آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
"پیاسا صحرا " بھائی کے لیے
خود تو پیاس کا صحرا ہوں مگر دل کی یہ ضد ہے
ہر دشت پہ ساون کی طرح ٹوٹ‌کے برسوں
 
زین زیڈ ایف بھائی جی آپکے لیے ھماری طرف سے بھی ایک شعر نذر ھے ۔
اس عہد اضطراب میں فرصت کسے نصیب
تسکین دل کے واسطے ملتے رہا کرو​
 

فاروقی

معطل
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
 

زین

لائبریرین
زین زیڈ ایف بھائی جی آپکے لیے ھماری طرف سے بھی ایک شعر نذر ھے ۔
اس عہد اضطراب میں فرصت کسے نصیب
تسکین دل کے واسطے ملتے رہا کرو​

شکریہ پیاسا بھائی ۔ ذرا پانی زیادہ پیا کرے :grin:
۔۔۔----------------------------------

رازِ ہستی کچھ نہیں اکثر یہی دیکھا گیا
بے خبر ہنستے رہے باخبر روتے رہے
 

فاروقی

معطل
پھرتا ہوں پھول پھول کو گُلشن میں سونگھتا
یارب!‌ گل مراد مرا کس چمن میں ہے


(راجہ راجیسورراوٌ اصغر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top