اُردو محفل میں آنے کے بعد میں نے دیکھا کہ کوئی ناظم ہے تو کوئی ناظمِ اعلٰی ۔ کوئی ماہر ہے تو کوئی مشّاق ۔ کوئی منفرد ہے تو کوئی ممتاز ۔ کوئی محسن ہے تو کوئی ناظمِ خاص ۔ میں سوچتا تھا کہ میں کون سی اسامی قابوکروں ۔ کسی بھی دفتر یا ادارے میں سب سے اہم اسامی ہوتی ہے چپڑاسی کی جس کو عوامی دور میں...