم تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک مکمل طور پر اسے منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ کمشن کی رپورٹ تحریک پاکستان سے لے کر پاکستان کی ٧١ تک کی پوری سیاسی اور آئنی تاریخ پر مبنی ہے۔ جس میں ملک کے ٹوٹنے کے اسباب تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔...
  7. وہاب اعجاز خان

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ

    حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کا متن تعارف؛۔ (١) حکومت پاکستان نے وزارتِ صدارتی امور کے نوٹیفیکشن نمبر ایس آر او(١) 71مورخہ 26دسمبر1971کے ذریعے اس انکوائری کمشن کو قائم کرتے ہوئے اس کے ذمہ یہ فرائض سونپے تھے کہ وہ ان حالات کی تحقیقات کرے، جن کے تحت کمانڈر، ایسٹرن کمانڈ اور ان کے زیر کمان...
  8. وہاب اعجاز خان

    تبصرے انتخابِ کلام میر دیوانِ اول

    رہنمائی کا شکریہ قیصرانی
  9. وہاب اعجاز خان

    امریکی مقبولیت

    میرے خیال میں سروے کے سوالات صرف حکمران طبقے سے پوچھے گئے ہیں اس لیے یہ تھوڑی بہت عزت رہ گئی ہے۔ ورنہ عام پاکستانی تو امریکہ کانام ہی سننے سے نالاں ہے آپ مقبولیت کی بات کرتے ہیں۔
  10. وہاب اعجاز خان

    بوجھو تو جانیں

    پہیلی نمبر 4 سُورج کے جانے پر تین سورج کے آنے پر دو صدیوں سے ہوتا آیا ہے اور قیامت تک یہ ہو بہت اچھے شمشاد اور قیصرانی جواب پانچ نمازیں
  11. وہاب اعجاز خان

    تبصرے انتخابِ کلام میر دیوانِ اول

    پہلے دیوان کا انتخاب مکمل ہوچکا ہے۔ پروف ریڈرز صاحبان سے گزارش ہےکہ کتاب کی پروف ریڈنگ کی طرف توجہ دیں۔
  12. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    537 دن دُوریِ چمن میں جو ہم شام کریں گے تا صبح دو صد نالہ سرانجام کریں گے ہوگا ستم و جور سے تیرے ہی کنایہ وہ شخص جہاں شکوہء ایام کریں گے آمیزشِ بے جا ہے تجھے جن سے ہمیشہ وے لوگ ہی آخر تجھے بدنام کریں گے نالوں سے مرے رات کے غافل نہ رہا کر اک روز یہی دل میں ترے کام کریں گے گردل...
  13. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    536 عمر بھر ہم رہے شرابی سے دلِ پُر خوں کی اک گلابی سے جی ڈہا جائے ہے سحر سے آہ رات گزرے گی کس خرابی سے کھلنا کم کم کلی نے سیکھا ہے اُس کی آنکھوں کی نیم خوابی سے کام تھے عشق میں بہت پر میر ہم ہی فارغ ہوئے شتابی سے
  14. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    535 اِدھر سے ابر اٹھ کر جو گیا ہے ہماری خاک پر بھی رہ گیا ہے مصائب اور تھے پر دل کا جانا عجب اک سانحہ سا ہوگیا ہے مقامر خانہء آفاق وہ ہے کہ جو آیا ہے یاں کچھ کھو گیاہے کچھ آؤ زلف کے کوچے میں درپیش مزاج اپنا ادھر اب تو گیا ہے سرہانے میر کے کوئی نہ بولو آبھی ٹک روتے روتے سو گیا ہے
  15. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    534 کیا کیا بیٹھے بگڑ بگڑ تم، پر ہم تم سے بنائے گئے چپکے باتیں اُٹھائے گئے، سرگاڑے ووں ہی آئے گئے کب کب تم نے سچ نہیں مانیں جھوٹی باتیں غیروں کی تم ہو کو یوں ہی جلائے گئے وے تم کو ووں ہی لگائے گئے صبح وہ آفت اٹھ بیٹھا تھا، تم نے نہ دیکھا صد افسوس کیاکیا فتنے سر جوڑے پلکوں کے سائے سائے...
  16. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    533 اس شہرِ دل کوتُو بھی جو دیکھے تو اب کہے کیا جانیے کہ بستی یہ کب کی خراب ہے رہ آشنائے لطف حقیقت کے بحر کا ہے رشکِ زلف و چشم جو موجِ حباب ہے
  17. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    532 ہے جو اندھیر شہر میں، خورشید دن تو لے کر چراغ نکلے ہے وے ہے جنبش جو واں کی خاک کو باؤ جگرِ داغ داغ نکلے ہے اُس لگی کی زمینِ تفتہ سے دل جلوں کا سراغ نکلے ہے
  18. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    531 کرو توکل کہ عاشقی میں نہ یوں کرو گے تو کیا کرو گے الم جو یہ ہے تو درمندو! کہاں تلک تم دوا کرو گے جگر میں طاقت کہاں ہے اتنی کہ دردِ ہجراں سے مرتے رہیے ہزاروں وعدے وصال کے تھے کوئی بھی جیتے وفا کرو گے جہاں کی مسلح تمام حیرت، نہیں ہے تِس پر نگہ کی فرصت نظر پڑے گی بسانِ بسمل کبھو جو...
  19. وہاب اعجاز خان

    انتخابِ کلامِ میر (دیوان اول)

    530 کافر ہوئے بُتوں کی محبت میں میر جی مسجد میں آج آئے تھے قشقہ دیے ہوئے
Top