محمد خلیل الرحمٰن

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    گیتانجلی منظوم ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن

    گیتانجلی -2- ( منظوم ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن ) اپنی بزمِ طرب میں مرے ساقیا! حکم دیتا ہے گانے کا جب تو مجھے مجھ کو لگتا ہے دل میرے پہلو سے یکدم نکل جائے گا تیرے چہرے پہ جب اک نظر ڈالتا ہوں تو آنکھوں سے آنسو چھلک جاتے ہیں زندگی میں مری جتنے غم ہیں سبھی ایک رنگین نغمے میں ڈھل جاتے ہیں اور پرستش...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    ایک یادگار ملاقات

    ایک یادگار ملاقات از محمد خلیل الرحمٰن (پطرس بخاری سے معذرت کے ساتھ) ایک دن مرزا صاحب اور میں برآمدے میں ساتھ ساتھ کرسیاں ڈالے چپ چاپ بیٹھے تھے۔ جب دوستی بہت پرانی ہوجائے تو گفتگو کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی اور دوست ایک دوسرے کی خاموشی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہی حالت ہماری تھی۔ ہم...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    ہماری پانچ دن کی بادشاہت:: محمد خلیل الرحمٰن

    ایک دن ایک غریب ماشکی دریا کے کنارے اپنے مشکیزے میں پانی بھر رہا تھا کہ ایک قافلے کا ادھر سے گزر ہوا۔ اس گروہ میں ایک صاحبِ جلال شخصیت بھی موجود تھیں۔ انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ذریعے اس ماشکی کو بلوا بھیجا۔ اب سوال و جواب ہوئے۔ صاحبِ جلال: کیوں میاں سقّے ،تمہارا کیا نام ہے؟ ماشکی: (ہاتھ جوڑ کر)...
  4. محب علوی

    سبق لسٹ LIST

    لسٹ LIST لسٹ (List) ایک ایسی ڈیٹا ساخت (Data Structure) ہے جس میں اشیا یا اراکین کے مجموعہ کو ترتیب سے رکھا جاتا ہے یعنی یہ ایک مرتب مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ ایسے ہی جیسے آپ نے شاپنگ کی ایک لسٹ بنائی ہو اور اس میں ترتیب سے اشیا کے نام لکھے ہوں۔ پائتھون میں لسٹ کے اراکین (elements)کو کومہ کی مدد سے...
  5. محب علوی

    سبق فار لوپ For Loop

    فار لوپ For Loop عمومی زبان میں Loop حلقے کو کہتے ہیں۔جبکہ پروگرامنگ کی اصطلاح میں loop مخصوص پروگرامنگ ہدایات کو بار بار چلانے کا کام کرتا ہے یہاں تک کہ دی گئی شرط پوری ہو جائے۔ For Loop اور String ہم فار لوپ (For Loop) کو سٹرنگ کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔ سٹرنگ کے ساتھ فار لوپ کا کوڈ کچھ...
  6. محب علوی

    سبق If بیان

    If بیان پروگرامنگ میں اکثر ایسی صورتحال پیش آتی ہے جب ہمیں کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور مختلف صورتِ حال کے لحاظ سے انٹرپریٹر کو منتخب ہدایات دی جاتی ہیں۔ ایسے میں if بیان کی ضرورت پڑتی ہے۔ if بیان کسی بھی شرط کو جانچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر شرط درست ہے تو پھر بیانات کا پورا ایک بلاک چلایا...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے انوکھے مہمان

    ہمارے انوکھے مہمان از محمد خلیل الرحمٰن ہمارا متوسط سائز کا فلیٹ ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر شرقاً غرباً پھیلا ہے۔ مغربی سمت میں دیوان خانے کے اختتام پر ایک بالکونی ہے اور اسی طرح مشرق میں رسوئی بھی ایک بالکونی میں کھلتی ہے۔ اس اہتمام کے باعث دیوانی ہوا سارا دن ہمارے فلیٹ میں اٹھکیلیاں...
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    وہ جسے چاہا گیا:: ایک نئے انداز میں

    وہ جسے چاہا گیا:: الطاف فاطمہ کا افسانہ ایک نئے انداز میں از محمد خلیل الرحمٰن ’’خالص سونے کی ڈلی۔‘‘ ’’اُس نے اپنے نام کے یہی تو معنی بتائے تھے۔‘‘ جم نکو لس نے ٹیلی ویژن پر تھرکتی ہوئی صورتوں کی طرف سے منہ پھیر کر سوچا۔ ’’پر وہ نام تھا کیا؟‘‘یہ اس کے ذہن سے اُتر گیا تھا، اور ذہن سے تو...
  9. محمد طلحہ گوہر چشتی

    کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا

    غزل کیوں لگے ہے مجھ کو اکثر یہ جہاں دیکھا ہُوا چاند، سورج، کہکشائیں، آسماں دیکھا ہُوا دیکھا ہے جب سے تمہیں، لگتا ہے کچھ دیکھا نہیں زُعم تھا مجھ کو کہ ہے سارا، جہاں دیکھا ہُوا تم مجھے حیران بھی کر سکتے ہو سوچا نہ تھا ایسا چہرہ آنکھ نے تھا ہی کہاں دیکھا ہُوا دیکھ رکھے دوستی کے نام پر دھوکے بہت...
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم: تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا : از: محمد خلیل الرحمٰن

    تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا از محمد خلیل الرحمٰن اِک مسافر غریب بے چارا تھک چُکا تھا وہ پیاس کا مارا شام سے پہلے گھر پہنچنا تھا تیز گرمی سے پھر بھی بچنا تھا دھوپ تھی تیز، لُو بھی چلتی تھی ریت اُڑتی تھی، آگ جلتی تھی راستے میں اُسے نظر آیا اک گھنے پیڑ کا سایا ‌ پیڑ کے نیچے جونہی وہ پہنچا ایک مٹکا...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    ننھی چمگادڑ

    ننھی چمگادڑ از محمد خلیل الرحمٰن ( شیل سلوراسٹائن کی نظم کا ترجمہ) ننھی چمگادڑ یوں چیخی امی امی! جلدی آؤ ڈر لگتا ہے مجھ کو امی! جلدی آؤ، اندھیرا لاؤ The baby bat Screamed out in fright, 'Turn on the dark, I'm afraid of the light. Shel Silverstein
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    محاسنِ کلامِ غالب از عبدالرحمٰن بجنوری

    محاسنِ کلامِ غالب از عبدالرحمٰن بجنوری (۱) بلند خوانی محمد خلیل الرحمٰن Dropbox - Mahasin E Ghalib-1.m4a
  13. لاریب مرزا

    مبارکباد خلیل صاحب کے پانچ ہزار مراسلے

    اردو محفل کی سالگرہ کے آغاز میں ہی تمام محفلین نے ایک خوشگوار خبر سنی کہ محفل کے بہت قابل اور محترم رکن جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنی اہلیت کی بنیاد پر اردو محفل کے مدیر کا عہدہ حاصل کر لیا ہے۔ اور آج پانچ ہزار مراسلات کا ہدف مکمل کرنے پر وہ ایک بار پھر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خلیل صاحب...
  14. zulfiqar ahmed aarish

    غزل برائے اصلاح: فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن

    وہ یہ دن بھی دکھائے گا سوچا نہ تھا وہ مجھےچھوڑ جائے گا سوچا نہ تھا وہ فسانہ کہ جس میں تھے یک جان ہم اتنی جلدی بھلائے گا سوچا نہ تھا ہر سمے ملتا تھا مسکراتا ہوا وہ ہنسی بھی اڑائے گا سوچا نہ تھا سارے خط اور تحفےوہ لوٹا گیا اتنی نفرت دکھائے گا سوچا نہ تھا آج محفل سے اس نے نکالا مجھے یوں...
  15. عبد الرحمٰن

    مقابلہ تصویر شاعری

    السلام عليكم و رحمۃ الله وبركاتہ !!! محفل اردو فارم سلسلہِ بولتی تصویریں ۲۵/۰۵/۲۰۱۷کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں ۔ اس سلسلے میں دی گئی تصویر پہ اشعار کہنے ہوں گے ۔ آپ کی پسند آپ کے معیار کا آئینہ ہے اچھی اور معیاری شاعری کا انتخاب کریں، ابتدائی شعر کہا تھا نا میں نازک ھوں مت تراش مجھے جنوں میں کر دیا...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    چھوٹا سا مگرمچھ

    چھوٹا سا مگر مچھ چھوٹا سا مگر مچھ کیسے اپنی دُم کو ہردم سنبھال رکھتا ہے گنگا جل میں دھوکر کیسے چمکیلی اپنی وہ کھال رکھتا ہے کیسی میٹھی میٹھی اس کی مسکراہٹ کیسے ہیں تیز اس کے دانت چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کو دھیرے دھیرے کھاتا ہے کتنا خیال رکھتا ہے محمد خلیل الرحمٰن How doth the little crocodile...
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی

    ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی کی آؤ سنائیں تمہیں کہانی ٹوئیڈل ڈم اور ٹوئیڈل ڈی جی جھگڑا کرنے پر تھے راضی ٹوئیڈل ڈم یوں چیخ کے بولا پول بھی ٹوئیڈل ڈی کا کھولا میرا بھالو تُم نے توڑا تُم نے اُس کا کان مروڑا اتنے میں پھر اڑ کر آیا اک موٹا اور کالا کوّا اتنا موٹا اور کا لا تھا ڈامر کے پیپے جیسا...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    ذاتی کتب خانہ شرلاکینز کے لیے ایک خوشخبری: شرلاک ہومز: قاتل نظم اور دیگر کہانیاں

    کتاب کے سرِ ورق پر بڑے بڑے حروف میں شرلاک ہومز کا نام لکھا تھا لیکن اسے اٹھاتے ہی اندازہ ہوگیا کہ اس کا تعلق صحیفہ کانن ڈائل (The Canon) سے نہیں ہے۔ پھر بھی، دیکھنے میں کیا حرج ہے۔ جیکو پبلشر ہند کی چھپی ہوئی خوبصورت کتاب تھی۔ شرلاک ہومز: قاتل نظم اور دیگر کہانیاں Sherlock Holmes: The verse of...
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    مرزا تفتہ کے نام

    مرزا تفتہ کے نام از محمد خلیل الرحمٰن جانِ غالبؔ یاد آتا ہے تمہارے عمِّ جانی سے سنا ہے میری فرہنگِ دساتیر آپ کے گھر پر ہے شاید پھر یہ کہتا ہوں وہاں ہوتی تو کیوں نا آپ ہی تُم بھیج دیتے تمُ کہ اک نورس ثمر ہو اس نہال ِ جانفزا کے جس نے خودآنکھوں کے میرےسامنے نشو و نما پائی ہےاور میں ہوں ہواخواہ و...
  20. محمد خلیل الرحمٰن

    غمِ روزگار

    محمد خرم یاسین بھائی! آپ کا مشورہ بہت اچھا لگا، شکریہ قبول فرمائیے۔ لیکن کیا کریں کہ نثری نظم ہماری لائن کی صنف نہیں، لہٰذا آپ کا مشورہ قبول نہیں کرسکتے۔ ابھی بیٹھے بیٹھے رگِ ظرافت پھڑکی اور ایک اچھوتا خیال ذہن میں در آیا۔ کیوں نہ کسی نثری نظم کا منظوم ترجمہ کیا جائے! نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ کس...
Top