آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

اچھی بات ہے زیک بھائی میں نے بھی کوشش کی چائے بنانے کی پر اچھی نہیں بنتی تھی چائے اِس لئے نہیں بناتا ۔
میرے ہاتھ کی چائے بہت پسند کی جاتی رہی ہے، تاہم جب میں چائے پکا رہی ہوؤں تو اماں کی آواز آتی ہے، 'ہڈیاں گلا رئی ایں؟' اور میرے ذہن میں اقبال کا دیر سے آنا آتا ہے. :heehee:
 
میرے ہاتھ کی چائے بہت پسند کی جاتی رہی ہے، تاہم جب میں چائے پکا رہی ہوؤں تو اماں کی آواز آتی ہے، 'ہڈیاں گلا رئی ایں؟' اور میرے ذہن میں اقبال کا دیر سے آنا آتا ہے. :heehee:
کہوہ بنا کر رکھ لیا کریں جلدی بن جائے گی چائے آپ کی، جب اماں کی آواز آئے دودھ ڈالیں اور دے دیں (y)
 
مزیدار چائے بنانا مقصود ہوتا ہے، جلدی چائے بنانا نہیں! جسے جلدی بنوانی ہو، کسی اور سے بنوا لے! :p
ابھی تو وقت نہیں ہے چائے کا کل دیکھیں گے ابھی تو فِل حال کھانے کا وقت ہوگیا ہے کھانا کھا کر انشا اللہ نماز کیلئے جانا ہے ۔
 
زیک

مسافر
ہوٹل کِس لئے ہیں زیک بھائی ۔
ریستوران میں شوق سے کھاتا ہوں لیکن جو بات اپنے پکانے کی ہے وہ کہیں اور نہیں۔ دوسرے یہ کہ آپ روز باہر سے نہیں کھا سکتے اور کئی بار مجبوری بھی ہوتی ہے کہ کوئی ریستوران نہیں ہوتا
 
Top