اچھا واووو عینیعینی تم نے تو فونٹ کی غلطی اجاگر کر دی ہے۔
جی انکل آگئی جوابات کے ساتھ- محفل کے علاوہ کسی اور فورم کی بھی ممبرشپ رہی؟
- انٹرنیٹ پر تمہارا پسندیدہ کام مطلب سرفنگ،سرچنگ اور چیٹنگ کس میں زیادہ وقت صرف کرتی ہو؟
کس نے کہا کہ مزید سوالات نہیں ہیں؟
ابھی مجھے فرصت نہیں ہے۔ دفتری امور میں مصروف ہوں۔ اور تمہیں بھی تھوڑا سانس لینے کا وقفہ دیا ہے۔
اگر یہ انٹرویو امن ایمان نے آگے بڑھایا تو تمہیں لگ سمجھ جانی ہے۔ وہ بھی گیلانی خاندان سے ہے اور رہتی بھی ملتان میں ہی ہے۔
اور اس نے "انڈا پہلے آیا تھا یا مرغی" جیسے سوال بالکل نہیں کرنے۔
جی انکل آگئی جوابات کے ساتھ
@ ایک مزے کی بات ہے اس سوال میں کہ میں محفل کو پہلے سٹکی کہا کرتی تھی مینز چیچڑ محفل آپا جانی کو دیکھتی تھی نا ایک دفعہ لاگ ان ہوئیں تو بس وہاں سے اٹھیں ہی نہیں کتنی دیر میں اکثر کہتی تھی ان سے بھی فاتح بھائی اور منصور بھائی سے بھی کہ آپ سبکی چیچڑ محفل اسکے بعد جب یہاں آئی تو پھر میں بھی چیچڑ ہی بن گئی محفل کے علاوہ فیس بک تک ہوں بس
@ سٹڈیز سے ریلیٹڈ سائیٹس وذٹ کرنا اور پینٹنگز کے ریلیٹیڈ سائیٹس سرچ کرنا ۔۔باقی چیٹنگ تو ساتھ ساتھ چلتی ہی رہتی ہے
دیکھے دیکھے فرمائس کر کے دیکھےافففففففففف عینی چیچڑ کبھی دیکھے۔۔۔ ؟؟؟میں نے ملتان میں یہ عجیب و غریب مخلوق دیکھی۔۔۔ آپ کو پتہ ہے یہ کہاں پائے جاتے ہیں۔۔؟؟؟
@ نہیں چھینا چھپٹی تو کبھی بھی نہیں کی میری مدھو آپا دنیا کی سب سے بیسٹیس آپا جانی ہیں ۔۔مجھے ان سے بے حد پیار ہے اس لیئے اس قسم کی سچوئیشن کبھی پیدا ہی نہیں ہوئی میرا لیپی ہے اور انکا اپنا ڈسک ٹاپ ہے بٹ دن میں وہ اپنی جاب کی وجہ سے کم ہی آن لائن ہوتی ہیں اس لیئے رات میں میں اپنا لیپی انھیں ادھار دے دیتی ہوں کہ بےچاری کہاں سردی میں بیٹھیں گی آرام سے یوز کر لیںشمشاد چاء ش سے (اُسے)یاد کیا اور وہ حاضر۔ چاء میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ جب تک کسی کا مزاج کچھ کچھ سمجھ نہ لوں۔۔بات چیت اگے نہیں بڑھا سکتی۔۔۔ ابھی میں نے عینی کا پورا انٹرویو پڑھا ہے۔۔۔ بہت اچھی لگی ہیں۔۔۔ بہت بذلہ سنج اور ہنس مکھ سی۔۔حاضرجواب بھی بہت ہیں۔۔بس اُن کی کچھ اور پوسٹس پڑھ لوں تو پھر سوالات خود بخود بنتے چلے جائیں گے۔باقی آپ سب لوگوں کی بھی بہت محنت شامل ہے۔
عینی آپ اور آپکی مدیحہ آپی ایک ہی کمپیوٹر استعمال کرتی ہیں یا الگ الگ؟ اگر ایک ہی ہے تو کبھی اُن سے چھیناجھپٹی کی۔۔؟؟
میں تو سانس بھی وزن اور بحر میں لینے لگا ہوں۔ لگتا ہی نہیں، دس سال شعر سے دور رہا!لیکن پہلے کاشف بھائی کے سوالات کے جواب دینے ہیں اور بھی شاعری میں۔
میں تو سانس بھی وزن اور بحر میں لینے لگا ہوں۔ لگتا ہی نہیں، دس سال شعر سے دور رہا!
انٹرویو میرا نہیں، مگر دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے تو سن لیجے (بعد میں چاہے ناظمین اسے ڈیلیٹ کر دیں!) کہ اس کا جواب تو پہلے ہی کئی مرتبہ شعر اور نثر میں دے چکا۔ جیسے اس میسج میں یوں کہا تھا:اگر آپ کا انٹرویو ہوتا تو ضرور پوچھتا کہ دس سال شاعری سے دور کیسے رہ لئے؟؟؟
رہا دور اقلیمِ شعر و ادب سے
کوئی دس برس، بد دلی کے سبب سے
حقیقت یہ ہے کہ جو کلام اب تک اس فورم میں پیش کیا ہےبالاستثناء سب کا سب نوجوانی کے دور کا ہے۔ تعلیم کے زمانے کے بعد (سنہ2000) میں نے نثرکو تو فی الفور اور شعر کو آہستہ آہستہ مکمل طور پر ترک کر دیاتھا۔گزشتہ دس برس میں شاید پچاس یا اس سے بھی کم شعر کہے ہوں گے۔اور پچھلے پانچ برس میں شاید ایک آدھ ہی۔وجہ وہی معاشرے میں علم و ادب کی بے وقعتی اور مداریوں ،خوشامدیوں کی پذیرائی ۔جو قوم مشتاق احمد یوسفی سے نادرِ روزگار صاحبِ فن سے تمام عمر بنکاری کروائے وہ مجھ ایسوں کو شاید سڑک پرہی بٹھا دیتی۔یہ سب سوچ کر شعروادب سے تائب ہوا اور دل دوسرے کاموں میں لگا لیا۔
انکل یہ کیسے سوال ہیںامن کے سوال چُرا کے لے آیا ہوں۔ اُسے نہیں بتانا۔- کسی تقریب میں خود کو نمایاں دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے یا چپ چاپ کونے میں بیٹھنا اچھا لگتا ہے؟- تقریب اگر شادی کی ہو تو آپ تیاری میں کتنا وقت لیتی ہو؟- کسی سے پہلی بار ملتے وقت اُس شخصیت کی کس خصوصیت پر سب سے پہلے دھیان دیتی ہو؟- فرسٹ امپریشن از دا لاسٹ امپریشن۔۔کیا یہ صحیح بات ہے؟- کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے؟- آئینہ دیکھ کر پہلا خیال کیا آتا ہے؟- حسین چہرے کس حد تک متاثر کرتے ہیں؟- اپنے چہرے کے خدوخال میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ہے؟- آئیڈیل پر یقین رکھتی ہو؟
اتنا مشکل کام ۔۔ااااااااااااااااااااووووووووووووووووووووووووففف ۔۔۔اچھا اچھا کرتی ہوں کرتی ہوں لیکن آرام آرام سےجو دھاگا یہ دیکھا تو رہ نہ سکامزہ کیا اگر شعرکہہ نہ سکاملا ہوں اس عینی سے میں آج ہیمگر اس کی باتیں ہیں اچھی لگیمجھے پہلے "انکل" بنایا مگرہوا فیصلہ آ خِرش "بھائی" پرہیں چند ایک میرے بھی دل میں خیالمجھے بھی ہیں دو چار کرنے سوالمگر شرط ہے جو بھی دو تم جوابرکھو اس میں تھوڑا سا "لےَ" کا حساب1۔ سنا تھا کہ پڑھتی ہو تم "فائننس"تو کیا اس "سلیکشن" کے پیچھے تھا "سینس"؟2۔ کبھی تم کو لگتا بھی ہے کوئی ڈراگر ہاں، تو کب، کس لیے، اور کدھر؟3۔ لڑائی بھی کرتی ہو گھر میں کبھیجو لڑتی ہو پھر کیسے ہو مانتی؟بس اتنے ہی دل میں ہیں میرے سوالجوابوں میں تم "لے" کا رکھنا خیال
سمجھ آئی کہتے ہیں لیچڑ کسے؟وہی جو "چمڑ" جائے اور نہ ٹلے!
تھیکیو احمد بھائیلیجے کاشف بھائی کی بدولت ہم بھی یہاں آ ہی گئے۔ ورنہ ہم عینی شاہ سے ادھر اُدھر ہی باتیں کر لیتے تھے یہاں آنے کی زحمت نہیں کی۔ شروع کے 2 تین صفحات پڑھ لیے ہیں، اب اتنا سارا لکھا کون پڑھے۔ اب باقی باتیں ہم اسی مرحلے سے کریں گے۔ ہمارا ایک سوال ہے اور یہ کہ کون سا ایسا سوال ہے جو اب تک نہیں پوچھا گیا۔ تاکہ ہم وہ پوچھ کر جواب لے لیں۔