کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سر مقتل بھی صدا دی ہم نے
دل کی آواز سنا دی ہم نے

پہلے اک روزن در توڑا تھا
اب کے بنیاد ہلا دی ہم نے
(ناصر کاظمی)
 

زونی

محفلین
تمہارے شہر کی ہر چھاؤں مہرباں تھی مگر
جہاں پہ دھوپ کڑی تھی وہاں شجر ہی نہ تھا

(پروین شاکر)
 

شمشاد

لائبریرین
شامِ فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئی
دل تھا کہ پھر بہل گیا، جان تھی کہ پھر سنبھل گئی
(فیض)
 

عیشل

محفلین

اک عمر نمو کی خواہش میں موسم کے جبر سہے تو کھلا
ہر خوشبو عام نہیں ہوتی،ہر پھول گلاب نہیں ہوتا
کبھی عشق کرو اور پھر دیکھو اس آگ میں جلتے رہنے سے
کبھی دل پہ آنچ نہیں آتی کبھی رنگ خراب نہیں ہوتا
 

ثناءاللہ

محفلین
يوں ہاتھ نہيں آتا وہ گوہر ِ يک دانہ
يک رنگي و آزادي، اے ہمت ِ مردانہ
يا سنجر و طغرل کا آئين ِ جہانگيري
يا مرد ِ قلندر کے انداز ِ ملوکانہ
يا حيرت ِ فارابي، يا تاب و تب ِ رومي
يا فکر ِ حکيمانہ، يا جذب ِ کليمانہ
يا عقل کي روباہي، يا عشق ِ يد اللٰہي
يا حيلہ ِ افرنگي، يا حملہ ِ ترکانہ
يا شرع ِ مسلماني، يا دير کي درباني
يا نعرہ ِ مستانہ، کبوہ ہو کر بت خانہ
اميري ميں، فقيري ميں، شاہي ميں، غلامي ميں
کچھ کام نہيں بنتا بے جراٴت ِ رندانہ
علامہ محمد اقبال
 

فرخ منظور

لائبریرین
گل ِنرگس کا گلدستہ بدستِ غیر کیوں بھیجا
جو آنکھیں ہی دکھانا تھی تو خود آکر دکھا جاتے

(اگر کوئی دوست شاعر کا نام اور پوری غزل پوسٹ کر سکیں تو عنائت ہوگی)
 

شمشاد

لائبریرین
ممکنہ فیصلوں میں اک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کر دیا
(پروین شاکر)
 

تلمیذ

لائبریرین
ممکنہ فیصلوں میں اک حجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کر دیا
(پروین شاکر)

پروین شاکر کا یہ نہایت عُمدہ اور نمائندہ شعر ہے لیکن شمشاد جی، کیا پہلے مصرعے میں 'حجر' کی بجائے 'ہجر' نہیں ہونا چاہئے ؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
پروین شاکر کا ایک چوری شدہ شعر جو اصل میں میرا بائی کا ہے - اصل شعر ذرا ہندی سے مملو ہے جو مجھے یاد نہیں - لیکن پروین کا وہ چوری شدہ شعر پیشِ خدمت ہے -
اس شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاوں، ہاروں تو پیا تیری
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top