آج کیا پکائیں/پکایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
[

کرلو گل ۔ جیسے اگر کوئی جان چھڑائے گا تو آپ تو جان چھڈ ہی دیں گے ۔واہ واہ ۔ اتنی خوش فہم کم از کم میں‌تو نہیں‌ہوں ۔

میں نے پیغام سینڈ کیا تھا لیکن پھر چراغوں میں‌روشنی نہ رہی مطلب ڈی سی ہو گئی تھی شاید اس لیے مقررہ مقام تک نہ پہنچ سکا ہوگا ۔

حساب کتاب میں تو آپ نے فیثا غورث کو بھی مات کر دیا ہے ۔

اس حساب سے میری عمر 26 سال سے زیادہ ، قد پانچ فٹ چار انچ اور وزن 64 کلو ہے ۔:blushing:

یعنی کہ میں چار سال لیٹ ہو گیا۔ ویسے آپس کی بات ہے یہ 26 سال سے کتنی زیادہ ہے؟
 
خرد اعوان

محفلین
یعنی کہ میں چار سال لیٹ ہو گیا۔ ویسے آپس کی بات ہے یہ 26 سال سے کتنی زیادہ ہے؟

اکتیس مارچ کو 26 سال آٹھ مہینے ہو جائے گی ۔ آپ کیا سمجھے تھے ؟ یہ وہ کہانی ہے کہ ایک صاحب کی تنخواہ چار سو روپے تھی ۔ جب رشتہ کی بات چلی تو پوچھا گیا کہ تنخواہ کتنی ہے تو بولے ہزار کے اندر ہے ۔ یہ نہیں بتایا کہ کتنی اندر ہے ۔:grin:
 
خرد اعوان

محفلین
ارے واہ خرد جی آپ نے تو میرا رکارڈ توڑ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin:

اری یہ تو بتا جاتیں‌کہ کون سا ریکارڈ ۔:biggrin: بات یہ ہے کہ ایک وقت کا تو کھانا کھاتی ہوں‌اور ویسے بھی دال چاول جب بھی بنتے ہیں تو یہ لوازمات لازم ہوتے ہیں‌۔ ورنہ میرے علاوہ سادے دال چاول کون کھائے گا ۔ کبھی کبھی شامی کباب بھی تل لیے جاتے ہیں‌ ۔ لیکن آج نہیں‌تلے تھے ۔

رات میں‌ طعمیۃ کھایا اور چائے پی ۔ ابھی اورینج جوس کا موڈ ہے ۔ تازہ نکلا ہوا ہے گھر پر لیکن اب جگ سے کون گلاس میں‌انڈیلے ۔:thumbsdown:
 
شمشاد

لائبریرین
اکتیس مارچ کو 26 سال آٹھ مہینے ہو جائے گی ۔ آپ کیا سمجھے تھے ؟ یہ وہ کہانی ہے کہ ایک صاحب کی تنخواہ چار سو روپے تھی ۔ جب رشتہ کی بات چلی تو پوچھا گیا کہ تنخواہ کتنی ہے تو بولے ہزار کے اندر ہے ۔ یہ نہیں بتایا کہ کتنی اندر ہے ۔:grin:

لیکن لڑکیوں کی عمر تو 25 سال سے آگے بڑھتی ہی نہیں۔ مجھے اس معاملے کی پوری طرح تفتیش کرنی پڑے گی۔ فہیم کو بھی مدد کے لیے بلاتا ہوں۔

ویسے یہ کون سے سن کا بیان ہے کہ 31 مارچ کو 26 سال آٹھ مہینے ہو جائے گی؟ کیونکہ بعد میں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ " یہ بیان میں نے 31 جولائی سن 1983 کو دیا تھا۔"
 
شمشاد

لائبریرین
اصل پيغام ارسال کردہ از: خرد اعوان
حساب کتاب میں تو آپ نے فیثا غورث کو بھی مات کر دیا ہے ۔
اس حساب سے میری عمر 26 سال سے زیادہ ، قد پانچ فٹ چار انچ اور وزن 64 کلو ہے ۔

میرے کلیے کے مطابق وزن تو پھر اتنا ہی بننا چاہیے۔

میں نے عمر 22 سال، قد پانچ فٹ دو انچ اور وزن 49 کلو لکھا تھا۔

تو 4 سال میں قد 2 انچ اور بڑھ گیا۔ تو 4 اور 2 کو جمع کریں، جواب 6 آیا۔ 6 کو 2 زائد انچوں سے ضرب دی تو جواب 12 آیا۔ پھر چھ کو 2 زائد انچوں سے تقسیم کیا تو جواب 3 آیا۔ اب 12 اور 3 کو جمع کیا تو جواب 15 آیا۔ اب 15 اور 49 کلو کو جمع کیا تو جواب 64 کلو ہی آتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
زولو سمجھا ہے کیا ؟؟؟؟؟؟:hypnotized:

آپ کے فائدے کے لیے ہی کہا تھا۔ دیکھیں ناں ایک تو ایک گلاس کم دھونا پڑے گا، پھر پہلے گلاس میں انڈیلنے کی تکلیف کون کرے، اس کی بھی بچت۔

ایک طریقہ اور بھی ہو سکتا ہے کہ دو فٹ کا پائپ لیکر اس کا ایک سرا جگ میں اور دوسرا سرا منہ میں، اس میں خاصی کم محنت کرنی پڑے گی کہ انڈیلنے کی زحمت سے بھی بچ جائیں گی۔
 
نہیں‌میں‌گلاس میں‌ہی پی کر آ گئی ہوں‌اس لیے کہ رات کے برتن دھونے تھے تو وہ دھونے سےپہلے گلاس میں انڈیلا تاکہ توانائی کی تعمیر ہو اور برتن دھوئے جا سکیں ۔ ویسے آپ بہت مشکل ترکیبیں‌بتاتے ہیں ۔ پائپ لینے بازار جانا پڑے گا جب تک تو اورینج جوس بھی ختم ہو جاتا ۔ :noxxx:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں اچھا کیا۔ ویسے آئندہ جب کبھی بازار جانا ہو تو احتیاطً ایک عدد پائپ خرید کر لے آئیے گا تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔
 
خرد اعوان

محفلین
میرے کلیے کے مطابق وزن تو پھر اتنا ہی بننا چاہیے۔

میں نے عمر 22 سال، قد پانچ فٹ دو انچ اور وزن 49 کلو لکھا تھا۔

تو 4 سال میں قد 2 انچ اور بڑھ گیا۔ تو 4 اور 2 کو جمع کریں، جواب 6 آیا۔ 6 کو 2 زائد انچوں سے ضرب دی تو جواب 12 آیا۔ پھر چھ کو 2 زائد انچوں سے تقسیم کیا تو جواب 3 آیا۔ اب 12 اور 3 کو جمع کیا تو جواب 15 آیا۔ اب 15 اور 49 کلو کو جمع کیا تو جواب 64 کلو ہی آتا ہے۔

میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حساب کتاب میں تو آپ نے فیثا غورث کو بھی مات دے دی ہے ۔ اچھا ہے مرحوم زندہ نہیں‌ہیں‌ورنہ اس کلیہ کو دیکھ کر حیرت سے مرحوم ہو جاتے ۔:applause:
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں اتنا حیران ہونے کی کیا بات ہے، یہ تو چوتھی جماعت میں‌کلیہ پڑھا تھا، اب تک یاد ہے۔
ویسے یہ فیثا غورث کون تھے؟ کب مرحوم ہوئے؟ کیا فیس لے کر غور کیا کرتے تھے؟
 
شمشاد

لائبریرین
یاد آیا پائپ تو گھر میں‌موجود ہے لیکن دو فٹ کاٹ کر الگ کون کرے ۔:dancing:

یہ تو اور بھی اچھی بات ہے۔ پائپ کاٹنے کی ضرورت نہیں، دو فٹ تو میں نے کم از کم لمبائی بتائی تھی، زیادہ سے زیادہ لمبائی پر کوئی پابندی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top