آج کا شعر - 4

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
کبھی کبھی کوئی ہوتا نہیں تصور میں
کبھی کبھی دمِ وحشت سکوں بھی ہوتا ہے

لیاقت علی عاصم
 

راجہ صاحب

محفلین
مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح
تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح

ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا
مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
 

فرخ منظور

لائبریرین
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے
[font=&quot]نظّارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے
(علامہ اقبال)
[/font]​
 

کاشفی

محفلین
نشہ دولت کا بداطوار کو جس آن چڑھا
سر پہ شیطان کے اک اور بھی شیطان چڑھا

(جنابِ ذوق)
 

خوشی

محفلین
شکریہ



اس کے لئے تو میں نے یہاں تک دعائیں کیں
میری طرح سے کوئی اسے چاہتا بھی ہو
 

شاہ حسین

محفلین
پیری سے خم نہیں ہے مری کمر میں قمر
میں جھک کے ڈھونڈتا ہوں جوانی کدھر گئی

استاد قمر جلالوی
 

راجہ صاحب

محفلین
چراغ بن کے جلا جس کے واسطے اک عمر
چلا گیا وہ ہوا کے سپرد کر کے مجھے

میں‌ اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں‌ قتیل
غم حیات سے کہہ دو خرید لے مجھے


قتیل شفائی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top