جاسم محمد
محفلین
چور چوری سے تو نا جائے لیکن ہیرا پھیری سے جائے
میں بے انتہا غریب اور ضرورت مند ہوں، میں نے آپ کا فون اور بٹوا چھوڑ دیا تھا، چور کی مالک کو ای میل۔ فائل فوٹو
قیمتی شے کی چوری کسی کے لیے بھی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے لیکن اس وقت تو سونے پر سہاگہ ہو جاتا ہے جب اس قیمتی شے کے ساتھ کوئی اور قیمتی چیز بھی منسلک ہو جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ۔
لیپ ٹاپ خود تو قیمتی ہوتا ہی ہے لیکن اس میں موجود اہم ڈیٹا کبھی کبھی اس سے بھی زیادہ قیمتی ثابت ہوتے ہیں۔
ایسا ہی معاملہ ہوا برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایک طالب علم کے ساتھ جب لیپ ٹاپ چوری ہونے کے بعد چور نے اسے ای میل میں اس کے یونی ورسٹی کے دستاویزات واپس کرنے کی پیشکش کی۔
اپنے پیغام میں چور نے کہا کہ میں' آپ کو ایک غیر معمولی پیشکش کرنے سے پہلے آپ کے لیپ ٹاپ کے لیے معذرت کرتا ہوں۔'
اس نے مزید لکھا کہ میں بے انتہا غریب اور ضرورت مند ہوں، میں نے آپ کا فون اور بٹوا چھوڑ دیا تھا تاکہ آپ کا زیادہ نقصان نہ ہو، میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ آپ ایک یونی ورسٹی کے طالب علم ہیں۔
چور نے ای میل میں مزید لکھا کہ اگر اس لیپ ٹاپ میں فائلیں موجود ہیں، جیسے کہ یونی ورسٹی کا کام وغیرہ جس کی آپ کو ضرورت ہو تو مجھے بتا دیجیے گا میں آپ کو ای میل کر دوں گا، ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔
لیپ ٹاپ کے مالک کے فلیٹ میں ساتھ رہنے والے دوست اسٹیو ویلنٹائن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں چور کی طرف سے کی جانے والی ای میل کی تصویر شئیر کی، یہ ٹوئٹر پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 28 ہزار مرتبہ شیئر ہو چکی ہے اور اس پر 400 سے زائد تبصرے بھی دیے جا چکے ہیں۔