آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرد اعوان

محفلین
ماشاء اللہ کیا خوش خوراکی ہے۔
ارے بی بی خوب کھایا پیا کرو۔ کھایا پیا ہی کام آئے گا۔

یہ خوش خوراکی صرف جمعرات جمعہ کی حد تک ہے کیونکہ سب گھر پر ہوتےہیں‌ ایک ساتھ ناشتہ ہوتا ہے ۔ باقی دنوں میں‌خشک خوراکی اسلیے ہوتی ہے کہ کون اپنے لیے زحمت کرے ۔ خالی چائے سے بھی کام چل جاتا ہے ۔

کھایا پیا کس کام آئے گا میں‌نے کون سے پتھر توڑنے ہیں‌ ۔ ایک کلومیٹر تک تو پیدل چلنا نہیں‌ہوتا ۔ اس لیے جتنا کام اتنا کھانا ۔
 
شمشاد

لائبریرین

اس حساب سے آپ کی عمر 23 سال سے کم، قد پانچ فٹ دو انچ اور وزن 49 کلو ہونا چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں راجہ صاحب یہ تو بہت زیادہ ہو گئیں۔

ڈش کوئی بھی ہو بس اچھی بنی ہوئی ہو، بھلے ہی ماش کی یا چنے کی دال ہی کیوں نہ ہو۔
 
طالوت

محفلین
چنے کی دال کدو کے ساتھ ہو تو کیا بات ، چنے کی دال قیمے کے ساتھ ہو تو اور بھی خوب ، چنے کی دال مرغی کے ساتھ ہو تو لاجواب ، چنے کی دال پالک کے ساتھ ہو تو بھی چلے گی ، بس شرط یہ ہے کہ دال صرف چنے کی ہو ۔۔۔
وسلام
 
زونی

ماش کی دال بھی قیمے کے ساتھ بہت اچھی بنتی ھے ۔:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
تو چلو وہی بنا کر کھلا دو، کچھ کھلاؤ سہی۔

امتحان میں‌ پاس ہونے کی خوشی میں ہم دال ہی کھا لیں گے۔
 
طالوت

محفلین
قورمہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ، خوشبو کیسی ہے ؟ کسی اور سے پوچھ کے بتائیں اگر خود بنایا ہے ۔۔

شمشاد بھائی ایسا تو نہ کہیں ، میں نے تو سب کیلئے مٹھائی رکھی تھی لیکن کمپیوٹر ہی خراب ہو گیا تو مجھے ہی کھانی پڑی سب کے حصے کی ، اب بھلا اس میں میرا کیا قصور :(
 
زونی

محفلین
قورمہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ ، خوشبو کیسی ہے ؟ کسی اور سے پوچھ کے بتائیں اگر خود بنایا ہے ۔۔
وسلام

خوشبو اور قورمہ دونوں ہی اچھے ہیں جی ، "کسی اور " تو ٹی وی سے چپکے ہوئے ہیں صبح‌سے ، انہیں قورمے کی ہوش نہیں ھے ۔:battingeyelashes:
 
شمشاد

لائبریرین
خود بنائی ہو گی ناں۔

ظہیر بھائی کسی دوسرے سے پوچھنے کی کیا ضرورت ہے، اکثر اسے اپنے بنائے ہوئے کھانے سزا کے طور پر خود ہی کھانے پڑتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
اگر سزا کے طور پر کھانا پڑتے ہیں تو پھر تو خَوشبو اچھی ہی ہوگی ، اسلیے تو "کسی اور" بھی ٹی وی کی طرف دھیان کیے بیٹھے ہیں ۔۔
ورنہ قورمہ ہو تو ٹی وی کو کون پوچھتا ہے ،

:nailbiting:
اوہو شمشاد بھائی آپ کو تو اندر کی باتیں کیسے پتہ چل جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 
زونی

محفلین
اگر سزا کے طور پر کھانا پڑتے ہیں تو پھر تو خَوشبو اچھی ہی ہوگی ، اسلیے تو "کسی اور" بھی ٹی وی کی طرف دھیان کیے بیٹھے ہیں ۔۔
ورنہ قورمہ ہو تو ٹی وی کو کون پوچھتا ہے ،
وسلام

ٹی وی میں جو کچھ دکھایا جا رہا ھے وہ قورمے سے زیادہ دلچسپ ھے ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top