ویسے یہ چَلِتّرباز عمومی طور پر عورتوں کے لیے ہی کیوں بولا جاتا ہے۔ جب اِس کا معنی مکار، چالاک، مکروفریب ہی ہے۔ تو پھر یہ جنسِ واحد کے لیے ہی مخصوص کیوں ہو کر رہ گیا ہے۔ "بڑی چَلِتَّرباز عورت ہے"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چَلِتَّرباز مرد بھی تو ہوتے ہیں۔ پھر اُنہیں اِس لقب سے کیوں نہیں نوازا جاتا ؟