تیلے بھیا میں یہ ساری چیزیں کھاتی ہوں پر تھوڑی تھوڑی ۔۔۔۔۔ اور موٹی کیا مطلب ۔۔ اللہ نہ کرے میں موٹی ہوں ۔۔ آپ نظر نہ لگائیں میرے کھانے پینے کو ۔۔۔
فہیم لوبیا کو بوائل کر کے اس میں تھوڑی سی پیاز کاٹ کر نمک مرچ چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی ڈال کر بناتی ہوں ۔۔
آدھا پراٹھا ، اس سے کیا ہوتا ہے ؟ اور سویاں کیوں ؟ پھینی کیوں نہیں ؟ ڈھیر سارا پانی ؟ کیا ٹینکر پی گئیں ؟
اپنے بھائی ہر جگہ مل جاتے ہیں
------------------------------------------------------------
پاکستانی آم کھائے، 6 کجھوریں چند دانے انار اور مشروب مشرق ۔ افطاری میں ۔
مکئی کی روٹی کھائی بھی کم جاتی ہے اور ہضم بھی دیر سے ہوتی ہے ۔ اسلئے سحر میں لسی کے ساتھ مکئی کی روٹی بڑی کار آمد ہے ۔ سحری ضرور کریں صرف مشروب استعمال نہ کریں ۔ اچھی صحت کے لئے ضروری ہے۔
وسلام
تیلے بھیا کیوا ہوا راحین کو ۔۔ اب کیسی ہے ؟
سحری میں دہی کے ساتھ پراٹھا، دو گلاس پانی، چائے اور دوائی کی چار گولیاں۔
فوڈ پوازنگ ہوگئی تھی کچھ دن تو حالات بہت خراب رہے ہسپتال میں بھی بہت مشکل ٹائم گزارا مگر اب ماشاءاللہ بہتر ہے اپنے رنگ میں واپس آگئی ہے
یا اللہ یہ قوم کس قدر کھاتی ہے ، اور پھر کہتے ہیں ہائے مہنگائی
وسلام