انٹرویو آئیے عینی شاہ سے باتیں کریں

فہیم

لائبریرین
جب سے زین فورو کی عادت پڑی ہے تو جب تک کوئی اقتباس نہ لے یا ٹیگ نہ کرے کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا۔
مجھے تو یہ لگ رہا تھا کہ آپ نے ہی کوئی جواب نہیں دیا۔
ابھی آپ نے اقتباس لیا تو اصل قصہ معلوم ہوا۔

جی انہیں کی بات کرینگ میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عینی آ جاؤ۔ اب اگلا دور شروع ہوتا ہے۔

تمہیں رنگوں میں نیلا اور جامنی رنگ کیوں پسند ہے؟ دوسرا یہ کہ ان میں شوخ رنگ پسند ہیں یا ہلکے والے؟

کسی کتاب رسالے وغیرہ میں کوئی جذباتی سی کہانی پڑھتے ہوئے، کوئی ڈرامہ دیکھتے ہوئے یا فلم دیکھتے ہوئے رونا آتا ہے؟

کسی سے بحث کرتے ہوئے اگر ہار نظر آئے تو کیا رد عمل ہوتا ہے؟

کھیل کون کون سے کھیلے ہیں؟ گھر کے اندر کون سے کھیلے ہیں اور باہر کون سے کھیلے ہیں؟

اسکول / کالج / یونیورسٹی میں پڑھائی کے علاوہ بھی کبھی کچھ کیا؟ مثلاً کسی ڈرامے میں حصہ لیا ہو، کھیلوں میں یا مقرر کی حیثت سے اپنی علمی درسگاہ کو متعارف کروایا ہو؟

علمی میدان میں آج تک کوئی انعام جیتا؟
 
عینی شاہ

محفلین

وااااااااااااااااااااااو اتنے مزے کے کوئسچن ہیں یہ تو :dancing:
@ رنگوں سے مجھے عشق تو نہیں لیکن یہ مجھے اٹریکٹ کرتے ہیں کیونکہ میں خود بھی پینٹنگز کرتی ہوں نا :) یہ دونوں کلرز اس لیئے اچھے لگتے ہیں کہ یہ دوسرے کلزر کو اپنے اندر سیمٹ لیتے ہیں اور یہ بھی کہ نیلا رنگ امن ٹھنڈک کو ریپریزینٹ کرتا ہے :)
@فلم دیکھتے ہوئے رونا اتا ہے :( کہانی کبھی نہیں پڑھی میں نے :)
@ رو پڑتی ہوں اور کیا :cautious:
@جی بلکل ڈیبیٹز اور نعتیہ کے مقابلوں میں لیا تھا حصہ سکول مٰن بس ۔۔:)
@ جی ایک دفعہ تعلیم و تربیت میں آل پاکستان پینٹنگز کا کامپیٹیشن ہوا تھا اس میں 7 پوزیشن تھی میری جس پر مجھے ایک کتاب میلی تھی حضرت نظام ادین اولیا کی زندگی کے بارے میں ۔:)
@ گیمز کوئی نہیں کھیلی اس طرح کی لیکن پی سی پر گینمز بہت کھیلیں ہیں اب بھی کھیلتی ہوں ۔۔۔میں کارٹونز فلمز بہت دیکھتی ہوتی تھی :)
انکل آپ کے کوئسچن بڑے ہی مزاےدار تھے :p
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کاگا سب تن کھائیو، چُن چُن کھائیو مانس​
دو نیناں مت کھائیو، پِیا مِلن کی آس​
عینی! کیسی ہو، گجراتی کلاس میں اس شعر کا پہلا لفظ سکھایا جا رہا ہے۔​
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں پھر آگے چلتے ہیں۔

پینٹنگز میں زیادہ تر کیا پینٹ کرتی ہو؟
قدرتی نظارے یا پھر وہ آرٹ جس کی کسی کو سمجھ نہیں آتی؟

کبھی کسی کی پورٹریٹ بھی بنائی؟

کبھی کپڑے پر یا شیشے پر پینٹنگ کی؟
(میری بڑی بیٹی گلاس پینٹگ کرتی تھی، کبھی موقع ملا تو اس کی پینٹنگ کی تصویر لگاؤں گا۔)

کیا اپنی پینٹنگ اردو محفل پر شیئر کرنا پسند کرو گی؟

جی بلکل ڈیبیٹز اور نعتیہ مقابلوں میں لیا تھا حصہ سکول مٰن بس
ماشاء اللہ۔
اب کیوں چھوڑ دیا؟ حالانکہ کالج کے دور میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

اندرونی کھیلوں سے میرا مطلب تھا کیرم بورڈ، لوڈو، کارڈز وغیرہ۔

اچھا بچپن میں گڑیا گڈے کے کھیل تو کھیلے ہوں گے؟
 
عینی شاہ

محفلین
کاگا سب تن کھائیو، چُن چُن کھائیو مانس

دو نیناں مت کھائیو، پِیا مِلن کی آس

عینی! کیسی ہو، گجراتی کلاس میں اس شعر کا پہلا لفظ سکھایا جا رہا ہے۔
اچھی ہون انکل :) آپ کیسے ہیں ؟ جی انکل بٹ مجھے تو اردو ہی نہیں آتی ابھی :)
 
شمشاد

لائبریرین

عینی شاہ

محفلین
"شمشاد, post: 1208183, member: 190"]چلیں پھر آگے چلتے ہیں۔

پینٹنگز میں زیادہ تر کیا پینٹ کرتی ہو؟
قدرتی نظارے یا پھر وہ آرٹ جس کی کسی کو سمجھ نہیں آتی؟
@ موسٹلی لینڈ اسکیپس۔۔۔اٹریکٹ کرتے ہیں وہی بناتی ہوں ۔۔لیکن کافی عرصہ سے کچھ بنایا ہی نہیں اسٹیڈیز کی وجہ سے ۔

کبھی کسی کی پورٹریٹ بھی بنائی؟
@ ہممم جی بنائی لیکن وہ خاصی عجیب سی بن جاتی ہے می سے :p

کبھی کپڑے پر یا شیشے پر پینٹنگ کی؟
(میری بڑی بیٹی گلاس پینٹگ کرتی تھی، کبھی موقع ملا تو اس کی پینٹنگ کی تصویر لگاؤں گا۔)
@جی یہاں ایک بار ڈریسیز پر پینٹنگ کا فیشن آیا تھا تب میں نے کافی ساری کزنوں اور خود کے ڈریسیز پینٹ کیئے تھے اور ٹریس بھی خود کیئے تھے :)

کیا اپنی پینٹنگ اردو محفل پر شیئر کرنا پسند کرو گی؟
جی کر دوں گی اس میں کیا ہے :)

ماشاء اللہ۔
اب کیوں چھوڑ دیا؟ حالانکہ کالج کے دور میں زیادہ مزہ آتا ہے۔
@ بس میں ایف ،ایس ،سی کے بعد کچھ بیمار ہو گئی تھی ۔۔۔چھوڑ دیا پھر سب کچھ :)

اندرونی کھیلوں سے میرا مطلب تھا کیرم بورڈ، لوڈو، کارڈز وغیرہ۔
@ کیرم کھیلتے دیکھا ہے بھائیان کو بابا اور آپا جانی کو ۔۔۔لیکن کھیلا نہیں ہے کبھی ۔:)
لڈو کھیلی ہے :)

اچھا بچپن میں گڑیا گڈے کے کھیل تو کھیلے ہوں گے؟
@ نہیں وہ نہیں کھیلے ۔

تھینکس شمشاد انکل فار نائس کوئسچنز :)
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں جی انتظار کرتے ہیں کہ تم اپنی پینٹنگز یہاں شریک محفل کرو۔

لوڈو میں آسانی سے ہار مان لیتی تھیں یا بے ایمانی بھی ہوتی تھی؟

اسکول یا کالج آتے جاتے یا کبھی کہیں اور کبھی ایسا ہوا کہ کسی نے راستے میں بدتمیزی کی ہو؟

غصہ کس بات پر آتا ہے اور اس پر کیسے قابو پاتی ہو؟

کس قسم کی سازشوں میں زیادہ تر ملوث رہتی ہو؟

"چمچہ گیری ایک فن ہے" اس پر اپنی رائے دو۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اچھی ہون انکل​
:)
آپ کیسے ہیں ؟ جی انکل بٹ مجھے تو اردو ہی نہیں آتی ابھی​
یہ بات آپ سیریس لی کہہ رہی ہیں یا ایویں۔اگر سیریس لی کہہ رہی ہوں تو پھر۔ ۔ ۔ ۔
اگر آپ یقین کریں تو اطلاعا عرض ہے کہ یہ ناچیز بارہا اردو اساتذہ کے ریفریشر کورسز میں بطور RESOURCE PERSON کے کام کر چکا ہے۔
اور اردو اساتذہ کو اردو پڑھانے کے گر سکھا چکا ہے۔ گویا اگر آپ اردو سیکھنے کے معاملے میں واقعی سیریس ہوں تو یہ ناچیز آپ کو اردو سکھانے کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔
اب فرمائیے کیا اِرادہ ہے، یہ مت سوچیے گا کہ یہ انکل تو پیچھے ہی پڑ گئے۔
 
Top