آج کی دلچسپ بات

ہادیہ

محفلین
لاریب مرزا آپ نے مکالمہ کی آپشن بھی ختم کی ہوئی۔ بھئی میں بھی اب استانی ہوں۔ مجھے کچھ آئیڈیاز چاہیے ۔ پروجیکٹ ٹاپک کوئی بتائیں۔ میں اس معاملے بالکل زیرو ہوں۔ چارٹس میں کچھ بنانا عام بات ہے۔ مگر اب پروجیکٹ کا آئیڈیا دیں۔ اور مکالمے کی آپشن تھوڑی دیر کے لیے ختم کریں یا مجھے پی ایم میسج کریں۔
 
ہادیہ

محفلین
گوگل کرنے سے ہیلپ مل تو جاتی ہے۔ مگر جس چیز کا تجربہ نا ہو وہ صرف تصویر دیکھنے سے سمجھ نہیں آتی۔۔ اور آپ جس طرح سے پکس شیئر کرتی ہیں ۔ آپ بہت تجربہ کار معلوم ہوتی ہیں۔۔
 
لاریب مرزا

آج کی دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ آپ ہم سے مکالمے کا آغاز کر سکتی ہیں نہ ہم آپ سے مکالمے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ :p
ذرا آپ اپنی سیٹنگ دیکھیے ہم بھی دیکھتے ہیں۔ :)
 
ہادیہ

محفلین
آج کی دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ آپ مجھ سے مکالمے کا آغاز کر سکتی ہیں نہ ہم آپ سے مکالمے کا آغاز کر سکتے ہیں۔ :p
ذرا آپ اپنی سیٹنگ دیکھیے ہم بھی دیکھتے ہیں۔ :)
اوئے ہوئے۔۔ یہ تو مجھے بھی یاد نہیں تھا۔۔:noxxx:
اوکے میں سیٹنگ چینج کرتی ہوں۔۔ :D
 
لاریب مرزا

محفلین
گوگل کرنے سے ہیلپ مل تو جاتی ہے۔ مگر جس چیز کا تجربہ نا ہو وہ صرف تصویر دیکھنے سے سمجھ نہیں آتی۔۔ اور آپ جس طرح سے پکس شیئر کرتی ہیں ۔ آپ بہت تجربہ کار معلوم ہوتی ہیں۔۔
گوگل بہت سی چیزوں میں مددگار ثابت ہوتا ہے لیکن جب تک مناسب رہنمائی، وسائل اور اچھی ٹیم نہ ہو، آپ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم جو کچھ اشتراک کرتے ہیں وہ کسی ایک فرد کی محنت ہر گز نہیں ہوتی۔ ہم سب ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہماری رہنمائی ہماری پرنسپل میم نغمانہ حیات کرتی ہیں۔ کام کے معاملے میں وہ بہت سخت ہیں اور خاصی تجربہ کار بھی۔ :)
اور اگر ہم آپ کے کسی کام آ سکتے ہیں تو ہمیں بے حد خوشی محسوس ہو گی۔ :)
 
زیک

مسافر
اگر آپ سارا دن ڈزنی ورلڈ کے ایک ہی تھیم پارک میں پھرتے رہیں تو بیس بائیس کلومیٹر تو چل ہی جاتے ہیں۔
 
یاز

محفلین
اگر آپ سارا دن ڈزنی ورلڈ کے ایک ہی تھیم پارک میں پھرتے رہیں تو بیس بائیس کلومیٹر تو چل ہی جاتے ہیں۔
بہت مناسب جناب۔
ویسے سارا دن ڈزنی لینڈ کے باہر بھی چلتے رہیں تو کافی سارے کلومیٹر طے ہو جائیں گے۔ جوتوں کی گھساوٹ الگ سے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اگر آپ سارا دن ڈزنی ورلڈ کے ایک ہی تھیم پارک میں پھرتے رہیں تو بیس بائیس کلومیٹر تو چل ہی جاتے ہیں۔
ڈزنی ورلڈ کی سیر ہو رہی ہے؟؟
ویسے یہی حال ہمارے کیمپس کا ہے۔ نہیں معلوم روزانہ کتنے کلومیٹر بھاگ دوڑ ہو جاتی ہے۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
آج اسکول میں پاکستان کے تمام صوبوں کی چھوٹی سی نمائش رکھی گئی تھی۔ اساتذہ کو گروپس میں تقسیم کر کے مختلف صوبوں کی ذمہ داری دی گئی۔ طلبہ بھی اساتذہ کی مدد میں پیش پیش تھے۔ تم گروپس نے بہت محنت کی اور اپنے اپنے طور پر اچھا کام کرنے کی کوشش کی۔ البتہ ان سب صوبوں میں سب سے بہترین سٹال صوبہ بلوچستان کا تھا۔

اس سٹال کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ انہوں نے بلوچستان کی پوری ثقافت کا احاطہ کرنے کی کوشش کی۔

بلوچستان کے کھانے اور خشک میوہ جات

بلوچی ثقافت کی چیزیں

زیورات اور برتن

بلوچستان کی ثقافت اور مشہور مقامات کی جھلکیاں

پورے اسٹال کی جھلک

ہم فرمائش کرتے ہیں کہ ہمیں سندھ کا اسٹال دکھایا جائے
 
لاریب مرزا

محفلین
ہم فرمائش کرتے ہیں کہ ہمیں سندھ کا اسٹال دکھایا جائے
سندھ کے سٹال کی تصاویر واضح نہیں آئی ہیں۔ دراصل ہر سٹال کو الگ کرنے کے لیے ٹینٹ لگائے گئے تھے۔ اور ان کے شیڈ کی وجہ سے تصاویر کا رنگ عجیب سا آیا ہے۔ عید الفطر کا تھیم ملاحظہ فرمائیں۔
20180307_122844.jpg

اس کے علاوہ سندھ سٹال کی مین چیز سندھی بچیاں اور ان کی پرفارمنس تھی۔ پرفارمنس تو یہاں پوسٹ نہیں ہو سکتی۔ :)

آپ بسنت کی بہار دیکھ لیجیے۔ :)
IMG-20180310-_WA0045.jpg

IMG-20180310-_WA0042.jpg

IMG-20180310-_WA0036.jpg

آپ کے وہاں بسنت کا تہوار کس طرح منایا جاتا ہے؟؟ :)
 
Top