رانا
محفلین
حیران کرکے رکھ دیا آپ نے تو۔ ایک تو کیوری اتنی سادہ اوپر سے وہ بھی اس کے پلے نہ پڑی۔ اس نے ڈگری کیسے لی ہوگی۔ اس کا کھانچہ صرف جاب پر ہی نہیں ڈگری لیتے ہوئے بھی نہ لگا ہو کہیں۔اللہ مہربان تو گدھا پہلوان
آپ نے مجھے ایک قصہ یاد دلا دیا۔ پرانی کمپنی کا آپریشن کا شعبہ آئی بی ایم کے حوالے کیا گیا تو ہمیں ہینڈ اوور کا بولا گیا (اس وقت تک بہت سے آپریشنل ٹاسک، ڈویلپمنٹ ٹیم خود ہی انجام دیتی تھی)۔ آئی بی ایم کا ایک "سینئیر جاوا ڈویلپر" ہینڈ اوور لینے کے لیے آیا۔ ایک دو سیشن میں ہی میں سمجھ گیا تھا کہ اس کا کھانچا لگا ہوا ہے۔ خیر بڑی مشکل سے اس کو سسٹم سمجھایا، کچھ دن بعد وہ واپس چلا گیا (آف شور)۔ ایک دن اس کی ای میل آئی کہ اس کو اکاؤنٹ نمبر سے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرنی ہے تو اس کی کیوری چاہیے۔ میں نے اس کو یہ کیوری بھیج دی
'enter your account number here' اس کو ہائی لائٹ کردیا تاکہ وہ اپنا مطلوبہ اکاؤنٹ نمبر کیوری میں شامل کر لے۔ کچھ دیر بعد اس کا جواب آیا کیوری نہیں چل رہی۔ میں نے پوچھا کیا ایرر آرہا ہے۔ کہنے لگا ایرر کچھ نہیں لیکن ریکارڈ نظر نہیں آرہا۔ میں نے کہا اچھا کیوری بھیجو جو تم چلا رہے ہو، تو اس نے یہ کیوری بھیجیکوڈ:select * from p_acct where acct_no='enter your account number here'
کوڈ:select * from p_acct where acct_no='enter your account number here'
میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ میں نے اس کو کال ملائی کہ بھائی تجھے کس اکاؤنٹ نمبر کا ڈیٹا چاہیے۔ تب اس نے اکاؤنٹ نمبر بتایا۔ میں نے کہا کہ اللہ کے بندے اس اکاؤنٹ نمبر کو کیوری میں ڈالے گا تو نتیجہ آئے گا۔
اس بندے کو میں نے 6-8 مہینے جھیلا اور میرا اللہ جانتا ہے کیسے جھیلا۔ سونے پر سہاگہ وہ مجھے آئی بی ایم میں آنے کی دعوت دے رہا تھا۔ جب میں نے پوچھا کہ کم از کم تجربہ اور قابلیت کتنی درکار ہے تو اس کا جواب تھا کہ ان کی مینیجمنٹ کے لیے عام طور کینڈیڈیٹ کی مطلوبہ تنخواہ ضروری ہے تجربہ یا قابلیت نہیں۔ میں نے دل میں کہا "تسی کنے سچے ہو پا جی"۔
ویسے جب کلائنٹ سائڈ کا وزٹ کرنے کے مواقع ملتے تھے تو سب پتہ لگ گیا تھا کہ بڑے بڑے اداروں میں بھی ایورج ڈیویلپرز ہوتے تھے۔ ٹیم لیڈ وغیرہ عموماً اچھی نالج کے ہوتے تھے باقی ٹیم تو بس ہم دیکھ کر حیران ہوتے تھے کہ ان میں کونسے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں کہ اتنی اچھی جگہ جاب کررہے ہیں۔ حالانکہ ایسے ہی اداروں سے ہم انٹرویوز وغیرہ میں ریجکٹ ہوچکے ہوتے تھے۔