آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
سبحان اللہ حسن بھائی یہ تو وہی بات ہو گئی الٹا چور۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
میں محفل میں باقاعدگی سے چکر لگاتی ہوں اسکول میں بھی 1'2 دن کے وقفے سے ہوم ورک کے ساتھ حاضری لگاتی رہتی ہوں۔۔۔آجکل ہم نے اپنے روم میں کچھ نئے کوئز پروگرام شروع کیے ہیں تو اس وجہ سے ہی بزی ہوں رات والے کوئز کی تیاری کرنے میں آدھا دن گزر جاتا ہے اور آدھا دن صبح والے کوئز کے سوالات بنانے میں۔۔۔:rolleyes: اور کچھ وقت کلاس میں گھر کے کام بھتیجے کے ساتھ کچھ وقت بس دن کا پتا ہی نہیں چلتا۔۔:(
۔۔۔۔۔۔۔۔
چکن پلاؤ ' رائتہ ' توریاں
 

حسن علوی

محفلین
ارے ہاں سارا وہ میں نے بعد میں دیکھا تھا اسکول والے دھاگے پر آپکی پوسٹس پڑھیں۔ خیر آج کل دراصل میں اسکول کی پہرےداری پر معمور ہوں تو کلاس روم کے حالات سے بےخبر ہوں۔ خیر میں نے اس لیئے بھی کہا تھا کہ کافی دنوں سے ملاقات بھی نہیں ہوئی محفل میں۔ ویسے دن کا واقعی پتہ نہیں چلتا پلک جھپکتے میں تاریخ بدل جاتی ھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے آوارہ گردی میں پڑ گئے ہو۔ تمہاری ماما کو اطلاع کرنی پڑے گی۔

میں نے تو ابھی گرما گرم چاہے پی ہے۔
 

سارا

محفلین
مجھے رات کو سونے سے پہلے ایک بریڈ کا پیس جیم کے ساتھ کھانے کی عادت پڑھ گئی ہے۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی عادت ہے۔ فکر والی تو کوئی بات نہیں۔

میں تو ناشتہ کر رہا ہوں۔ اور آج بھنڈیاں پکانے کا پروگرام ہے۔
 

ماوراء

محفلین
امی کو آج دال کی یاد آ رہی تھی۔ اس لیے آج مسور کی دال ہی کھانی پڑے گی جو مجھے پسند نہیں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں کبھی کبھی کھا لیا کرو۔ میں بھی مجبوراً کھا لیتا ہوں لیکن ساتھ میں سادے چاول پکوا لیتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
افغانی بریانی کھائی مرغے والی۔ اس میں کشمش بہت زیادہ ڈالتےہیں۔
اچھی لذیذ تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور کتنا انتظار کرتا، آخر کو بھوک سے تنگ آ کر رات کی پڑی ہوئی بریانی کھا لی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top