فصیلِ جسم پہ تازہ لہو کے چھینٹے ہیں حدودِ وقت سے آگے نکل گیا ہے کوئی (شکیب جلالی)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 9، 2008 #441 فصیلِ جسم پہ تازہ لہو کے چھینٹے ہیں حدودِ وقت سے آگے نکل گیا ہے کوئی (شکیب جلالی)
زونی محفلین جنوری 10، 2008 #443 لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا میں تو کہتا ہوں سارے عالم پہ ہے سایہ تیرا (احمد ندیم قاسمی)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 10، 2008 #445 فقط اس شوق سے پوچھی ہیں ہزاروں باتیں میں تیرا حسن ترے حسنِ بیاں تک دیکھوں (احمد ندیم قاسمی)
زونی محفلین جنوری 10، 2008 #446 میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو وہ ہوائے گُلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں ( عبیداللہ علیم)
میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو کوئی شاخ ہو شجر ہو وہ ہوائے گُلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں ( عبیداللہ علیم)
شمشاد لائبریرین جنوری 10، 2008 #447 کبھی یوں بھی ہو میرے روبرو، میں نظر ملا کے کہہ سکوں میری حسرتوں کا شمار کر، مری خواہشوں کا حساب دے
زونی محفلین جنوری 10، 2008 #448 شمشاد نے کہا: کبھی یوں بھی ہو رہے روبرو، میں نظر ملا کے کہہ سکوں میری حسرتوں کا شمار کر، مری خواہشوں کا حساب دے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی میرے خیال سے" رہے" کی جگہ "میرے " لفظ ھے
شمشاد نے کہا: کبھی یوں بھی ہو رہے روبرو، میں نظر ملا کے کہہ سکوں میری حسرتوں کا شمار کر، مری خواہشوں کا حساب دے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شمشاد بھائی میرے خیال سے" رہے" کی جگہ "میرے " لفظ ھے
زونی محفلین جنوری 10، 2008 #450 ہر گھر کا دیا گُل نہ کرو تم کہ نہ جانے کس بام سے خورشیدِ قیامت نکل آئے (احمد فراز)
شمشاد لائبریرین جنوری 10، 2008 #451 اک عمر سے ہوں لذتِ گریہ سے بھی محروم آ راحتِ جاں مجھ کو رُلانے کے لیے آ (احمد فراز)
محمد وارث لائبریرین جنوری 11، 2008 #452 نغمہ ہائے غم کو بھی اے دل غنیمت جانیے بے صدا ہو جائے گا یہ سازِ ہستی ایک دن (غالب)
شمشاد لائبریرین جنوری 11، 2008 #453 قمر اس بے مہر دنیا میں جینا کیسا جینا ہے ہم اپنے عشق میں جل کر نکھر جاتے تو اچھا تھا (سیّد ارشاد قمر)
قمر اس بے مہر دنیا میں جینا کیسا جینا ہے ہم اپنے عشق میں جل کر نکھر جاتے تو اچھا تھا (سیّد ارشاد قمر)
فرحت کیانی لائبریرین جنوری 11، 2008 #454 پی جا ایّام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے عبدالحکیم ناصر
شمشاد لائبریرین جنوری 11، 2008 #455 تم آئے ہو، نہ شبِ انتظار گزری ہے تلاش میں ہے سحر، بار بار گزری ہے (فیض)
زونی محفلین جنوری 12، 2008 #456 دل تو چمک سکے گا کیا پھر بھی تراش کے دیکھ لو شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی ( پروین شاکر)
فرخ منظور لائبریرین جنوری 12، 2008 #457 وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے (فیض)
محمد وارث لائبریرین جنوری 12، 2008 #458 دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا ملا نہیں تو کیا ہوا وہ شکل تو دکھا گیا (ناصر کاظمی)
شمشاد لائبریرین جنوری 12، 2008 #459 تجھے کیا پتہ اے ستم ڈھانے والے ہم تو رونے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ان کی آنکھوں کو یوں دیکھو نہ ‘کمال‘ نئے تیر ہیں۔۔۔ نشانے ڈھونڈتے ہیں
تجھے کیا پتہ اے ستم ڈھانے والے ہم تو رونے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ان کی آنکھوں کو یوں دیکھو نہ ‘کمال‘ نئے تیر ہیں۔۔۔ نشانے ڈھونڈتے ہیں
زونی محفلین جنوری 12، 2008 #460 ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ھے خرابوں میں ملیں (احمد فراز)