آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سیما علی

لائبریرین
ہمارا جو پروجیکٹ ہے وہ اولڈ وومین کے لئے کچھ ایسے دن مہیا کرنا ہے جو وہ ہر قسم کے ذہنی تناؤ سے دور رہ کر گزار سکیں۔ یہ خواتین مسلمان ہیں ۔ اور ان میں زیادہ تر پناہ گزین ہیں۔ ہم ان کے مسائل تو دور نہیں کر سکتے لیکن ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ چونکہ خود بھی ڈپریشن میں رہے ہیں کچھ عرصہ ۔ تو چاہتے ہیں کہ اس سلسلہ میں کسی کی جو بھی مدد کر سکیں ، کریں۔ ہمارا یہ گھر جو ہم نے نجانے کس رو میں سب کی مخالفت کے باوجود خریدا ہے، اس مقصد کے لئے مختص کر دیا ہے۔ابھی اس کام کو مزید بہتر کرنے کا ارادہ ہے جو ان شاء اللہ نیک نیتی سے کامیاب ہو گا۔
اندازہ کیجئیے کہ جن خواتین کی ہم بات کر رہے ہیں ، جب سب اکٹھی ہوتی ہیں، تو بچوں کے جیسے ہی ان کے رویے ہوتے ہیں۔ بھاگ دوڑ۔۔ مختلف گیمز ۔۔ غرضیکہ پورا دن یہاں گزارنے کے بعد اگلے کئی دن کے لئے خود کو تازہ دم محسوس کرتی ہیں۔
یہ بھی بہت اعلیٰ ترین مقصد ہے اور انتہائی نیک۔۔۔
 
5Gs973M.jpg

کسی ماں کو یہ کہا جائے کہ تم ملازمت کرتی ہو اور اپنے بچوں کو ڈے کیئر سینٹرز چھوڑتی ہو، تم تو اچھی ماں نہیں ہو، تمھارے قدموں تلے جنت نہیں ہے یا پھر ان کی ممتا میں کسی مثالی ممتا کے تقاضے کم تر ہیں، تو ایسی مائیں کیسے زندگی میں کچھ مثبت اور اچھا کرنے کی ہمت کرتی ہیں۔۔۔۔بس یہ تھا ہمارا مشن اور ہم ابھی آپکو اپنا بروشر دیکھاتے ہیں ۔۔یہ دیکھیے یہ ہمارا موٹو تھا ۔۔÷
یعنی کے آپ کہ اسکول میں بچوں کے کھیلنے ، پڑھنے ، اور کھانے پینے کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے یہ کہا جائے تو بہتر ہوگا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تو اِن کے اخراجات رہائش کھانا کپڑے وغیرہ کا خرچہ تو بہت ہوتا ہے وہ سب آپ کیسے کرتی ہیں؟
نہیں رہائش والا معاملہ نہیں ہے۔ سب اپنے گھروں میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہیں۔ انھیں صرف اپنے لئے ٹائم نکالنا ہوتا ہے صبح سے شام تک۔ انھیں لے کر آنا اور واپس چھوڑنا ہمارے ذمہ ہے۔ کھانا پینا بھی یہیں ہوتا ہے دن بھر۔ کبھی تو یہیں بنا لیتے ہیں ۔ اب سب نے اپنے اپنے ملک کی کوئی نہ کوئی ڈش لانی شروع کی تھی۔ سب مل جل کر کھاتے ہیں۔ گارڈن کا کام بھی کرتے ہیں۔ یوں سمجھ لیجئیے کہ ایک تفریحی دن مہیا ہو جاتا ہے انھیں، البتہ ایک لمٹ رکھی ہوئی ہے کہ ایک ٹائم میں ہمارے علاوہ 4 خواتین کا پروگرام بنے۔ گاڑی کی گنجائش کے مطابق۔
البتہ ایک یا دو خود سے آ سکیں تو ٹھیک ۔ ورنہ 5 مناسب ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بھی بہت اعلیٰ ترین مقصد ہے اور انتہائی نیک۔۔۔
جی سیما آپا۔ یہ سب اللہ پاک کی خوشنودی اور دلی سکون اور خوشی کے لئے شروع کر رکھا ہے۔ اس سال میں ابھی تک کچھ نہیں ہو سکا۔ لیکن ان شاء اللہ اگلے مہینے میں امید ہے۔ پھر نومبر تک چلے گا۔
اب ارادہ بن رہا ہے کہ کچھ دستکاری سیکھی سکھائی جائے تا کہ وقت کا استعمال مزید فائدہ مند ہو۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایمانداری سے چلتا رہے تو بہت ہی اچھا کام ہے
جی بھائی نیک نیتی اولین درجہ رکھتی ہے۔
اس میں دینا ہی دینا ہے۔ لینا کچھ نہیں ہے سوائے دعاؤں کے۔ اور کسی کو مسکرا ہٹ اور خوشی دینا اللہ پاک کے پسندیدہ کاموں میں سے ہے۔
 

وسیم

محفلین
میں تو بتانے آیا تھا کہ میں نے چائے میں پھینیاں ڈال کر کھائی ہیں۔ مجھے کیا پتہ تھا یہاں بات ڈاکٹر تک پہنچی ہو گی۔
 
Top