کبھی کبھی کوئی ہوتا نہیں تصور میں کبھی کبھی دمِ وحشت سکوں بھی ہوتا ہے لیاقت علی عاصم
مغزل محفلین جون 22، 2009 #81 کبھی کبھی کوئی ہوتا نہیں تصور میں کبھی کبھی دمِ وحشت سکوں بھی ہوتا ہے لیاقت علی عاصم
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2009 #82 پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو تیماردار اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو غالب
فرخ منظور لائبریرین جون 22، 2009 #83 اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے (علّامہ اقبال)
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2009 #84 مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
فرخ منظور لائبریرین جون 22، 2009 #85 مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے [font="]نظّارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے (علامہ اقبال) [/font]
مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے [font="]نظّارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے (علامہ اقبال) [/font]
ر راجہ صاحب محفلین جون 22، 2009 #86 عشق ہی پھیلا ہوا ہے رنگ سے تصویر تک حسن کیا ہے بس یہی نا، زلف سے زنجیر تک
فرخ منظور لائبریرین جون 22، 2009 #87 جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی از سرِ نو داستانِ شوق دہرائی گئی (ساحر)
انیس فاروقی محفلین جون 22، 2009 #88 بزمِ شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یارب یہ درِ گنجینۂ گوہر کھلا چچا کا شعر ہے
کاشفی محفلین جون 22، 2009 #89 نشہ دولت کا بداطوار کو جس آن چڑھا سر پہ شیطان کے اک اور بھی شیطان چڑھا (جنابِ ذوق)
کاشفی محفلین جون 22، 2009 #91 خوشی نے کہا: یہاں صرف اپنی پسند کا کوئی شعر لکھنا ہے یا یہ بیت بازی ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پسند کا شعر لکھنا ہے۔۔۔۔
خوشی نے کہا: یہاں صرف اپنی پسند کا کوئی شعر لکھنا ہے یا یہ بیت بازی ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ پسند کا شعر لکھنا ہے۔۔۔۔
خوشی محفلین جون 22، 2009 #92 شکریہ اس کے لئے تو میں نے یہاں تک دعائیں کیں میری طرح سے کوئی اسے چاہتا بھی ہو
کاشفی محفلین جون 22، 2009 #93 خوشی نے کہا: شکریہ اس کے لئے تو میں نے یہاں تک دعائیں کیں میری طرح سے کوئی اسے چاہتا بھی ہو مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب۔۔ شاعر کا نام بھی لکھیں ناں۔۔
خوشی نے کہا: شکریہ اس کے لئے تو میں نے یہاں تک دعائیں کیں میری طرح سے کوئی اسے چاہتا بھی ہو مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت خوب۔۔ شاعر کا نام بھی لکھیں ناں۔۔
ش شاہ حسین محفلین جون 23، 2009 #95 پیری سے خم نہیں ہے مری کمر میں قمر میں جھک کے ڈھونڈتا ہوں جوانی کدھر گئی استاد قمر جلالوی
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2009 #96 یہ چراغ بے نظر ہے یہ ستارہ بے زباں ہے ابھی تجھ سے ملتا جلتا کوئی دوسرا کہاں ہے ( بشیر بدر)
ش شاہ حسین محفلین جون 23، 2009 #97 زیست ہے جب مستقل آوارہ گردی ہی کا نام عقل والوں پھر طواف کوئے جاناں کیوں نہ ہو (جوش )
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2009 #98 چراغ بن کے جلا جس کے واسطے اک عمر چلا گیا وہ ہوا کے سپرد کر کے مجھے میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیل غم حیات سے کہہ دو خرید لے مجھے قتیل شفائی
چراغ بن کے جلا جس کے واسطے اک عمر چلا گیا وہ ہوا کے سپرد کر کے مجھے میں اپنی ذات میں نیلام ہو رہا ہوں قتیل غم حیات سے کہہ دو خرید لے مجھے قتیل شفائی
ش شاہ حسین محفلین جون 23، 2009 #99 وہ شب بھی یاد ہے کہ میں پہنچا تھا بزم میں اور تم اُٹھے تھے رونقِ محفل لئے ہوئے
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2009 #100 جاں ہے بہائے بوسہ ولے کیوں کہے ابھی غالب کو جانتا ہے کہ وہ نیم جاںنہیں چچا غالب