ہم محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھنا
زینب محفلین جنوری 14، 2009 #601 ہم محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھنا
شہر زاد محفلین جنوری 14، 2009 #602 میں نے اے دل تجھے سینے سے لگایا ہوا ہے اور توُ ہے، کہ مری جان کو آیا ہوا ہے اجمل سراج
زینب محفلین جنوری 14، 2009 #603 جس کے ملنے کی نہیں ہوتی دور تلک کوئی امید ان کے کھو جانے کا خدشہ بھی بہت ہوتا ہے
نوید صادق محفلین جنوری 14، 2009 #604 عاشقو! دل کی لگی پر دل لگی ہونے لگی حسن والوں کی محبت بھی برائے نام ہے شاعر: غلام حیدر مستانہ
شہر زاد محفلین جنوری 14، 2009 #607 کوئی بجھتا ہوا منظر ، نہیں دیکھا جاتا اب کسی آنکھ کو پتھر ، نہیں دیکھا جاتا وہ ہمارا نہ سہی ، اور قبیلے کا سہی ہم سے پسپا کوئی لشکر ، نہیں دیکھا جاتا رضی اختر شوق
کوئی بجھتا ہوا منظر ، نہیں دیکھا جاتا اب کسی آنکھ کو پتھر ، نہیں دیکھا جاتا وہ ہمارا نہ سہی ، اور قبیلے کا سہی ہم سے پسپا کوئی لشکر ، نہیں دیکھا جاتا رضی اختر شوق
ف فائقہ محفلین جنوری 14، 2009 #608 واوا وا کیا شعر ھے۔ [SYNTAX="php"][/SYNTAX] حسن علوی نے کہا: آج کا شعر کا تیسرا سلسلہ لیئے حاضر۔۔۔ بس کہ دشوار ھے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا (غالب) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شش
واوا وا کیا شعر ھے۔ [SYNTAX="php"][/SYNTAX] حسن علوی نے کہا: آج کا شعر کا تیسرا سلسلہ لیئے حاضر۔۔۔ بس کہ دشوار ھے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا (غالب) مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شش
ابن سعید خادم جنوری 14، 2009 #609 فائقہ بیٹا محفل میں خوش آمدید۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف تو کرائیں۔
مغزل محفلین جنوری 14، 2009 #610 ہم نہ نکہتِ گل ہیں جو مہکتے جاویں آگ کی طرح جدھر جاویں دہکتے جاویں جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے ہم کہاں تک ترےپہلو سے سرکتے جاویں غیر کو بار ہو گھر میں ترے سبحا ن اللہ اور ہم دور کھڑے در ترا تکتے جاویں میر حسن
ہم نہ نکہتِ گل ہیں جو مہکتے جاویں آگ کی طرح جدھر جاویں دہکتے جاویں جو بھی آوے ہے وہ نزدیک ہی بیٹھے ہے ترے ہم کہاں تک ترےپہلو سے سرکتے جاویں غیر کو بار ہو گھر میں ترے سبحا ن اللہ اور ہم دور کھڑے در ترا تکتے جاویں میر حسن
زینب محفلین جنوری 14، 2009 #611 بھیگتی رتوں میں ہم بے سبب نہیں روتے بارشیں تو ہوتی ہیں بارشوں کے موسم میں
شہر زاد محفلین جنوری 15، 2009 #612 خیال و خواب ہوا برگ و بار کا موسم بچھڑ گیا تیری صورت بہار کا موسم
مغزل محفلین جنوری 15، 2009 #613 کیوں ہم سے خفا ہوگئے اے جانِتمنا بھیگے ہوئے موسم کا مزا کیوں نہیں لیتے
شہر زاد محفلین جنوری 15، 2009 #614 اِسے تم مشورہ سمجھو یا میرا تجربہ سمجھو یہ دِل ہو جائے گا پتھر تم اپنے سارے دُکھ رو لو مجھے خاموش اشکوں سے بہت ہی خوف آتا ہے نہ رکھو آنکھ یوں بنجر تم اپنے سارے دُکھ رو لو عاطف سعید
اِسے تم مشورہ سمجھو یا میرا تجربہ سمجھو یہ دِل ہو جائے گا پتھر تم اپنے سارے دُکھ رو لو مجھے خاموش اشکوں سے بہت ہی خوف آتا ہے نہ رکھو آنکھ یوں بنجر تم اپنے سارے دُکھ رو لو عاطف سعید
عمر سیف محفلین جنوری 15، 2009 #615 یہ زندگی کا دشت، یہ مرحومیوں کی آنچ بیٹھوں کہاں کہ سایہِ دیوار بھی نہیں ۔۔۔
شہر زاد محفلین جنوری 15، 2009 #616 مقدر میں دونوں کے ہیں ہجر گھڑیاں ستارے ہمارے سدا ایک سے ہیں حقیقت یہی ہے محبت کی رہ میں سبھی غم کے مارے سدا ایک سے ہیں حسن رضوی
مقدر میں دونوں کے ہیں ہجر گھڑیاں ستارے ہمارے سدا ایک سے ہیں حقیقت یہی ہے محبت کی رہ میں سبھی غم کے مارے سدا ایک سے ہیں حسن رضوی
مغزل محفلین جنوری 16، 2009 #617 یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں یہ مجھ کو روئیں گے کل ، آج ان کو رولوں میں خالد علیگ ( مرحوم)
ہما محفلین جنوری 16، 2009 #618 ساقی بیانِ شوق میں رنگینیاں بھی ہوں لا جامِ خوشگوار غزل کہہ رہا ہوں میں تجھ سا سخن شناس کو ئی دوسرا نہیں سن لے خیالِ یار غزل کہہ رہا ہوں میں
ساقی بیانِ شوق میں رنگینیاں بھی ہوں لا جامِ خوشگوار غزل کہہ رہا ہوں میں تجھ سا سخن شناس کو ئی دوسرا نہیں سن لے خیالِ یار غزل کہہ رہا ہوں میں
شہر زاد محفلین جنوری 16، 2009 #619 وہ بھی شائد رو پڑے ویران کاغذ دیکھ کر میں نے اس کو آخری خط میں لکھا کچھ بھی نہیں ظہور نظر
مغزل محفلین جنوری 16، 2009 #620 یادِ غزال چشماں ، ذکرِ سمن عذاراں جب چاہا کر لیا ہے کنجِقفس ، بہاراں فیض