نتائج تلاش

  1. مغزل

    مبارکباد نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو

    نوید صادق صاحب کو 39واں یومِ میلاد مبارک ہو ڈھیروں دعائیں ، نیک تمناؤں کے ساتھ احقر العباد: م۔م۔مغل
  2. مغزل

    تاسف عبد العزیز راقم صاحب کو صدمہ

    السلا م علیکم ورحمۃ اللہ تعالی و برکاۃ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہم سب کے محترم دوست، اردو محفل کے رکن بزرگ شاعرعبدالعزیز راقم کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز روالا کوٹ کشمیر میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں ہیں، مالک ومولا والدہ ماجدہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ ایوبی عطا...
  3. مغزل

    جون ایلیا نظم : ثبوت --- جون ایلیا

    ’’ ثبوت ‘‘ کس کو فرصت ہے مجھ سے بحث کرے ۔۔۔۔ اور ثابت کرے کہ میراوجود ۔۔۔۔۔ زندگی کے لیے ضروری ہے ۔۔ جون ایلیا
  4. مغزل

    جون ایلیا نظم : میرے غصے کے بعد بھی ---- جون ایلیا

    8 نومبر کو جون صاحب کی برسی رہی جون ایلیا صاحب ، رئیس امروہوی اور تقی امروہوی چونکہ ہمارے پڑوسی(قریبی قبرستان میں ایک احاطے میں) ہیں لہذاملاقات رہتی ہے ، ہر سال کی طرح امسال بھی جون صاحب کے مرقد پر حاضر ی کا شرف حاصل رہا ، وہیں جون صاحب کے صاحبزادے زریون سے ملاقات بھی ہوجاتی ہے ۔ فاتحہ کے بعد...
  5. مغزل

    موت سے کس کو رستگاری ہے ۔۔۔ ایک خوش نصیب کی موت

    موت سے کس کو رستگاری ہے ایک خوش نصیب کی موت یہ دیڈیو ایک مسجد میں کلوز سرکٹ کیمرے سے لی گئی ہے جس میں ایک بندہء خدا اپنے رب کے حضور سر بسجود ہونے کے بعد جان ، جانِ آفریں کے سپرد کردیتا ہے ۔ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
  6. مغزل

    غزل: تراخیال سراسر بنا رہا ہے مجھے -- از: م۔م۔مغل

    غزل ترا خیال سراسر بنا رہا ہے مجھے یہ کون خاک سے بڑھ کر بنا رہا ہے مجھے یہ کس کی یاد کی کِن مِن ہے کیسا موسِم ہے کہ دشت زارسمندر بنا رہا ہے مجھے اتر رہے ہیں مسلسل سوارگانِ خیال ترا فراق پیمبر بنا رہا ہے مجھے سنوارتا ہے خدو خال اپنی سانسوں سے یہ کون مجھ سے بھی بہتر بنا رہا ہے مجھے یہ...
  7. مغزل

    قطعہ ِ تعلق ---------- از: عبدالحکیم ناصف

    قطعہ ِ تعلق آپ خدارا ، اب یہ نغمہ بند کرو جھوٹ ہے اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں سبز ، سنہرا، لال ، گلابی، نارنجی کس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ؟ از: عبدالحکیم ناصف
  8. مغزل

    لیاقت علی عاصم ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ - از : لیاقت علی عاصم

    ارضِ پاک کے لیے ایک دعائیہ تیرے دریاؤں میں مانجھیوں کی صدا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں ساحلوں ساحلوں چاہتوں کی فضا ، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں تیرے جنگل جزیرے مہکتے رہیں ، تیرے مرجان موتی چمکتے رہیں تیرے سبزے کی چادر پہ بادِ صبا، رقص کرتی رہے پھول کھلتے رہیں کوئی سچل ہو یا...
  9. مغزل

    فارسی شاعری نعت --------- نسیما جانب بطحا گزر کن ----- از : مولینا جامی علیہ رحمت الرحمان

    سلامِ عقیدت بحضور سرورِ کونین صل اللہ علیہ وسلم نسیما جانب بطحا گزر کن ز احوالم محمد را خبر کن اے بادِ نسیم جب ترا شہرِ بطحا سے گزر ہو، میرے احوال (حالات ) سرکار کی خدمت میں بیان کرنا ببر ایں جان مشتاقم بہ آں جا فدائے روضہ خیر البشر کن میری جان یہ اشتیاق رکھتی ہے (مشتاق ہے ) کہ...
  10. مغزل

    ایک نا مکمل نظم - (نثری نظم)

    (اس زمرے میں چو نکہ مبتدی اور وہ شاعرجو پابندِ بحور شاعری نہیں کر سکتے اپنا "کلام" پوسٹ کر سکتے ہیں) ۔۔ اس لیے ۔۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ ادب کے نام پر یہ رویہ کیا کہلاتا ہے مگر ۔۔خوب ہے واہ :confused: ’’ نا مکمل نظم ‘‘ بحیرہ عرب سے ہزاروں میل دور کوہساروں سے گھری ٹھنڈی ہوا،...
  11. مغزل

    عرفان صدیقی غزل-- خانۂ درد ترے خاک بسر آگئے ہیں -- عرفان صدیقی، بھارت

    غزل خانۂ درد ترے خاک بسر آگئے ہیں اب تو پہچان کہ ہم شام کو گھرآگئے ہیں جان و دل کب کے گئے ناقہ سواروں کی طرف یہ بدن گرد اڑانے کو کدھر آگئے ہیں رات دن سوچتے رہتے ہیں یہ زندانی ٔ ہجر اس نے چاہا ہے تو دیوار میں در آگئے ہیں اس کے ہاتھوں میں ہے شاخِ تعلق کی بہار چھو لیا ہے تو نئے...
  12. مغزل

    عبدالعزیز راقم کا ایک پیغام اراکینِ محفل کے نام

    عبدالعزیز راقم کا ایک پیغام اراکینِ محفل کے نام راقم صاحب کا پیغام مجھے موصول ہوا من و عن پیش کیا جارہا ہے: ’’ م۔م۔مغل بھائی ! میرے لیے آج کل محفل میں حاضر ہونا تقریباً ناممکن ہے ، وجہ !!! 20گھنٹے سے زائدطویل ل ل ل ۔۔ لوڈشیڈنگ ۔۔۔ محفل کے تمام اراکین ( بھائی بہنوں ) کو سلام کہہ دیجے...
  13. مغزل

    ای میل کو بذریعہ عنوان حذف کرنا

    ای میل کو بذریعہ عنوان حذف کرنا مجھے اپنے ای میل اکاؤنٹ سے ’’ای میل کو بذریعہ عنوان حذف کرنا‘‘ ہے ۔ مثلاً میرے ہاٹ میل کے اکاؤنٹ میں ہزاروں میلز آجاتی ہیں ، میں انہیں ’ فیس بک ‘‘ کے حوالے سے منتخب کرکے کیسے ڈیلیٹ یا جنک میں بھیج سکتا ہوں ، کوئی دوست مدد فرمائے ، بہت شکریہ۔
  14. مغزل

    نظم -- ثروت حسین

    نظم مری موجودگی کا پھول پانی پر کِھلا ہے سلطنت، صبحِ بہاراں کی بہت نزدیک سے آواز دیتی ہے سبک رفتار ۔ ۔ ۔ پیہم گھومتے پہیے ۔ ۔ گراں خوابی سے جاگے ، آفتابی پیرہن کا گھیر دیواروں کو چھوتا پیار کرتا۔ ۔ ۔ رقص فرماتا ۔۔۔ ارے !‌‌!‌! سورج نکل آیا ۔۔۔۔ (ثروت حسین )‌
  15. مغزل

    تعارف طاہر جاوید ( hani ) ایک تعارف

    طاہر جاوید ( hani ) صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ، طاہر صاحب کی نبیل صاحب سے ملاقات ہوئی اور وہیں سے اردو محفل کی بابت مہمیز ملی، آپ جرمنی میں سکونت پزیر ہیں‌۔،جناب راہی ِ راہِ سخن بھی ہیں اصلاح کی لڑی میں جناب کا کلام موجود ہے ۔مزید تعارف آپ خود یہاں پیش فرمائیں گے ۔ از طاہر جاوید۔...
  16. مغزل

    اردو صوتی تختہ جدول ------- از :مدیرانِ شعبہ اردو ادب

    ’’اردو صوتی تختہ جدول ‘‘ محفل کے بہت سے اراکین کو اعراب و علامات کے استعمال میں دقت پیش آتی ہے بالخصوص ’’ شعبہ اردوادب ‘‘ میں تو اس کی حیثیت اور ضرورت پیاسے اور پانی کی سی ہے ، فرداً فرداً وضاحت بھی جاری رہتی ہے ،مگر آج جی میں آیا کہ اسے باقائدہ ایک جدول کی شکل میں پیش کیا جائے تاکہ...
  17. مغزل

    پروین شاکر بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہوگئے----- پروین شاکر

    (پروین شاکر کی غزل پچھلے کئی دنوں سے حواس پر طاری ہے ، سوچا آپ کو بھی شریک کروں ، مذکورہ غزل کا ایک شعر زبان زدِ عام ہے ) غزل بارش ہوئی تو پھولوں کے تن چاک ہوگئے موسم کے ہاتھ بھیگ کے سفاک ہوگئے بادل کو کیا خبر ہے کہ بارش کی چاہ میں کیسے بلند و بالا شجر خاک ہوگئے جگنو کو دن کے وقت...
  18. مغزل

    آمنہ مغل کی تازہ تصاویر اور ویڈیو

    آمنہ مغل کی تازہ تصاویر اور ویڈیو ( جیہ بہنا، ملو بٹیا اور شمشاد انکل کی فرمائش پر ) ( گزشتہ لڑٰی کا ربط ) آمنہ بنتِ محمود ، موسیقی کی دلدادہ ہیں‌ :biggrin: :biggrin:---آمنہ بجو کے نقشِ قدم پر ۔۔۔ :biggrin: :biggrin: ( یہ تو رہی ویڈیو اب اگلے مراسلات میں آپ اگست سے تاحال...
  19. مغزل

    نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے-------------خیام قادری

    غزل نگارِ وقت پہ موجود ہر تحریر جھوٹی ہے کہیں پر تاج جھوٹے ہیں کہیں زنجیر جھوٹی ہے کہیں بے نور سجدوں کے نشاں روشن ہیں‌ماتھے پر کہیں روشن جبیں سے پھوٹتی تنویر جھوٹی ہے کہیں پر قہقہے نوحہ کناں ہیں‌زیرِ‌لب خود بھی کہیں چہرے پہ اشکوں سے لکھی تحریر جھوٹی ہے کہیں‌حق، حلقۂ حلقوم ِ باطل...
  20. مغزل

    ’’دستور‘‘ - زہرہ نگاہ کی ایک نظم - سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے

    (زہرہ نگاہ کی ایک نظم جو پچھلے کافی ہفتوں سے حواس پر طاری ہے ، سہوِ حافظہ سے پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں) ’’دستور‘‘ سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں‌کرتا سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں بئے کے گھونسلے کا گندمی سایہ لرزتا ہے تو...
Top