یہ الگ بات کہ سنگ آ گیا ہاتھوں میں عدم اُن کو منظور تو ویسے مری عزت ہوگی
محمد وارث لائبریرین جنوری 11، 2009 #581 یہ الگ بات کہ سنگ آ گیا ہاتھوں میں عدم اُن کو منظور تو ویسے مری عزت ہوگی
ع عندلیب محفلین جنوری 12، 2009 #584 قربت یہ چاہتی ہے ملو، پر الگ رہو ہوتے بہت ہیں دور جو رہتے ہیں پاس لوگ
شہر زاد محفلین جنوری 12، 2009 #585 جسے خرید کر آزاد کردیا جائے وہ بد حواس پرندہ پلٹ کے کیا دیکھے لیاقت علی عاصم
زینب محفلین جنوری 12، 2009 #586 آس کی یہ ضد تھی کہ اپنا بنا کے چھوڑوں گا اور اس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیا
مغزل محفلین جنوری 12، 2009 #587 چھڑا لاتا ہوں خود کو، ایک دو غزلیں سنا کر میں لیا جاتا ہے مجھے سے بزم میںتاوانِتنہائی۔ لیاقت علی عاصم
چھڑا لاتا ہوں خود کو، ایک دو غزلیں سنا کر میں لیا جاتا ہے مجھے سے بزم میںتاوانِتنہائی۔ لیاقت علی عاصم
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2009 #588 فنا تعلیمِ درسِ بے خودی ہوں، اُس زمانے سے کہ مجنوں لام الف لکھتا تھا دیوارِ دبستاں پر (غالب)
مغزل محفلین جنوری 13، 2009 #589 لام الف لکھنے کا جب پیش آیا کوئی مرحلہ جتنی دیواریں تھیں زنداں کی دبستاں ہوگئیں۔ نوید غزالی
مغزل محفلین جنوری 13، 2009 #590 لفظ کو پھول بنا نا تو کرشمہ ہے فراز ہو نہ ہو کوئی تو ہے تیری نگارش میں شریک
مغزل محفلین جنوری 13، 2009 #591 اتنا شرمندہ نہ کر اپنے گنہگاروں کا اے خدا تو بھی رہا ہے میری خواہش میں شریک م۔م۔مغل نے کہا: لفظ کو پھول بنا نا تو کرشمہ ہے فراز ہو نہ ہو کوئی تو ہے تیری نگارش میں شریک مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
اتنا شرمندہ نہ کر اپنے گنہگاروں کا اے خدا تو بھی رہا ہے میری خواہش میں شریک م۔م۔مغل نے کہا: لفظ کو پھول بنا نا تو کرشمہ ہے فراز ہو نہ ہو کوئی تو ہے تیری نگارش میں شریک مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
پ پیاسا صحرا محفلین جنوری 13، 2009 #593 صدقے کی طرح سر سے اتارا ہوا دن ہے ہر دن یہی لگتا ہے کہ گزارا ہوا دن ہے
شہر زاد محفلین جنوری 13، 2009 #594 پرائے پن کی وسیع و عریض دُنیا میں یہ اِک خوشی ہی بہت ہے کہ درد اپنا ہے
محمد وارث لائبریرین جنوری 13، 2009 #595 انہیں سوال پہ زعمِ جنوں ہے، کیوں لڑیے؟ ہمیں جواب سے قطعِ نظر ہے، کیا کہیے؟ (غالب)
زینب محفلین جنوری 13، 2009 #596 مجھ سے بچھڑ گیا جو گئے سال کی طرح اس کا بھی حال ہو گا میرے حا ل کی طرح آیا نہ وہ ،رہ گئے رستے سج ہوئے یہ سال بھی گزر گیا ہر سال ی طرح
مجھ سے بچھڑ گیا جو گئے سال کی طرح اس کا بھی حال ہو گا میرے حا ل کی طرح آیا نہ وہ ،رہ گئے رستے سج ہوئے یہ سال بھی گزر گیا ہر سال ی طرح
شہر زاد محفلین جنوری 14، 2009 #597 دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا (منیر نیازی)
زینب محفلین جنوری 14، 2009 #598 زندہ ہیں تو کیا ہے جو مر جایئں ہم تو کیا دنیا سے خامشی سے گزر جایئں ہم تو کیا
مغزل محفلین جنوری 14، 2009 #599 پھول پھینکے کوئی دیوار کے پیچھے سے اگر پھر اٹھا کر اسے دیوار پہ رکھ دیتا ہوں۔۔ اختر عبدالرزاق (کراچی)
پھول پھینکے کوئی دیوار کے پیچھے سے اگر پھر اٹھا کر اسے دیوار پہ رکھ دیتا ہوں۔۔ اختر عبدالرزاق (کراچی)
پ پیاسا صحرا محفلین جنوری 14، 2009 #600 بس یہی بات کہ لوگوں کو نہ چاہو دل سے تجربے اس کے سوا عمر کو کیا دیتے ہیں ن م راشد