آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے
ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے

کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے
ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کرسکے

(ساحر لدھیانوی)
 

زینب

محفلین
بے فائدہ لوٹ‌کے آنا ہے ہواوں کا

ہم سبھی پرانے ٹھکانے بدل لیے

سوچا اسے تو نا ملنے کی ٹھان لی

دیکھا اسے تو سبھی بہانے بدل لیے
 

مغزل

محفلین
ایک ظلم کرتا ہے ایک ظلم سہتا ہے
آپ کا تعلق ہے کون سے گھرانے سے
نصرت صدیقی (فیصل آباد)
 

زین

لائبریرین
خدا بھی یاد آتا ہے گناہوں پر بھی نادم ہوں
قیامت سے مجھے پہلے قیامت ماردیتی ہے
 

زینب

محفلین
یاد تو ہوں‌گی تجھے وہ باتیں بھی لیکن
شیلف میں رکھی ہوئی بند کتابوں کی طرح

کون جانے تو نئے سال میں کس کو پڑھے

تیرا میعار بدلتا ہے نصابوں کی طرح
 

الف نظامی

لائبریرین
سیکھ ذہین کے دل سے جلنا ، کاہے کو ہر شمع پہ جلنا
اپنی آگ میں خود جل جائے، تو ایسا پروانہ بن جا
ذہین شاہ تاجی
 

زین

لائبریرین
غمِ دوراں سے زلف یار تک ہے سلطنت میری
بیا بانوں‌میں‌پھرتا ہوں پری خانوں میں رہتا ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top