آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
کتنے سیانے ہیں شمشاد بھائی فوراً جان گئے کہ معاملہ کیا ھے، جی ہاں بالکل ایسا ہی کچھ ہوا اور ہم نے ایک نئی ڈِش ایجاد کر ڈالی:hatoff:




zzzbbbbnnnn.gif
 

تیشہ

محفلین
نام رکھنے کی مہلت ہی کہاں دی ہم نے، تین احباب ایسے ٹوٹ کر پڑے کہ جیسے صدیوں سے بھوکے ہوں اور ہنڈیا یہ جا وہ جا یعنی کہ خلاصی پائی۔
دیکھیئے آج شام میں کیا بن کر نکلتا ھے کوئی ڈش یا پھر سے کوئی ایجاد:rolleyes:




حسن ، ایسے تو کوکنگ کرتے رہے تو دن میں تو میرے خیال میں دو بار تو سالن بنانا پڑتا ہوگا :confused: آپ اپنی اکیلی اکیلی کوکنگ کیوں نہیں کرتے ، ہر لڑکا اپنی ہنڈی الگ سے تیار کرلے اور فریج میں رکھ لے ، تو اُس لڑکے کے دو دن تو نکل ہی سکتے ہیں ، پھر دل چاہے تو ایک دوسرے سے ، ایک دوسرے کا چینج بھی کرسکتے ہو سالن ، اپنا دوسرے کو دیا ، دوسرے کا لیا :grin: ،، مگر لگتا ہے آپ سب ملکر بناتے پکاتے ہو ، باریاں بنا رکھی ہیں ،
 

شمشاد

لائبریرین
ظالموں نے آج چھٹی والے دن بھی دفتر بلا لیا۔ ناشتہ بھی نہیں کرنے دیا۔ ابھی ابھی کوفی پی ہے۔ اور اب گھر جانے کی سوچ رہا ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
سارا کہاں ہو آجکل بھئی محفل پر آنا اتنا کم کیوں ہو گیا ھے اور اسکول سے بھی غیر حاضر ہو:rolleyes:


ہمارے یہاں آج آلو مٹر پکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آہاہاہا اسکول کا تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے خود تو اسکول میں ہی رہ رہے ہیں۔

ہمارے یہاں ابھی کچھ بھی نہیں پکا۔ بس چائے پی ہے اور ایک برگر کھایا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے شمشاد بھائی آپکو کیا معلوم میں اسکول کے لیئے کیا خدمات سرانجام دے رہا ہوں بھائی ساری ساری رات پہرا دیتا ہوں اسکول کے باہر;)

ہمارے ہاں بھی ابھی کچھ نہیں پکا، دیکھیئے کیا ملتا ھے آج۔
 

شمشاد

لائبریرین
شملہ مرچ اور قیمہ پکا تھا وہی کھایا ہے۔

اسکول کے باہر بیٹھ کر پہرا دینے کا فائدہ، جبکہ اسکول کے اندر تم نے رہنے ہی کچھ نہیں دیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top