پرانے زمانہ کی باتیں چھوڑئیے کہ ماضی پر نوحہ کناں ہونے سے بینائی بھی جاتی رہے گی ۔ بات کرتے ہیں صرف پچھلی آدھی صدی کی ۔ مجھے بچپن سے ہی پڑھنے پڑھانے اور کوئی نئی چیز بنانے کا بڑا شوق تھا ۔ آٹھویں جماعت میں نے دو کام کئے ۔ میں سائیکل والے کی دکان پر کبھی کبھی کھڑا ہو کر دیکھتا تھا کہ وہ سائیکل...