کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
احساس کے مے خانے میں کہاں اب فکر و نظر کی قندیلیں
آلام کی شدت کیا کہیے، کچھ یاد رہی کچھ بھول گئے

(ساغر صدیقی)
 

فرخ منظور

لائبریرین
زندگی کیا ہے؟ عناصر میں ظہور ِترتیب
موت کیا ہے؟ انہی اجزا کا پریشاں ہونا
(فی الحال شاعر کا نام یاد نہیں)
 

محمد وارث

لائبریرین
زندگی کیا ہے؟ عناصر میں ظہور ِترتیب
موت کیا ہے؟ انہی اجزا کا پریشاں ہونا
(فی الحال شاعر کا نام یاد نہیں)



فرخ صاحب اس شعر کے خالق برج نرائن چکبست ہیں اور اسی غزل کا مطلع حاضرِ خدمت ہے۔

دردِ دل، پاسِ وفا، جذبۂ ایماں ہونا
آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا
 

محمد وارث

لائبریرین
اتنا بھی مجبور نہ کرنا ورنہ ہم کہہ دیں گے
او عالی پر ہنسنے والے، تُو عالی بن جائے

(جمیل الدین عالی)
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ شعرِ حافظِ شیراز، اے صبا کہنا
ملے جو تجھ سے کہیں وہ حبیبِ عنبر دست

"خلل پذیر بَود ہر بنا کہ می بینی
بجز بنائے محبت کہ خالی از خلل است"


(فیض، اے حبیبِ عنبر دست، زنداں نامہ)
 

محمد وارث

لائبریرین
ہر زمانے کے مصائب کو ضرورت اس کی
ہر زمانے کے لیے دعوتِ ایثار حُسین

کربلا اب بھی لہو رنگ چلی آتی ہے
دورِ حاضر کے یزیدوں سے ہے دو چار حُسین

(شورش کاشمیری)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top