آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
چلیں انگلی کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے والا محاورہ سچ ہو گیا۔
خیال آیا تھا کہ یہ پیغام موصول ہو گا مگر تب تک بھیجا جا چکا تھا ۔۔ شہیدوں میں نام تو عرصے سے ہے بس نمبر نہیں آ رہا:blush:
ارےےےےے بھائی انگلی کیسے کٹ گئی ؟
مرغی کو کاٹتے ہوئے (مرغی کا آلو گوشت) بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی دائیں کی پہلے ہی ٹوٹی ہوئی ہے :( معلوم ہوتا ہے میری شہادت کو نظر لگ گئی ہے:blush:
وسلام
 

زین

لائبریرین
یہ کون سا مشکل کام ہے زین بھائی؟
آپ تو ہر کام میں ماہر ہے ۔
’’بھائی‘‘ لوگوں کی طرح انگلی کاٹنے کا کام تو نہیں کرتے ؟

مرغی کو کاٹتے ہوئے (مرغی کا آلو گوشت) بائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی دائیں کی پہلے ہی ٹوٹی ہوئی ہے معلوم ہوتا ہے میری شہادت کو نظر لگ گئی ہے
وسلام

ہمیں آپ کے ساتھ پوری پوری ہمدردی ہے ۔
ویسے خیال رکھا کریں‌نا ۔
اب جلدی سے ’’متاثرین یا مظلومین‘‘ میں‌شامل ہوجائے تاکہ کوئی تو ہو آپ کا خیال رکھنے والا ۔
ٌ:)
 

طالوت

محفلین
یہ کون سا مشکل کام ہے زین بھائی؟
آپ تو ہر کام میں ماہر ہے ۔
’’بھائی‘‘ لوگوں کی طرح انگلی کاٹنے کا کام تو نہیں کرتے ؟
ہمیں آپ کے ساتھ پوری پوری ہمدردی ہے ۔
ویسے خیال رکھا کریں‌نا ۔
اب جلدی سے ’’متاثرین یا مظلومین‘‘ میں‌شامل ہوجائے تاکہ کوئی تو ہو آپ کا خیال رکھنے والا ۔
ٌ:)
"بھائی" انگلی نہیں ہاتھ کاٹتے ہیں اور شمشاد ایسے بھائی نہیں ہوسکتے ۔۔
بھئی پچھلے قریبا ڈیڑھ سال میں پہلی بار انگلی کٹی ہے تو کیا اس پر بندہ اس قدر سنجیدہ ہو جائے :eek:
وسلام
 

زین

لائبریرین
ٹھیک کہا، ہمارے علاقے کے ایک بندے کا پورا ہاتھ ہی کاٹ دیا تھا ظالموں نے

..........

سنجیدہ تو کبھی نہ کبھی ہونا ہی پڑے گا
:)
 

طالوت

محفلین
سنجیدہ تو بندہ ہو ہی جائے مگر ہماری تو اپنے آپ سے نہیں بنتی کسی دوسرے کو مشکل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ؟
(ویسے شہزادے یہ کھانے/پکانے کا دھاگہ ہے)
وسلام
 

زین

لائبریرین
سنجیدہ تو بندہ ہو ہی جائے مگر ہماری تو اپنے آپ سے نہیں بنتی کسی دوسرے کو مشکل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے ؟
(ویسے شہزادے یہ کھانے/پکانے کا دھاگہ ہے)
وسلام
بکری کی ماں کب تک خیر منائے گی ؟

پتہ ہے جناب کھانے/پکانے کا دھاگہ ہے ۔لیکن یہ کھانا پکانا کسی اور کا کام ہے اس لیے کہہ رہا تھا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر آئندہ کیا پکانے کا ارادہ ہے؟ ہو سکتا ہے متاثرین (میرا مطلب ہے کھانے والے) میں میں بھی شامل ہو جاؤں۔
 

زین

لائبریرین
تو پھر آئندہ کیا پکانے کا ارادہ ہے؟ ہو سکتا ہے متاثرین (میرا مطلب ہے کھانے والے) میں میں بھی شامل ہو جاؤں۔

متاثرین مطلب کھانے والے نہیں مطلب شادی شدہ

:)

اور ان کو کیا کھانا پڑتا ہے یہ تو آپ کو پتہ ہی ہوگا۔
:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے آپ کو نہیں معلوم یہاں چھڑے جو ہیں ناں فیملی والوں سے بہت اچھا کھاتے اور پکاتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
یہ تو عملی طور پر دیکھ کر ہی پتہ چلے گا ۔

میں نے ابھی ناشتہ کیا ہے اور اب دوپہر کے کھانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔

:)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی ریسٹورنٹ زندہ بات تو ہے، بہت سی سے جھنجھٹوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے، کھانا بھی چٹ پٹا ہوتا ہے لیکن کبھی کبھار تو ٹھیک ہے، لگاتار نہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
کتنے سیانے ہیں شمشاد بھائی فوراً جان گئے کہ معاملہ کیا ھے، جی ہاں بالکل ایسا ہی کچھ ہوا اور ہم نے ایک نئی ڈِش ایجاد کر ڈالی:hatoff:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر اس کو کچھ نام بھی رکھا کہ ایسے ہی چٹ کر گئے؟

درزی بھی اکثر نیا فیشن اسی طرح ایجاد کرتے ہیں۔ قینچی کہیں اور چل گئی تو نیا فیشن معرض وجود میں آ جاتا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
نام رکھنے کی مہلت ہی کہاں دی ہم نے، تین احباب ایسے ٹوٹ کر پڑے کہ جیسے صدیوں سے بھوکے ہوں اور ہنڈیا یہ جا وہ جا یعنی کہ خلاصی پائی۔
دیکھیئے آج شام میں کیا بن کر نکلتا ھے کوئی ڈش یا پھر سے کوئی ایجاد:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے ایجادات زیادہ ہوں گی۔ لگے ہاتھوں ان کو رجسٹر بھی کرواتے جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کی بنائی ہوئی ڈشیں خواتین لے اڑیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top