عجیب سوچ ھے اس شہر کے مکینوں کی مکاں نئے ہیں مگر کھڑکیاں پرانی ہیں
محمداحمد لائبریرین نومبر 7، 2008 #283 کچھ اور ساتھ رہے گا چلو چلیں واپس جہاں ملے تھے اُسی موڑ پر جُدا ہونا
فاروقی معطل نومبر 7، 2008 #284 [font="alvi Nastaleeq V1.0.0"] جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوا اپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہوا میرے حال پہ حیرت کیسی درد کے تنہا موسم میں پتھر بھی رو پڑتے ہیں انسان تو پھر انسان ہوا [/font]
[font="alvi Nastaleeq V1.0.0"] جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوا اپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہوا میرے حال پہ حیرت کیسی درد کے تنہا موسم میں پتھر بھی رو پڑتے ہیں انسان تو پھر انسان ہوا [/font]
محمداحمد لائبریرین نومبر 7، 2008 #285 یعنی بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
فاروقی معطل نومبر 7، 2008 #286 جی یعنی تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹہری بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا
محمداحمد لائبریرین نومبر 7، 2008 #287 ہاں لیکن جانے والوں کو کہاں روک سکا ہے کوئی تم کہو بھی تو کہاں اُن کو ٹہھر جانا ہے
فاروقی معطل نومبر 7، 2008 #288 کمال ضبط کو خود بھی میں آزماوں گی میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاوں گی سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں میں اپنے گھر کے اندھروں میں لوٹ آوں گی
کمال ضبط کو خود بھی میں آزماوں گی میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاوں گی سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں میں اپنے گھر کے اندھروں میں لوٹ آوں گی
ع عندلیب محفلین نومبر 7، 2008 #289 اگر تجھ سے بہت اختلاف بھی نہ ہوا مگر یہ دل تری جانب سے صاف بھی نہ ہوا پروین شاکر
ب بنگش محفلین نومبر 7، 2008 #290 لے گئے وہ ساتھ اپنے ، زندگی کی رونقیں اپنا یہ عالم ہوا ان کے چلے جانے کے بعد جس طرح دیہات کے اسٹیشنوں پر دن ڈھلے اک سکوت بیکراں گاڑی گز ر جانے کے بعد
لے گئے وہ ساتھ اپنے ، زندگی کی رونقیں اپنا یہ عالم ہوا ان کے چلے جانے کے بعد جس طرح دیہات کے اسٹیشنوں پر دن ڈھلے اک سکوت بیکراں گاڑی گز ر جانے کے بعد
فاروقی معطل نومبر 8، 2008 #291 سبھی لوگ تو کبھی بھی اچھے نہیں رہتے جن سے سچ سیکھا ہو، وہ بھی سچے نہیں رہتے کیوں ایسا ہے کہ اعتبار کی ٹوٹی دہلیز پر جو بہت ہوں اپنے،اپنے نہیں رہتے
سبھی لوگ تو کبھی بھی اچھے نہیں رہتے جن سے سچ سیکھا ہو، وہ بھی سچے نہیں رہتے کیوں ایسا ہے کہ اعتبار کی ٹوٹی دہلیز پر جو بہت ہوں اپنے،اپنے نہیں رہتے
جیا راؤ محفلین نومبر 8، 2008 #292 اس نے کہا کہ مجھ کو یقیں آئے کس طرح میں نے کہا کہ میرا نام اعتبار ہے ! اعتبار ساجد
فاروقی معطل نومبر 8، 2008 #293 زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں.........
ع عندلیب محفلین نومبر 8، 2008 #294 چھین کر مجھے امان بھی دے اے خدا ! ایسا مہربان بھی دے جو میرے سچ پہ بھی یقین نہ کرے مجھ کو ایک ایسا بد گمان بھ دے
چھین کر مجھے امان بھی دے اے خدا ! ایسا مہربان بھی دے جو میرے سچ پہ بھی یقین نہ کرے مجھ کو ایک ایسا بد گمان بھ دے
پ پیاسا صحرا محفلین نومبر 8، 2008 #295 شہر آئے تو سمندر نے اسے چھین لیا عکس لائے تھے جو اک گاؤں کے تالاب سے ھم
جیا راؤ محفلین نومبر 8، 2008 #296 دل میں ہوتا تو ممکن تھا نکل بھی جاتا اب تو وہ شخص بہت دور تلک ہے مجھ میں
طالوت محفلین نومبر 8، 2008 #297 عندلیب نے کہا: چھین کر مجھے امان بھی دے اے خدا ! ایسا مہربان بھی دے جو میرے سچ پہ بھی یقین نہ کرے مجھ کو ایک ایسا بد گمان بھی دے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ معلوم ہوتا ہے شاعر کو کسی سیاستدان کی تلاش ہے وسلام
عندلیب نے کہا: چھین کر مجھے امان بھی دے اے خدا ! ایسا مہربان بھی دے جو میرے سچ پہ بھی یقین نہ کرے مجھ کو ایک ایسا بد گمان بھی دے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ معلوم ہوتا ہے شاعر کو کسی سیاستدان کی تلاش ہے وسلام
فرخ منظور لائبریرین نومبر 8، 2008 #298 farooqi1 نے کہا: زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں......... مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ فاروقی صاحب صحیح شعر یوں ہے - زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
farooqi1 نے کہا: زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں......... مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ فاروقی صاحب صحیح شعر یوں ہے - زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
فرخ منظور لائبریرین نومبر 8، 2008 #299 زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میں ہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں (فیض)
محمد وارث لائبریرین نومبر 8، 2008 #300 راستہ دیکھتے رہنے کی بھی لذّت ہے عجیب زندگی کے سبھی لمحات سہانے میرے (احمد ندیم قاسمی)