یہ دشواری تو آسانی کا خمیازہ ھے ورنہ بہت ہی سہل تھا ہم کو بہت دشوار ہونا
زونی محفلین فروری 4، 2008 #601 یہ دشواری تو آسانی کا خمیازہ ھے ورنہ بہت ہی سہل تھا ہم کو بہت دشوار ہونا
شمشاد لائبریرین فروری 4، 2008 #602 مجھے کسی سے محبت نہیں کسی کے سوا میں ہر کسی سے محبت کروں کسی کے لیے (محسن نقوی)
محمد وارث لائبریرین فروری 5، 2008 #603 پاداشِ جرمِ عشق سے کب تک مفر بھلا مانا کہ تم رہا کیے دار و رسن سے دور (محمد علی جوہر)
شمشاد لائبریرین فروری 5، 2008 #604 لکھی ہے اس نے بھی جو تقدیر انوکھی ہم نے بھی اب سوچی ہے تدبیر انوکھی جس میں کوئی در ہو اور نہ کوئی دریچہ کر دیں گے اک دن ہم وہ تعمیر انوکھی (نزہت عباسی)
لکھی ہے اس نے بھی جو تقدیر انوکھی ہم نے بھی اب سوچی ہے تدبیر انوکھی جس میں کوئی در ہو اور نہ کوئی دریچہ کر دیں گے اک دن ہم وہ تعمیر انوکھی (نزہت عباسی)
زونی محفلین فروری 5، 2008 #605 یہ صبح کی سفیدیاں یہ دوپہر کی زردیاں اب آئینے میں دیکھتا ہوں میں کہاں چلا گیا (ناصر کاظمی)
شمشاد لائبریرین فروری 5، 2008 #606 چھایا ہے اک سکوت سا اس کائنات میں برپا ہے پھر بھی شور یہاں شش جہات میں (نزہت عباسی)
زونی محفلین فروری 5، 2008 #607 کچھ خبر نہیں آتی کس روش پہ ھے طوفاں اور کٹا پھٹا باقی بادبان کتنا ھے توڑ پھوڑ کرتی ہیں روز خواہشیں دل میں تنگ ان مکانوں سے یہ مکان کتنا ھے
کچھ خبر نہیں آتی کس روش پہ ھے طوفاں اور کٹا پھٹا باقی بادبان کتنا ھے توڑ پھوڑ کرتی ہیں روز خواہشیں دل میں تنگ ان مکانوں سے یہ مکان کتنا ھے
شمشاد لائبریرین فروری 5، 2008 #608 زخم آنکھوں میں اتر آئے ہیں گہرے کیسے خواب دیکھے تھے کبھی ہم نے سنہرے کیسے یہ بھی کیا بات ہے سچ ان کو سنانا مشکل آئینہ دیکھ بدل جاتے ہیں چہرے کیسے (نزہت عباسی)
زخم آنکھوں میں اتر آئے ہیں گہرے کیسے خواب دیکھے تھے کبھی ہم نے سنہرے کیسے یہ بھی کیا بات ہے سچ ان کو سنانا مشکل آئینہ دیکھ بدل جاتے ہیں چہرے کیسے (نزہت عباسی)
محمد وارث لائبریرین فروری 6، 2008 #609 آخر اک پیرایۂ حرف و صدا میرا بھی ہے اس بھری بستی میں کوئی ہم نوا میرا بھی ہے (محشر بدایونی)
شمشاد لائبریرین فروری 6، 2008 #610 جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی س۔وچ۔ت۔ا ج۔اؤں م۔گ۔ر دل میں بس۔ائ۔ے ج۔۔اؤں (عبید اللہ علیم)
ابن سعید خادم فروری 6، 2008 #611 تشنگی جب بھی بڑھی ریت نچوڑی ہم نے کیا ہوا سیلِ رواں کی جو مدارات نہیں۔ -- ضیاء الحق
شمشاد لائبریرین فروری 6، 2008 #612 سکوں محال ہے امجد وفا کے رستے میں کبھی چراح جلے ہیں ہَوا کے رستے میں ؟ نجانے اَب کے برس کھیتیوں پہ کیا گُزرے! کئی پہاڑ کھڑے ہیں گھٹا کے رستے میں
سکوں محال ہے امجد وفا کے رستے میں کبھی چراح جلے ہیں ہَوا کے رستے میں ؟ نجانے اَب کے برس کھیتیوں پہ کیا گُزرے! کئی پہاڑ کھڑے ہیں گھٹا کے رستے میں
ش شعیب خالق محفلین فروری 6، 2008 #613 اس شہر پر آشوب کی ہے رات بھیا نک گھر لوٹ کے آنا ہے ذرا شام سے پہلے جمیل عظیم آبادی
شمشاد لائبریرین فروری 6، 2008 #614 تمہارا پیار میرے چار سو ابھی تک ہے کوئی حصار میرے چار سو ابھی تک ہے میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوں اک آبشار میرے چار سو ابھی تک ہے (فرحت عباس شاہ)
تمہارا پیار میرے چار سو ابھی تک ہے کوئی حصار میرے چار سو ابھی تک ہے میں اب بھی گرتے ہوئے پانیوں کی قید میں ہوں اک آبشار میرے چار سو ابھی تک ہے (فرحت عباس شاہ)
ی یونس رضا معطل فروری 7، 2008 #615 ہر گھڑی عمر گزشتہ کی ہے میت فانی زندگی نام ہے مر مر کے جئے جانے کا
محمد وارث لائبریرین فروری 7، 2008 #616 جب لگیں زخم تو قاتل کو دُعا دی جائے ہے یہی رسم تو یہ رسم اُٹھا دی جائے (جاں نثار اختر)
شمشاد لائبریرین فروری 7، 2008 #617 جب ہم کو اپنے قتل کے دعوے قبول تھے پھر قاتلوں کے کس لیے چہرے ملول تھے تھا جھوٹ بھی تو جن کے لیے مصلحت کا نام ان کی منافقت کے بھی اپنے اصول تھے
جب ہم کو اپنے قتل کے دعوے قبول تھے پھر قاتلوں کے کس لیے چہرے ملول تھے تھا جھوٹ بھی تو جن کے لیے مصلحت کا نام ان کی منافقت کے بھی اپنے اصول تھے
ی یونس رضا معطل فروری 7، 2008 #618 آیا نہیں پلٹ کے کوئی بھی گیا ہوا میں خود ہی جاؤں گا اب انہیں ڈھونڈتا ہوا
ش شعیب خالق محفلین فروری 7، 2008 #620 درتھا کھلا، پہ بیٹھے رہے پرسمیٹ کر کرتے بھی کیا کہ جائے اماں ہی قفس میں تھی امجد اسلام امجد