آج کی دلچسپ خبر!

جاسم محمد

محفلین
چور چوری سے تو نا جائے لیکن ہیرا پھیری سے جائے
193907_9760787_updates.jpg

میں بے انتہا غریب اور ضرورت مند ہوں، میں نے آپ کا فون اور بٹوا چھوڑ دیا تھا، چور کی مالک کو ای میل۔ فائل فوٹو

قیمتی شے کی چوری کسی کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے لیکن اس وقت تو سونے پر سہاگہ ہو جاتا ہے جب اس قیمتی شے کے ساتھ کوئی اور قیمتی چیز بھی منسلک ہو جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ۔

لیپ ٹاپ خود تو قیمتی ہوتا ہی ہے لیکن اس میں موجود اہم ڈیٹا کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ قیمتی ثابت ہوتے ہیں۔

ایسا ہی معاملہ ہوا برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایک طالب علم کے ساتھ جب لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد چور نے اسے ای میل میں اس کے یونی ورسٹی کے دستاویزات واپس کرنے کی پیشکش کی۔

اپنے پیغام میں چور نے کہا کہ میں' آپ کو ایک غیر معمولی پیشکش کرنے سے پہلے آپ کے لیپ ٹاپ کے لیے معذرت کرتا ہوں۔'

اس نے مزید لکھا کہ میں بے انتہا غریب اور ضرورت مند ہوں، میں نے آپ کا فون اور بٹوا چھوڑ دیا تھا تاکہ آپ کا زیادہ نقصان نہ ہو، میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ آپ ایک یونی ورسٹی کے طالب علم ہیں۔

چور نے ای میل میں مزید لکھا کہ اگر اس لیپ ٹاپ میں فائلیں موجود ہیں، جیسے کہ یونی ورسٹی کا کام وغیرہ جس کی آپ کو ضرورت ہو تو مجھے بتا دیجیے گا میں آپ کو ای میل کر دوں گا، ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔

لیپ ٹاپ کے مالک کے فلیٹ میں ساتھ رہنے والے دوست اسٹیو ویلنٹائن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں چور کی طرف سے کی جانے والی ای میل کی تصویر شئیر کی، یہ ٹوئٹر پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 28 ہزار مرتبہ شیئر ہو چکی ہے اور اس پر 400 سے زائد تبصرے بھی دیے جا چکے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
میری شادی کراؤ؛ کراچی میں شہری ہائی ٹیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا

1450408-khambey-1544017385-942-640x480.jpg

پول پر چڑھے شخص کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز / اسکرین شارٹ

کراچی: شاکر نامی شہری شادی کا مطالبہ پورا کرانے کے لئے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک شخص کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن پر چڑھ گیا جس کا مطالبہ تھا کہ میری شادی کراؤ ورنہ اوپر سے کود کر جان دے دوں گا۔

شہری کے پول پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی کے الیکٹرک نے بجلی کی سپلائی بند کردی اور اس کی حفاظت کے لئے پول کے اطراف ائیر بیگز رکھ دیئے گئے، شہری پول پر چڑھنے کے بعد مسلسل موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا اور بعد میں اس نے اپنا پرس اور موبائل فون نیچے پھینک دیا۔

پول پر چڑھے شادی کے شوقین کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔ شہری کی بہن کو بھی اسنارکل کی مدد سے اوپر بھیجا گیا لیکن اس نے کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم بعد میں اس کا مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی پر اسے اسنارکل کی مدد سے نیچے اتار لیا گیا۔

شہری کی شناخت محمد شاکر کے نام سے ہوئی جو گارمنٹس فیکٹری کا ملازم ہے، مبینہ طور پر اس کی موٹرسائیکل سے نشے کا مواد بھی ملا ہے۔

دوسری جانب ہائی ٹینشن لائن پر چڑھنے والے نوجوان شاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. پولیس کے مطابق مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا جس میں اقدام خودکشی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اے خان :sneaky:
 

اے خان

محفلین
میری شادی کراؤ؛ کراچی میں شہری ہائی ٹیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا

1450408-khambey-1544017385-942-640x480.jpg

پول پر چڑھے شخص کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز / اسکرین شارٹ

کراچی: شاکر نامی شہری شادی کا مطالبہ پورا کرانے کے لئے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک شخص کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن پر چڑھ گیا جس کا مطالبہ تھا کہ میری شادی کراؤ ورنہ اوپر سے کود کر جان دے دوں گا۔

شہری کے پول پر چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی کے الیکٹرک نے بجلی کی سپلائی بند کردی اور اس کی حفاظت کے لئے پول کے اطراف ائیر بیگز رکھ دیئے گئے، شہری پول پر چڑھنے کے بعد مسلسل موبائل فون پر کسی سے بات کرتا رہا اور بعد میں اس نے اپنا پرس اور موبائل فون نیچے پھینک دیا۔

پول پر چڑھے شادی کے شوقین کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔ شہری کی بہن کو بھی اسنارکل کی مدد سے اوپر بھیجا گیا لیکن اس نے کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم بعد میں اس کا مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی پر اسے اسنارکل کی مدد سے نیچے اتار لیا گیا۔

شہری کی شناخت محمد شاکر کے نام سے ہوئی جو گارمنٹس فیکٹری کا ملازم ہے، مبینہ طور پر اس کی موٹرسائیکل سے نشے کا مواد بھی ملا ہے۔

دوسری جانب ہائی ٹینشن لائن پر چڑھنے والے نوجوان شاکر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. پولیس کے مطابق مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا گیا جس میں اقدام خودکشی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اے خان :sneaky:
:whistle: اس کی نوبت نہیں آئی گی:D
 
انسان کی لئے چھٹی حس ایجاد، شمال کی سمت بتانے کی صلاحیت حاصل ہو سکے گی

584670_3158102_sixth-sense_akhbar.jpg

انسان کے جسم میں پانچ مختلف نوعیت کی حس پائی جاتی ہیں جن میں نظر، سماعت، چھونا، ذائقہ اور سونگھنے کی حس شامل ہے۔
لیکن اب ایک نئی چھٹی حس ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی انسان یہ بتا سکتا ہے کہ وہ شمال کی طرف منہ کرکے کھڑا ہے یا نہیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک کمپیوٹر ایکسپرٹ اور بایو ہیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوٹوتھ قطب نما اپنے سینے پر امپلانٹ کرنے سے یہ نئی چھٹی حس حاصل کی جا سکتی ہے۔
38؍ برس کے بایو ہیکر لیویو بابٹز سائبورگ نیسٹ نامی کمپنی کے سربراہ ہیں جس نے یہ ’’نارتھ سینس‘‘ نامی امپلا نٹ ایجاد کیا ہے۔صرف ڈھائی سینٹی میٹر کے اس امپلانٹ پر پانی کا اثر نہیں ہوتا اور اسے سینے کی جلد میں ٹائٹینیم کے تار کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔جیسے ہی انسان اپنا رخ شمال کی جانب کرے گا تو اس میں ہلکی سی سرسراہٹ پیدا ہوگی جسے پتہ لگایا جا سکے گا کہ طرفین میں انسان کا رخ کس جانب ہے۔
 
نیند میں بڑبڑانے کے بعد اب میسج کرنا بھی عام ہوگیا

586301_5756986_sleeptext_updates.jpg

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند میں بڑبڑانا یا باتیں کرنا تو پہلے ہی عام تھا لیکن اب نیند میں ٹیکسٹ میسج کرنا بھی عام ہوگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد اس بات کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں دوست کی جانب سے عجیب و غریب زبان میں لکھا میسج موصول ہوا ہے، تو اس میں پریشان ہونے والی بات نہیں ہے کیونکہ وہ میسج اُس نے آپ کو نیند میں بھیجا ہے۔
نیند میں میسج کرنے کی اس کیفیت میں لکھنے والا اپنی آنکھیں نہیں کھولتا اسے ’سلیپ ٹیکسٹ‘ کا نام دیا جارہا ہے جس میں لکھا جانے والا پیغام بے معنی اورعجیب و غریب ہوتا ہے۔ یہ ایک نہایت حیران کن بات ہے کہ کوئی نیند میں کیسے میسج کرسکتا ہےجبکہ کچھ لوگوں کو یہ سن کر حیرت بھی ہوئی ہوگی لیکن ماہرین اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ ایسا ہونا اب عام ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیند میں میسج کرنے والےکو یہ یاد بھی نہیں رہتا کہ اُس نے کب،کس کو اور کیا میسج بھیجا ہے۔ اس کیفیت کو ’پیرا سومنیا‘ کی ایک قسم قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگ سوتے میں عجیب و غریب کام کرنے کے عادی ہوں تاہم یہ کیفیت مغربی ممالک میں توقع سے زیادہ عام ہوتی جارہی ہے۔
امریکی ریاست پینسلوانیا کی ’وِلانووا یونیورسٹی‘ کے ماہرین نے ایک سروے کیا جس میں انہوں نے اپنے کالج کے 372 طلبا و طالبات سے نیند اور فون کے استعمال کے بارے میں سوالات کیے تو اُن میں سے 26 فیصد افراد نے کہا کہ وہ کسی موقع پر نیند میں بھی میسج بھیجتے ہیں اور ان میں سے اکثریت رات کو فون اپنے پاس رکھ کر سوتی ہےجبکہ کچھ اس سے بچنے کے لیے فون کو دور رکھ کر سوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس کیفیت پر مزید تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ رات کے وقت فون کو خود سے دور رکھ کر یا آف کرکے سوئیں۔
 
آخری تدوین:
امریکا: ہائی وے پر ہوئی نوٹوں کی بارش

587011_8591666_t_updates.jpg

امریکی ریاست نیوجرسی کی ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سڑک پر ہر طرف پانچ ، دس، اور بیس ڈالر کے سیکڑوں نوٹ بکھر گئے ۔کچھ لوگ جہاں اُن نوٹوں کو حسرت سے دیکھتے رہے وہیں کچھ نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اپنی گاڑیوں سے اتر کر نوٹ پکڑنے کی کوشش میں ادھر ادھر بھاگتے دوڑنے نظر آئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا دروازہ ہوا کے باعث کھل گیا اور یوں کئی نوٹ اُڑ کر سڑک پر گر گئے ۔

587011_6533274_y_updates.jpg

دوسری جانب لوگوں کی نوٹ پکڑنے کی کوشش کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
لنک
 
مصر چارہزارچارسو سال قدیم مقبرہ دریافت

587980_6217521_e01_updates.jpg

مصر میں ہزاروں سال قدیم مقبرہ دریافت کر لیا گیا ہے جو مکمل طور پردرست حالت میں ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ کو چار ہزار چار سو سال مقبروں سے قدیم مجسمے ملے ہیں ۔

587980_8094063_e03_updates.jpg

یہ مقبرہ 10میٹر لمبا اور3میٹر چوڑا ہے جہاں رنگین دیوہیکل مجسمے ملے ہیں جن میں کچھ چار انچ تک گہرائی میں دفن تھے تو کچھ 50انچ تک گہرائی میں دفنائے گئے تھے۔

587980_9469611_e04_updates.jpg

587980_1456071_e02_updates.jpg

ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تحقیق جاری ہے اور کئی علاقوں کی کھدائی کی جارہی ہیں جس سے انسانی تاریخ کے کئی نئے سربستہ رازوں سے پردہ اْٹھنے کی امید ہے۔
لنک
 

محمد وارث

لائبریرین
ہے تو یہ ایک مقدمے کے لیے درخواست، لیکن اسے "دلچسپ خبر" بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

"نا معلوم آوارہ بلی" کی مدد سے ورغلا کر قیمتی بلے کا اغوا:
48394562_10156831859752381_3412594143669518336_n.jpg
 
آخری تدوین:
ایپل کے بانی کی پر تعیش بوٹ تیار

589544_7591642_BOOT00_updates.jpg

ایپل کمپنی کے آنجہانی بانی اسٹیوجابز کی جدید آسائشوں پر مشتمل خصوصی بوٹ مکمل کرلی گئی ہے۔
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی نئی جہت متعارف کروانے والے ایپل ٹیکنالوجی فرم کے آنجہانی بانی اسٹیو جابز کی خصوصی ہائی ٹیک تفریحی کشتی انکے انتقال کے ایک سال بعد بلا آخر مکمل ہوگئی۔
The slick A105نامی اطالوی کمپنی کی تیار کردہ یہ عالیشان بوٹ نہ صرف بہترین انٹیریر کی مالک ہے بلکہ پوری بوٹ پر دو منزلوں کے برابر دیوہیکل کھڑکیاں بوٹ میں موجود افراد کو سمندر کا نظارہ نہا یت صاف دیکھنے میں مددگار ثابت ہونگی ۔

589544_4481553_boat02_updates.jpg

دلکش فرنیچر ، دیوہیکل شیشے کی کھڑکیاں ، شاندار بیڈ رومز، کچن ،باتھ روم اور بیرونی حصہ اپنی مثال آپ ہیں جو آپ کے سفر کو کئی گنا دلکش بنا دیگی۔
 
Top