پیاسا صحرا
محفلین
مجھ سے پوچھتے ھو کیا زندگی کے بارے میں
اجنبی بتائے کیا اجنبی کے بارے میں
انجم حبیبی
اجنبی بتائے کیا اجنبی کے بارے میں
انجم حبیبی
کہہ رہا تھا شورِ دریا سے سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے وہ اتنا خاموش
وسلام
میرے خیال میں صحیح شعر یوں ہے -
شورِ دریا سے یہ کہتا تھا سمندر کا سکوت
جس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
یہ شعر یوں صحیحہے ۔۔۔
کہہ رہا ہے شورِ دریا سے سمندر کا سکوت
جس میں جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
لیاقت علی عاصم کا ایک شعر جو ان کی شخصیت میں افتخار کی علامت ہے
شعر جیسے بھی کہے ہوں مگر اس ناز کے ساتھ
میں نے شہرت کے لیے شہر میں سازش نہیں کی
(لیاقت علی عاصم)
احمد بالخصوص تمھارے لیے (از:عاصم)