اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا لوہو (لہو) آتا ہے جب نہیں آتا میر تقی میر
ساقی۔ محفلین ستمبر 29، 2010 #721 اشک آنکھوں میں کب نہیں آتا لوہو (لہو) آتا ہے جب نہیں آتا میر تقی میر
کاشفی محفلین ستمبر 29، 2010 #722 ذبح کرتا ہے تو ، میرے دست و بازو کھول دے رحم کر قاتل کہ بے تڑپے مزا ملتا نہیں (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 29، 2010 #723 ہم بہت لاغر ہیں پہناؤ نہ ہم کو ہتھکڑی ڈال دو چھلّا کوئی اپنا ہمارے ہاتھ میں (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 30، 2010 #724 سرکشی اہلِ تواضع سے کوئی چلتی ہے پست دروازہ سے خود آتا ہے انساں جھک کر مرتبہ پیشِ خدا ہوتا ہے اتنا ہی بلند جس قدر چلتا ہے انساں سے انساں جھک کر (امیر مینائی)
سرکشی اہلِ تواضع سے کوئی چلتی ہے پست دروازہ سے خود آتا ہے انساں جھک کر مرتبہ پیشِ خدا ہوتا ہے اتنا ہی بلند جس قدر چلتا ہے انساں سے انساں جھک کر (امیر مینائی)
کاشفی محفلین ستمبر 30، 2010 #725 سیہ کاری سے جی بھرتا نہیں پر شرم آتی ہے کہاں تک بوجھ رکھئیے کاتبِ اعمال کے سر پر (امیر مینائی)
ساقی۔ محفلین اکتوبر 1، 2010 #726 ہم نے حافظ سے بگاڑی ہے نہ شیطاں سے کبھی دن کو مسجد میں رہے رات کو میخانے میں
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #727 کوئی دُنیا سے کیا بھلا مانگے؟ وہ بیچاری تو آپ ننگی ہے (انشا اللہ خان انشا)
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #728 کیوں کر نہ لپٹ جاؤں صراحی کے گلو سے بیعت مجھے پھر تازہ ہوئی دستِ سُبو سے (انشا اللہ خان انشا)
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #729 غفلت میں نہ عمر کو بسر کر انجام پہ اک ذرا نظر کر اس طول عمل سے فائدہ کیا؟ کل کوچ ہے قصّہ مختصر کر (میر انیس)
غفلت میں نہ عمر کو بسر کر انجام پہ اک ذرا نظر کر اس طول عمل سے فائدہ کیا؟ کل کوچ ہے قصّہ مختصر کر (میر انیس)
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #730 پیری سے بدن ذرا ہوا زاری کر دنیا سے انیس اب تو بیزاری کر کہتے ہیں زبانِ حال سے موئے سپید ہے صبحِ اجل کوچ کی تیاری کر (میر انیس)
پیری سے بدن ذرا ہوا زاری کر دنیا سے انیس اب تو بیزاری کر کہتے ہیں زبانِ حال سے موئے سپید ہے صبحِ اجل کوچ کی تیاری کر (میر انیس)
کاشفی محفلین اکتوبر 2، 2010 #731 کہاں رہ کے توبہ نباہوں الہٰی ؟ کہ جنت میں بھی مجمعِ حور نکلا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
شمشاد لائبریرین اکتوبر 3، 2010 #732 جامِ مے توبہ شکن، توبہ میری جام شکن سامنے ڈھیر ہے ٹوٹے ہوئے پیمانوں کا
کاشفی محفلین اکتوبر 3، 2010 #733 حسینوں کی وفا کیسی جفا کیا؟ جو دل آیا تو پھر اچھا بُرا کیا؟ (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کاشفی محفلین اکتوبر 3، 2010 #734 مجھ کو وعدے نے ترے جی سے گزرنے نہ دیا میں نے چاہا تھا کہ مرجاؤں تو مرنے نہ دیا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
مجھ کو وعدے نے ترے جی سے گزرنے نہ دیا میں نے چاہا تھا کہ مرجاؤں تو مرنے نہ دیا (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
کاشفی محفلین اکتوبر 3، 2010 #735 زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں؟ کیا ڈیڑھ چلّو پانی میں ایمان بہہ گیا؟ (ذوق)
کاشفی محفلین اکتوبر 8، 2010 #736 نہیں معلوم دنیا جلوہ گاہِ ناز ہے کس کی ہزاروں اُٹھ گئے پھر بھی وہی رونق ہے مجلس کی (شاعر: اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیں)
نہیں معلوم دنیا جلوہ گاہِ ناز ہے کس کی ہزاروں اُٹھ گئے پھر بھی وہی رونق ہے مجلس کی (شاعر: اگر کسی کو معلوم ہے تو بتائیں)
کاشفی محفلین اکتوبر 11، 2010 #737 جانتا ہوں ہورہا ہے جو نہ ہونا چاہئے بحث یہ ہے کب تلک اس غم میں رونا چاہئے (جلال الدین اکبر)
کاشفی محفلین اکتوبر 17، 2010 #738 ہوئی نہ قدر کبھی یہ ملال لے کے چلے لحد میں ساتھ ہم اپنا کمال لے چلے (حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی)
ہوئی نہ قدر کبھی یہ ملال لے کے چلے لحد میں ساتھ ہم اپنا کمال لے چلے (حکیم میر ضامن علی صاحب جلال لکھنوی)
جیلانی محفلین اکتوبر 17، 2010 #739 عار کیا ہے تجھے لوگوں کی ملامت سے نیاز عاشقوں میں تو اکیلا ہی تو بدنام نہیں حضرت شاہ نیاز بریلوی
جیلانی محفلین اکتوبر 17، 2010 #740 عجب تماشا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجب تماشا ہو میدانِ حشر میں بیدم کہ سب ہوں پیشِ خدا اور میں روبروئے رسول بیدم شاہ وارثی
عجب تماشا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجب تماشا ہو میدانِ حشر میں بیدم کہ سب ہوں پیشِ خدا اور میں روبروئے رسول بیدم شاہ وارثی