آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
ایسی بات نہیں ہے، کھیر نہ ملی تو کچھ نہ کچھ تو مل ہی جائے گا کھانے کو۔




کھیر ابھی بنا رہی ہوں :chatterbox: رات کو گئی تو کھیر بنانے ہی تھی ، مگر ٹرائفل کھا کے لُوٹ آئی تھی ۔ اب ابھی گھر میں گھستے ہی سب سے پہلا کام کھیر بنانے کا ہی کررہی ہوں کہ بہت بہت موُڈ ہورہا ہے ۔ اسلئے ابھی بنا رہی ہوں رات کو کھاؤں گی آرام سے ۔۔ سارا ڈونگہ :battingeyelashes:

بھانجے آجائیے ، ابھی کھیر بن رہی ہے ۔۔ اور سارے گھر میں صرف میٹھا کھانے کی میں ہی اکلوتی کیڑی ہوں اور کوئی چکھتا بھی نہیں ۔، اسلئے میں رکھ دیتی ہوں آپ دونوں کے حصے کی ۔ :party:
3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

تیشہ

محفلین
میرے لیے تو آپ رکھ ہی چھوڑیں۔ لیکن ایسا نہ ہو کہ پھر آپ ہی کھا جائیں۔




رکھی ہوئی ہے ۔ میں نے ایک بڑا ، اور ایک چھوٹا ڈونگہ فریج میں رکھ دیا ہے ۔ چھوٹا اسوقت ختم ہونے کو ہے ہوُپفلی بڑا بھی پرسوں تک چٹ پٹ صفایا ہوجائے گا ،
 

خرد اعوان

محفلین
آج کے دن بس ناشتہ کیا پراٹھے اور رات کے سالن کا ۔ مطلب کدو گوشت اور پراٹھے کا ۔


اس کے بعد گھر کے کاموں سے باہر گئے اور پھر رات تک کا کھانا باہر کھایا ۔ دکنی بریانی
 

خرد اعوان

محفلین
یہ کیا ناشتے سے سیدھا رات کے کھانے پر، دوپہر کا کھانا گول؟

کیا بار بار بتاؤں :rolleyes: میں‌دوپہر میں‌جاگتی ہوں‌ نا ۔ فجر کے بعد سوتی ہوں‌اور ظہر کے وقت جاگتی ہوں‌اس لیے پہلے نماز پھر کچن یاترہ ۔ اسلیے کبھی کبھی تین ساڑھے تین تو ناشتہ کرتے ہوئے ہی بج جاتے ہیں‌۔ پھر دوپہر کا کھانا کون کھائے ۔ ویسے مجھے پسند ہے کہ میں‌جب بھی جاگوں‌ ناشتہ ہی کروں‌ ۔ مطلب پراٹھا ، :coffee: اور اگر سالن ہو تو وہ بھی یا پھر کباب لیکن جمعہ جمعرات بس ۔ باقی دنوں میں‌لائیٹ بریک فاسٹ یعنی چائے اور بسکٹ یا پھر سلائس بغیر مکھن مارجرین کے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ کیا خوش خوراکی ہے۔

ارے بی بی خوب کھایا پیا کرو۔ کھایا پیا ہی کام آئے گا۔
 

خرد اعوان

محفلین
چُھری کہ چھڑی؟ اب کیا چھڑیوں سے بکرے ذبح ہونے لگے ہیں؟

ناشتے کے فورا بعد صحت مند رہنے کے لیے قہقہے بھی مل گئے ۔ پڑھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئی ۔


خیر سے چکن اینڈ اروی ریڈی ہے اور رائس تکمیل کے مراحل میں‌ہیں‌۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top