کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
فیصلہ تو ہوا کے ہاتھ میں تھا
کوئی پتھر صدا کے ہاتھ میں تھا

جب دوا بھی اثر نہ کر پائی
سلسلہ پھر دعا کے ہاتھ میں تھا
 

شمشاد

لائبریرین
خواب بھی آنکھوں تک آنے سے ڈرتے ہیں
کرتے ہیں وہ کچھ ایسی تعبیر انوکھی
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
سو بار تیرا دامن ہونٹوں میں میرے آیا
جب آنکھ کھلی دیکھا اپنا ہی گریباں ہے
(اصغر گوندوی)
 

شمشاد

لائبریرین
خود سے آگے نظر نہیں آتا
ایسے کچھ منظروں میں رہتے ہیں

بے گھری ہی ہمارا گھر ٹھہری
ہم بھی اپنے گھروں میں رہتے ہیں
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
ساحل پہ ہوئے آج یہ کیوں غرق سفینے
طوفاں تو کوئی سامنے حائل نہ ہوا تھا

یہ سوچ کے آتا ہے ترے در پہ زمانہ
در سے ترے واپس کوئی سائل نہ ہوا تھا
(نزہت عباسی)
 

شمشاد

لائبریرین
تیری قربتیں بھی سراب ہیں ، یہ بھلا ہوا جو ملیں نہیں
تیری دوریاں بھی عذاب ہیں میری دشتِ جاں سے ٹلیں نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
زنداں میں بھی وہی لب و رُخسار دیکھتے
دروازہ دیکھتے، کبھی دیوار دیکھتے

کس درجہ آنے والے زمانے کا خوف تھا
بجتا گجر تو شام کے آثار دیکھتے
(رام ریاض)
 

محمد وارث

لائبریرین
شیخ جی مُلّا کی باتیں چھوڑیئے کافر ہے وہ
آیئے ہم آپ کچھ اسلام کی باتیں کریں

(آنند نرائن مُلّا)
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارے ساتھ ہی موسم بھی رُخ بدلنے لگے
ہوا تھمی ہے تو بارش کے تیر چلنے لگے

ہمارا خون ہے لاوا، ہمارے دل پتھر
ہماری آنکھ سے آنسو کہاں نکلنے لگے
(رام ریاض)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top