” غزل کے میدان کو وسعت دی جائے اور اس میں عشق کے علاوہ محبت اور دوستی کی تمام انواع و اقسام داخل کر دی جائیں اور غزل میں ایسے الفاظ نہ استعمال کئے جاویں جن سے کھلم کھلا مطلوب مرد یا عورت ہونا واضح ہو۔ جیسے کلاہ دستار، سبزہ خط، مہندی چوڑیاں ، آرسی جھومر وغیرہ الفاظ مرد کو یا لڑکے کو مرد کا مطلوب...