بوئے گل، نالہء دل، دودِچراغِ محفل جو تیری بزم سے نکلا سو پریشاں نکلا
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2008 #422 یوں تو اپنے قاصدانِ دل کے پاس جانے کس کس کے لیے پیغام ہیں جو لکھے جاتے رہے اوروں کے نام میرے وہ خط بھی تمہارے نام ہیں (جون ایلیا)
یوں تو اپنے قاصدانِ دل کے پاس جانے کس کس کے لیے پیغام ہیں جو لکھے جاتے رہے اوروں کے نام میرے وہ خط بھی تمہارے نام ہیں (جون ایلیا)
محمد وارث لائبریرین جنوری 4، 2008 #423 ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا (اطہر نفیس)
ہم نغمہ سرا کچھ غزلوں کے، ہم صورت گر کچھ خوابوں کے بے جذبۂ شوق سنائیں کیا، کوئی خواب نہ ہو تو بتائیں کیا (اطہر نفیس)
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2008 #424 تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ (عبید اللہ علیم)
تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ (عبید اللہ علیم)
ع عیشل محفلین جنوری 4، 2008 #425 وہ ملا تو صدیوں کے بعد بھی میرے لب پہ کوئی گلہ نہ تھا اُسے میری چپ نے رلا دیا جسے گفتگو میں کمال تھا
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2008 #426 رات بھر ہم روشنی کی آس میں جاگے عدیم اور دن آیا تو آنکھوں میں اندھیرا کر گیا (عدیم ہاشمی)
سارہ خان محفلین جنوری 5، 2008 #427 صرف تقدیر پہ انسان بھروسہ نہ کرے حُسنِ نیت بھی ہو، کوشش بھی ہو، تدبیر بھی ہو جب کہیں جا کہ کوئی تاج محل بنتا ہے شوقِ تعمیر بھی ہو، قدرتِ تعمیر بھی ہو
صرف تقدیر پہ انسان بھروسہ نہ کرے حُسنِ نیت بھی ہو، کوشش بھی ہو، تدبیر بھی ہو جب کہیں جا کہ کوئی تاج محل بنتا ہے شوقِ تعمیر بھی ہو، قدرتِ تعمیر بھی ہو
فرخ منظور لائبریرین جنوری 6، 2008 #428 تامّل تو تھا ان کو آنے میں قاصد مگر یہ بتا طرز ِانکار کیا تھی؟ (علّامہ اقبال)
شمشاد لائبریرین جنوری 6، 2008 #429 سامانِ طرب اور زمانے کے لئے ہیں ہم جسم کا اسباب اُٹھانے کے لئے ہیں اے کاریگرِ حسن کبھی تو نے یہ سوچا یہ چاند بھی مٹی میں ملانے کے لئے ہیں (رام ریاض)
سامانِ طرب اور زمانے کے لئے ہیں ہم جسم کا اسباب اُٹھانے کے لئے ہیں اے کاریگرِ حسن کبھی تو نے یہ سوچا یہ چاند بھی مٹی میں ملانے کے لئے ہیں (رام ریاض)
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 6، 2008 #430 جہاں میں جن کے لہو سے تھی روشنی قائم ترس رہے ہیں وہی لوگ روشنی کیلئے
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 6، 2008 #431 احباب کا اس دور میں بےکار ہے شکوہ اخلاق تو اس دور میں آٹے میں نمک ہے (سہیل اختر ہاشمی)
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 6، 2008 #432 اے وقت تیری عمرِ گزشتہ کی خیر ہو یادوں کے حسنِ زار میں اتری ہوئی ہے دھوپ عبدالرب نشتر
شمشاد لائبریرین جنوری 7، 2008 #433 غمِ جہاں ہو، غمِ یار ہو کہ تیر ستم جو آئے، آئے کہ ہم دل کشادہ رکھتے ہیں (فیض)
محمد وارث لائبریرین جنوری 7، 2008 #434 ہے یہ دنیا ایک ہی افسانۂ ناکامِ شوق جس نے جو چاہا الگ تجویز عنواں کر دیا (تلوک چند محروم)
سیدہ شگفتہ لائبریرین جنوری 7، 2008 #435 سوچیں گہری دریاؤں سے خدشے کالی راتوں سے تنہاءی چُپ سے بھی گہری لمحے گہرے سالوں سے پر موسم موسم ملنے والے زخم کئی پاتالوں سے شاعر نامعلوم
سوچیں گہری دریاؤں سے خدشے کالی راتوں سے تنہاءی چُپ سے بھی گہری لمحے گہرے سالوں سے پر موسم موسم ملنے والے زخم کئی پاتالوں سے شاعر نامعلوم
شمشاد لائبریرین جنوری 7، 2008 #436 تیری یاد میں آنسوؤں کا سمندر بنا لیا تنہائی کے شہر میں اپنا گھر بنا لیا سنا ہے لوگ پوجتے ہیں پتھر کو اس لیے دل اپنا پتھر بنا لیا
تیری یاد میں آنسوؤں کا سمندر بنا لیا تنہائی کے شہر میں اپنا گھر بنا لیا سنا ہے لوگ پوجتے ہیں پتھر کو اس لیے دل اپنا پتھر بنا لیا
فرخ منظور لائبریرین جنوری 8، 2008 #437 پھر وہی ہم ہیں، وہی تیشہِ رسوائی ہے دودھ کی نہر تو پرویز کے کام آئی ہے (شاعر کا نام یاد نہیںآرہا)
شمشاد لائبریرین جنوری 8، 2008 #438 مری سوچ میں تو نہ آسکیں ، تری نفرتوں کی وہ شدتیں ترے دھیان میں نہ سما سکیں مری خواہشیں مری چاہتیں (نزہت عباسی)
مری سوچ میں تو نہ آسکیں ، تری نفرتوں کی وہ شدتیں ترے دھیان میں نہ سما سکیں مری خواہشیں مری چاہتیں (نزہت عباسی)
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 8، 2008 #439 بھر دیا خوش ہو کے بنیادوں میں نسلوں کا لہو کس قدر مہنگی پڑی تعمیرِ کاشانہ مجھے ۔۔سراج الدین سراج
سارا محفلین جنوری 8، 2008 #440 فصیلِ جسم پہ تانی ہے کرب کی چادر ہم اہلِ درد سے پوچھو کہ زندگی کیا ہے۔۔۔