ترکَ تعلقات کوئی مسئلہ نہیں یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی جون ایلیا
محمداحمد لائبریرین اپریل 3، 2009 #841 ترکَ تعلقات کوئی مسئلہ نہیں یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی جون ایلیا
مغزل محفلین اپریل 3، 2009 #842 احمد میرے بلاگ پر عاصم صاحب کی پہلی ویڈیو لگا دی گئی ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔ شور ہے آندھیوں کے چلنے کا اب مزا آرہا ہے جلنے کا قیصر منور
احمد میرے بلاگ پر عاصم صاحب کی پہلی ویڈیو لگا دی گئی ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔ شور ہے آندھیوں کے چلنے کا اب مزا آرہا ہے جلنے کا قیصر منور
نوید صادق محفلین اپریل 3، 2009 #843 جو کھیل جانتے ہیں ان کے اور ہیں انداز بڑے سکون، بڑی سادگی سے کھیلتے ہیں (محبوب خزاں)
ف ف۔قدوسی محفلین اپریل 3، 2009 #844 لگتا ہے بہت دیر رکے گی میرے گھر میں اس رات کی آنکھوں سے شناسائی بہت ہے
ش زاد محفلین اپریل 5، 2009 #845 لگتی ہے جسم پر منوں مٹی پڑی ہوئی شائید طریر لوگوں نے دفنا دیا مُجھے دانیال طریر
ف ف۔قدوسی محفلین اپریل 5، 2009 #846 میں خواب خواب جسے ڈھونڈتا رھا برسوں وہ اشک اشک میری آنکھوں میں سمایا تھا
مغزل محفلین اپریل 6، 2009 #847 وحدتِ درد میں تو کثرتِ اظہار میں تو دل میں آیا تھا کہ آنے لگا اشعار میں تو لحنِ داؤد پہ قربان مرے صوت و سخن ہر طرف نغمہ سرا ہے مرے مضمار میں تو ایک حمد سے (لیاقت علی عاصم)
وحدتِ درد میں تو کثرتِ اظہار میں تو دل میں آیا تھا کہ آنے لگا اشعار میں تو لحنِ داؤد پہ قربان مرے صوت و سخن ہر طرف نغمہ سرا ہے مرے مضمار میں تو ایک حمد سے (لیاقت علی عاصم)
فرخ منظور لائبریرین اپریل 6، 2009 #848 رقصِ مستی دیکھتے، جوشِ تمنّا دیکھتے سامنے لا کر تجھے اپنا تماشا دیکھتے (اصغر گونڈوی)
محمداحمد لائبریرین اپریل 8، 2009 #849 کیا خبر تھی حوصلہ یوں ہار کر جائے گا تو ناؤ جب بن جائے گی دریا سے ڈر جائے گا تو لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین اپریل 8، 2009 #850 ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے ناخداؤ تمھیں خدا پوچھے ہم ہیں اس قافلے میں قسمت سے رہزنوں سے جو راستہ پوچھے ہے کہاں کنجِ گل چمن خورو کیا بتاؤں اگر صبا پوچھے ؟ اٹھ گئی بزم سے یہ رسم بھی کیا ایک چپ ہو تو دوسرا پوچھے لیا قت علی عاصم
ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے ناخداؤ تمھیں خدا پوچھے ہم ہیں اس قافلے میں قسمت سے رہزنوں سے جو راستہ پوچھے ہے کہاں کنجِ گل چمن خورو کیا بتاؤں اگر صبا پوچھے ؟ اٹھ گئی بزم سے یہ رسم بھی کیا ایک چپ ہو تو دوسرا پوچھے لیا قت علی عاصم
سلیمان جاذب محفلین اپریل 8، 2009 #851 اس نے آخر دیا جلانا ہے شام کو میں نے ڈوب جانا ہے میری پرواز مین یہ حائل ہے راہ سے آسماں ہٹانا ہے ذوالفقار احسن
اس نے آخر دیا جلانا ہے شام کو میں نے ڈوب جانا ہے میری پرواز مین یہ حائل ہے راہ سے آسماں ہٹانا ہے ذوالفقار احسن
ر راجہ صاحب محفلین اپریل 9، 2009 #853 ہاتھ جن میں ہو جنون کٹتے نہیں تلوار سے سر جو اٹھ جاتے ہیں وہ جھکتے نہیں للکا ر سے اور بھڑکے گا جو شعلہ سا ہمارے دل میں ہے سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
ہاتھ جن میں ہو جنون کٹتے نہیں تلوار سے سر جو اٹھ جاتے ہیں وہ جھکتے نہیں للکا ر سے اور بھڑکے گا جو شعلہ سا ہمارے دل میں ہے سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
محمداحمد لائبریرین اپریل 10، 2009 #854 ابھی خرید لیں دُنیا کہاں کی مہنگی ہے مگر ضمیر کا سودا بُرا سا لگتا ہے عبیداللہ علیم
مغزل محفلین اپریل 10، 2009 #855 رات کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا ان چراغوں پہ اعتبار مرا کاشف حسین غائر شعری مجموعہ :راستے گھر نہیں جانے دیتے
رات کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا ان چراغوں پہ اعتبار مرا کاشف حسین غائر شعری مجموعہ :راستے گھر نہیں جانے دیتے
زینب محفلین اپریل 11، 2009 #856 کتنا چپ چاپ ہے ماحول میری بستی کا ماتمی خانہ بدوشوں کے بسیروں جیسا کیا کہیںاب کے عجب عشق ہوا ہے محسن سرد شاموںکی طرح،گرم سویروں جیسا
کتنا چپ چاپ ہے ماحول میری بستی کا ماتمی خانہ بدوشوں کے بسیروں جیسا کیا کہیںاب کے عجب عشق ہوا ہے محسن سرد شاموںکی طرح،گرم سویروں جیسا
مغزل محفلین اپریل 11، 2009 #857 کتنی چپ چاپ ہیں تری آنکھیں جیسے منظر ہو شام ڈھلنے کا قیصر منور (کراچی)
زینب محفلین اپریل 11، 2009 #858 میں چاہتا ہی نا تھا لاجواب کرنا اسے ورنہ جواب میرے پاس اس کے ہر سوال کا تھا اس کی جیت سے ہوتی ہے خوشی مجھ کو یہی جواز میرے پاس اپنی ہار کا تھا
میں چاہتا ہی نا تھا لاجواب کرنا اسے ورنہ جواب میرے پاس اس کے ہر سوال کا تھا اس کی جیت سے ہوتی ہے خوشی مجھ کو یہی جواز میرے پاس اپنی ہار کا تھا
فرخ منظور لائبریرین اپریل 12، 2009 #859 میں چاہتا بھی یہی تھا وہ بے وفا نکلے اسے سمجھنے کا کوئی تو سلسلہ نکلے (نامعلوم)
زینب محفلین اپریل 12، 2009 #860 حسن کے پھول ہمیشہ بے دردوں کے ہاتھ بکے اور چاہت کے متوالوں کو دھول ملی ویرانوں کی دل کے نازک جزبوں پر راج ہے سونے چاندی کا یہ دنیا کیا قیمت دے گی سادہ دل انسانوں کی
حسن کے پھول ہمیشہ بے دردوں کے ہاتھ بکے اور چاہت کے متوالوں کو دھول ملی ویرانوں کی دل کے نازک جزبوں پر راج ہے سونے چاندی کا یہ دنیا کیا قیمت دے گی سادہ دل انسانوں کی