کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرخ منظور

لائبریرین
انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھ
دیکھا جو مجھ کو چھوڑ دئیے مسکرا کے ہاتھ

دینا وہ اس کا ساغر ِمئے یاد ہے نظام
منہہ پھیر کر اُدھر، اِدھر کو بڑھا کے ہاتھ
(نظام رامپوری)
 

زونی

محفلین
صاحبِ ساز کو لازم ھے کہ غافل نہ رھے
گاہے گاہے غلط آہنگ بھی ہوتا ھے سروش

(اقبال)
 

زونی

محفلین

دشتِ نادیدہ کی تحقیق ضروری ھے مگر
پہلے جو آگ لگی ھے وہ بجھا دی جائے
صرف سورج کا نکلنا ھے اگر صبح تو پھر
اک شب اور میری شب سے ملا دی جائے
 

زونی

محفلین
اس قدر نفرت ھے ان کو تیرگی کے نام سے
روزِ روشن میں بھی اب شمعیں جلا لیتے ہیں لوگ

(قتیل شفائی)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
رنگ ہو یا خشت و سنگ، چنگ ہو یا حرف و صوت
معجزہ ِ فن کی ہے خون ِ جگر سے نمود
(اقبال)

آخرِ شب کے ہم سفر فیض نجانے کیا ہوئے
رہ گئی کس جگہ صبا، صبح کدھر نکل گئی

صاحبِ ساز کو لازم ھے کہ غافل نہ رھے
گاہے گاہے غلط آہنگ بھی ہوتا ھے سروش

(اقبال)


دشتِ نادیدہ کی تحقیق ضروری ھے مگر
پہلے جو آگ لگی ھے وہ بجھا دی جائے
صرف سورج کا نکلنا ھے اگر صبح تو پھر
اک شب اور میری شب سے ملا دی جائے


واہ۔۔۔بہت خوب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں تنہائی کا حاصل ہو گیا ہوں
بھری دنیا میں شامل ہو گیا ہوں
اسے آساں سمجھ لینے کی دُھن میں
میں اپنے آپ مشکل ہو گیا ہوں
بہت پتھر بنا ہوں ٹوٹنے کو
مگر اک چوٹ سے دل ہو گیا ہوں

(محسن نقوی)
 

زونی

محفلین
ہوا کے دوش پہ رکھے تھے چراغ ہم نے
جو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی

(عبیداللہ علیم)
 

شمشاد

لائبریرین
جو بے خبر کوئی گزرا تو یہ صدا دی ہے
میں سنگِ راہ ہوں مجھ پر عنایتیں کیسی
(عبیداللہ علیم)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top