نتائج تلاش

  1. شارق مستقیم

    انٹرنیٹ پر اردو یونیکوڈ کتابیں استفسار!

    پڑھنا مشکل کمپیوٹر پر تو لمبے آرٹیکل پڑھنا مشکل ہوجاتے ہیں نا کہ پوری پوری کتابیں۔ کوئی مجھے یہ سمجھائے کہ ان کتب کو ڈیجیٹل حالت میں لاکر کیا فوائدحاصل ہوسکیں گے۔ میرے تو خیال ایسی کتب کو ڈیجییٹائز کیا جائے جو ریفرنس کے کام آتی ہوں تاکہ کمپیوٹر پر تیز رفتار تلاش کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ یاد...
  2. شارق مستقیم

    متفرقات کی اہمیت

    موضوع کی کمی چلیں اب کسی موضوع کی کمی ذہن میں آئی تو بتاؤنگا۔ انشااللہ۔
  3. شارق مستقیم

    صوتی کی بورڈمشکلات

    تکنیکی مسائل دوست تکنیکی مسائل کا حل پوچھتے ہوئے یہ ضرور بتا دیا کیجئے کہ آپ آپریٹنگ سسٹم، براؤزر وغیرہ کونسا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ تفصیلات بتا دیجئے اور اس لنک پر بھی ایک نظر ڈال لیں شائد مسئلہ حل ہوسکے۔ http://www.boriat.com/hlp
  4. شارق مستقیم

    جنگ فیڈ

    بھیانک بالکل درست فرمایا آپ نے۔ لینکس پر اوپیرا نہ صرف الفاظ کو گڈ مڈ کردیتا ہے بلکہ اکثر کو توڑ بھی دیتا ہے۔ لنکس پر اس کا تجربہ بڑا بھیانک تھا اور میں نے فی الفور اس کو سسٹم سے رخصت کردیا تھا۔ ونڈوز پہ البتہ اس سے کوئی شکایت نہیں۔
  5. شارق مستقیم

    اردو نیوز سائٹس

    اردو کی کچھ خبروں کی سائٹس کو تو میں جانتا ہوں: بی بی سی اردو | جنگ اردو | پاک ٹریبیون | اردو سروس | اردو نیوز مزے کی بات یہ ہے کہ پانچ سائٹیں اور چار طرح کے اردو فونٹ کا استعمال۔ آپ کو اور پتہ ہوں تو بتائیں۔
  6. شارق مستقیم

    متفرقات کی اہمیت

    غیر سنجیدہ موضوعات گپ شپ تو غیر سنجیدہ موضوعات کے لیے مناسب ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پوسٹ کے لیے صحیح فورم ہی تلاش کر رہا ہوتا ہوں۔
  7. شارق مستقیم

    ہندوستان میں اردو

    اردو کا ہر چاہنے والا اردو کا ہر چاہنے والا اردو کی موجودہ صورتحال اور اس کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتا ہے اس لیے میں اس بحث کو لایعنی ہر گز نہیں سمجھتا۔ ہم تو جس نئی نسل کو دیکھ رہے ہیں وہ اردو سے زیادہ سے زیادہ احتراظ کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔ اس میں کچھ تو حالات کی ستم ظریفی ہے کہ...
  8. شارق مستقیم

    جنگ فیڈ

    اگر آپ اگر آپ آپیرا براؤزر کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں فیڈ پڑھنے کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ بس آر ایس ایس کے لنک پر کلک کریں اور اس کا کمال دیکھیں۔
  9. شارق مستقیم

    فائر فاکس میں اردو لکھنا

    کیا چیز دوست کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ کیا چیز آپ کو ونڈوز 98 سے آگے بڑھنے سے روک رہی ہے؟
  10. شارق مستقیم

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    یہ جرات لیکن بات یہ ہے کہ ایشیا ٹائپ کی یہ جرات کیسے ہوئی کہ اردو یونی کوڈ کی حدود میں اپنے پاؤں پھیلائے۔ اس نے تو آٹھ کے اصل ییونی کوڈ پر ایک دوسرا کیریکٹر سجا رکھا ہے۔ ایسا لگتا ہے ایشیا ٹائپ ایک hack ہے۔ تبھی بی بی سی کی سائٹ بھی انگریزی ہندسے [8] استعمال کرتی ہے یا پھر اردو حروف میں...
  11. شارق مستقیم

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    اب آپ کیا کہتے ہیں؟ ویسے ایشیا ٹائپ میں آٹھ برابر ہے: U+0668 نفیس ویب نسخ میں آٹھ برابر ہے: U+06F8 اب آپ کیا کہتے ہیں؟
  12. شارق مستقیم

    اردو ہندسے۔۔ غلط یونیکوڈ

    میں بھی کوشش کرتا ہوں: ۱۲۳۴۵۶۷۸۹۰ 1235467890
  13. شارق مستقیم

    پاکستان میں ہولناک زلزلہ یا قیامت صغری ؟

    بہت بڑا سانحہ واقعی یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور اس کا غم اتنا زیادہ ہے کہ کچھ اچھا نہیں لگ رہا۔ خبریں سن سن کر اور طبیعت خراب ہورہی ہے۔ ہماری طرف (کراچی میں) تو تمام بڑی شاہراہوں وغیرہ پر سامان اکھٹا کیا جارہا ہے اور لوگ بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ شائد یہی کیا جاسکتا ہے اب۔ میری...
  14. شارق مستقیم

    ویژول بیسک اپلیکیشن میں اردو کا استعمال

    میرے دو پیسے مسئلہ یہ ہے کہ آپ وی بی ۶ کا استعمال کر رہے ہیں جو کہ ان معاملات میں خاصی قدیم ہوگئی ہے۔ ڈاٹ نیٹ وغیرہ میں یہ مسئلہ نسبتاً آسانی سے حل ہوسکتا ہے۔ چونکہ کی بورڈ تبدیل کرنے کا کام جو آپ کرنا چاہ رہے ہیں وہ خاصا "گہرا" ہے اس لئے آپ کو ایک API GetKeyboardLayout استعمال کرنا پڑے گا۔...
  15. شارق مستقیم

    : عشق کی پائی انتہا نہ کبھو!:

    کبھو پتہ نہ تھا میر نے زمینیں بھی چھوڑی ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ محفل میں شعراء کرام خاصے کم ہیں۔ کبھو کا استعمال تو کبھو کا متروک ہوچکا۔ کیا ہم آج بھی اردو میں متروکات کا استعمال کر سکتے ہیں؟ یہ آپ کی خاص theme لگتی ہے۔ بہرحال غزل اچھی ہے۔ بس بار بار کبھو سے ایسا لگتا ہے...
  16. شارق مستقیم

    اراکین کی تعداد

    پرائمری تعلیم جیس آپ نے تو بہ یک جنبشِ کی بورڈ ان اراکین کی پرائمری تعلیم بھی چھین لی۔ یہ کہئیے کہ انہیں کمپیوٹر پر اردو لکھنا نہ آتا ہوگا۔
  17. شارق مستقیم

    اپنی زندگی کی سلور جوبلی ؟ ؟ ؟

    کیا واقعی ایسا ہے ویسے میں نے سنا ہے کہ آدمی کو عمر کا سب سے زیادہ احساس اس وقت ہوتا ہے جب وہ 29 سے 30 سال کی عمر میں قدم رکھتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟
  18. شارق مستقیم

    پگلی

    فرسٹ کلاس کے کوپے میں اب تک ڈاکٹر خالد تنہا ہي سفر کر رہا تھا اور شروع سے آخر تک پڑھا ہوا اخبار ايک مرتبہ پھر شروع سے آخر تک پڑھنے ميں مصروف تھا کہ ٹرين ايک چھوٹے سے اسٹيشن پر ٹھر گئي مگر ڈاکٹر خالد نے يہ بھينہ ديکھا کہ يہ کون سا اسٹيشن ہے اور ديکھتا بھي کيوں اس کو سوائے لاہور کے اسٹيشن کے اور...
  19. شارق مستقیم

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    یہ جانتا اگر غالب نے صرف لٹایا تھا، آپ نے تو آگ ہی لگا دی۔ لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے یہ جانتا اگر، تو لٹاتا نہ گھر کو میں
  20. شارق مستقیم

    منتخب اشعار برائے بیت بازی!

    کھینچ نفس نہ انجمنِ آرزو سے باہر کھینچ اگر شراب نہیں انتظارِ ساغر کھینچ
Top