نتائج تلاش

  1. آ

    ڈیجیٹل لائبریری کے لئے کتاب

    ماشاءاللہ آپ سب لوگوں کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ آپ کو اجر سے نوازیں۔ اور نوک جھوک پڑھ کر تو مزا ہی آگیا :P
  2. آ

    تکمیل شدہ کتابوں کی ای۔بک کی تجویز!

    میں نے ابھی ابھی دیکھا ہے کتاب کو اتار کر۔ بہت عمدہ کاوش ہے۔اچھی بات ہے کہ سٹائلنگ کم سے کم ہے۔ تمام اردو ویب کو مبارک ہو۔ شاکر اور نعمان کو خصوصی مبارک :) الحمدللہ۔ تفصیلی تبصرہ بعد میں انشاءاللہ۔ میرا خیال ہے کہ صرف ٹیکسٹ میں بھی رکھ دی جائے۔ پی ڈی ایف کے بارے میں ابھی مزید ساتھیوں کی...
  3. آ

    محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

    کیا ہم لوگ اس یہاں ٹیسٹ کر سکتے ہیں؟؟؟ :P :) اگر آپ کے پاس کچھ ہو تو میں ایک دو دن میں اسے انسٹال کرنے کی کوشش کرسکتا ہوں۔
  4. آ

    محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

    ->نبیل: کرلپ کی لغت صرف اردو کے لحاظ سے تو کافی عمدہ ہے البتہ اردو انگریزی کے اعتبار سے ابھی بہت پیچھے ہے۔دوسری طرف ایک روزمرہ استعمال کی لغت کے اعتبار سے بھی مناسب نہیں ہے۔ ایک عام استعمال کنندہ کیلئے اتنی تفصیل غیر ضروری ہے۔ کلین ٹچ بھی صرف انگریزی سے اردو ہی ہے اصل میں۔ اردو سے انگریزی تو...
  5. آ

    محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

    راجہ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ کس زبان میں یہ فنکشن لکھا ہے، اور کیا ہم اس فنکشن کا کوڈ دیکھ سکتے ہیں۔ کیا بہتر نہیں ہوگا کہ آپ ہمیں اس بارے میں شریک کریں کیونکہ یہ ہی اردو ویب کی اصل روح ہے ورنہ اردو لغت تو کئی دفعہ بنائی جا چکی ہے۔
  6. آ

    تھیسارس

    نبیل مجھے لغت کے سلسلے میں رہ رہ کر یہ خیال آتا ہے کہ کلین ٹچ والوں نے ایک کام کرلیا ہے اگر اسی کو کھلے ماخذ کی بنیادوں پر آگے بڑھایا جاتا تو بہت سہولت ہو جاتی۔ کیا کسی نے ان سے رابطہ کیا ہے؟ اگر نہیں تو کیا میں دوبارہ کوشش کروں؟ پہلی کوشش کا تو کوئی جواب نہیں آیا تھا۔ میرا خیال ہے کہ اگر...
  7. آ

    تھیسارس

    راجہ آپ کے خط کا شکریہ۔ میرے خیال میں تھیسارس کیلئے یہ طریقہ شاید بہتر نہیں ہے۔ کیونکہ: 1) اردو کے ہزاروں الفاظ کے جمع کرنے کیلئے محفل کی پوسٹس غیر پروڈکٹو (اس کا اردو اس وقت ذہن میں نہیں آرہا، شاید اسی لئے تھیسارس بہت ضروری ہے :) ) ہیں۔ 2) اس طرح سے ہمیں دوہرا کام کرنا پڑے گا۔ اس کے...
  8. آ

    محفل فورم کے نئے منتظم اعلٰی

    عزیز ساتھیو السلام علیکم جیسا کہ نبیل اپنے ایک پہلے خط میں اشارہ کیا تھا کہ بہت سے ساتھیوں کو میرے بارے میں علم نہیں ہوگا۔ دراصل ہماری ملاقات اردو بلاگنگ کے ذریعے ہوئی تھی۔ مجھ سے پہلے اردو میں زکریا اور عمیر سلام بلاگ لکھتے تھے۔ اگر کسی کا نام سہوا رہ گیا ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ میرا خیال ہے کہ...
  9. آ

    تکمیل شدہ کتابوں کی ای۔بک کی تجویز!

    پی ڈی ایف بہت مناسب فارمیٹ ہے۔ اس سے اگر کسی کو صرف ٹیکسٹ چاہئے ہو تو وہ بھی دستیاب ہو سکے گا۔
  10. آ

    کچھ کاپی‌رائٹ سے متعلق

    اوپر دیے گئے ربط کو پڑھنے پر پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں کاپی رائٹ تقریبا تمام صورتوں میں مصنف کی وفات کے پچاس سال بعد تک محفوظ رہتے ہیں۔ ملاحظہ کیجئے یہ اقتباس: [align=left:b59923519f]In the case of a literary, dramatic, musical or artistic work (other than a photograph), which is published...
  11. آ

    اب وقت آگیا ہے۔۔۔۔

    ->نبیل: اصل بدقسمتی اردو کی یہی ہے۔ جب میں نے اپنے ایک دوست کی توجہ اس بات کی طرف دلائی کہ مائیکروسافٹ کو اردو میں ونڈوز شائع کرنا چاہیئے۔ تو اس نے کہا کہ اس کی کیا ضرورت ہے۔ مجھے انجنئیرنگ میں ماسٹرز کیے ہوئے ایک پاکستان کا یہ جواب سن کر بڑی حیرانی ہوئی۔ میں نے کہا تمہیں اس میں کوئی تُک نظر نہیں...
  12. آ

    محفل کا اردو ٹیکسٹ اور ڈکشنری

    ->نبیل: اگر ہم یہ لغت کے بنانے میں تھیسارس کا بھی خیال رکھیں تو کیا خوب بات ہو۔ میرا مطلب ہے کہ انٹرفیس میں یہ آپشن بھی موجود ہو کہ مترادفات کی نشاندھی کی جاسکے۔ یہ معلومات لغت کے جدول میں ایک فیلڈ کے طور پر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔ عمدہ اردو لکھنے میں تھیسارس نہایت مفید ہوگا!
  13. آ

    تھنڈربرڈ کی ایکسٹنشن کو مقامیانا

    -‍>زکریا: نہیں میرا مطلب ہر پوسٹ کے عنوان میں لکھا ہوا "عنوانِ موضوع" ہے۔ میرا خیال ہے ان میں سے کوئی سا ایک کافی ہے۔ آصف
  14. آ

    تھنڈربرڈ کی ایکسٹنشن کو مقامیانا

    اچھا ترجمہ کیا ہے۔ یہ جو مخففات ہیں مثلا RTL وغیرہ، ان کو بہتر نہیں کہ اردو کے قالب میں ڈھال کر استعمال کیا جائے؟ مثال کے طور پر: د س ب (دائیں سے بائیں) کیونکہ فرض کریں لوگوں کو آپ کا تجویز کردہ ترجمہ استعمال کرتے ہوئے کچھ عرصہ گزر چکا ہو تو یہ بتانا مشکل ہوگا کہ یہ لفظ اصل میں ہے کیا اور...
Top