آج کا شعر - 3

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین

کب تک الفاظ تراشے اور سنوارے گا..
کب تک نشانہ خطا کرکے تیر بکھریں گے..
اگر کبھی ایک صفحہ خاموشی کے علم سے پڑھا ہوتا..
تَو تُو کہے سنے کی زیادتی (بے فائدگی) پر بہت ہنستا۔
شاعر: ابوسعید ابوالخیر
نایاب
 

زینب

محفلین
اپنے کرب کو چھپا کر ہنسنا مشکل ہوتا ہے

دھیمی دھیمی آگ میں جلنا مشکل ہوتا ہے

یوں تو ضبط بہت ہے ہم کو لیکن کیا بتلایئں

آنکھ تک آئے آنسو پینا مشکل ہوتا ہے
 

مغزل

محفلین
بابا جی کہاں رہ گئے آپ شد و مد و جزم و زبر پیش سے آپ انتظار ہورہا ہے میری ’’ خرافات ‘‘ والی لڑی میں۔

مشورہ ضروری ہے ہر طرح مگر یارو
عشق میں بزرگوں سے رائے کون لیتا ہے
شاد عارفی
 

محمداحمد

لائبریرین
درختِ جاں پر عذاب رُت تھی نہ برگ جاگے نہ پھول آئے
بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئے
وہ ساری خوشیاں جو اُس نے چاہیں اُٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے، جواز آئے، اصول آئے

اعزاز احمد آذر
 

زینب

محفلین
مجھے اپنی چادر میں یوں ڈھانپ لو

زمیں آسماں کچھ دکھائی نا دے

ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں

صدا سسکیوں‌کی سنائی نا دے
 

مغزل

محفلین
حق فتح یاب میرے خدا کیوں نہیں ہوا
تونے کہا تھا ، تیرا کہا کیوں نہیں ہوا
عرفان صدیقی ( ہند)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں چپ رہا تو سارا جہاں تھا مری طرف
حق بات کی تو کون کہاں تھا مری طرف
میں نے ستمگروں کو پکارا ہے خود فرازؔ
ورنہ دھیان اُن کا کہاں تھا مری طرف

احمد فرازؔ
 

مغزل

محفلین
ملے تو مل لیے بچھڑے تو یاد بھی نہ رہے
تعلقات میں‌ایسی روا روی بھی نہ ہو !!!
احمد میاں !!!!!!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top