آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

سلائی میں تو ہم بھیی لاجواب ہیں ۔لیڈیز جینٹس اینڈ چلڈرن۔ لہنگا غرارہ ۔ ۔پینٹ کوٹ ویسٹ کوٹ۔
مزےکی بات یہ ہے کہ کسی سے سیکھا بھی نہیں ہے۔ خود ہی سیکھا ہے سب۔
 
آخری تدوین:
ضرور ضرور آپ سے ملاقات کرنے کا بہت دل چاہتا ہے خاص طور پر اتنے فرمانبردار بچوں کی والدہ ہونے کے ناطے سلامت رہیے ۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ۔۔۔ آپی یہ سب اللہ کا کرم ہے میرا اس میں کوئی کمال نہیں۔
بچوں کی اچھی تربیت کے لیے سب سے اہم چیز رزق حلال ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا کہنے ہماری بٹیا واقعی بہت سگھڑ ہیں اور ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی بھی آتی ہے ماشاء اللّہ
جی الحمد للہ۔
سلائی کڑھائی۔ مستری ترکھان والے سبھی کام کر لیتے ہیں جس پر بھائی ہمارا مذاق اڑاتے ہیں کہ تم تو" کاری غرق " ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سلائی میں تو ہم بھیی لاجواب ہیں ۔لیڈیز جینٹس اینڈ چلڈرن۔ لہنگا غرارہ ۔ ۔پینٹ کوٹ ویسٹ کوٹ۔
مزےکےباٹ یہ ہے کہ کسی سے سیکھا۔ بھی نہیں ہے۔ خود ہی سیکھا ہے سب۔
ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہے کہ کچھ بھی نہیں سیکھا اور آتا سب کچھ ہے ماشاء اللہ۔
بس آٹا گوندھنا سیکھا تھا ابو سے۔۔۔ وہ بھی صرف ایک ہاتھ، بائیں ہاتھ کے استعمال سے۔ وہی طریقہ اپنائے ہوئے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر بھی اتنا کام ایک بندے کے بس کی بات نہیں ہے اِس میں پوری آرگنائزیشن کی ضرورت ہوتی ہے آپ تھوڑی بہت فیس رکھیں چاھیں خود نہ لیں اگر آپ کو ضرورت نہیں ہے تو ادارےمیں لگے گی تو آپ کے ادارے کے چھوٹے موٹے کام اِن پیسوں سے ہوجائے گے۔
جس لحاظ سے آپ کہہ رہے ہیں، وہ اپنی جگہ ٹھیک ہے۔
لیکن جس طرح ہم نے بالکل چھوٹے پیمانے پر یہ کام شروع کیا ہے تو شاید اسے ادارہ کا نام دینا درست نہیں ہے۔ ایسے ادارے یہاں موجود ہیں لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ وہاں جانا جیسے ایک نوکری یا ڈیوٹی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اور اس سے ہماری خواتین کو کچھ فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ ان کے نزدیک گھر کی ذمہ داری اولین حیثیت رکھتی ہے۔ گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد پھر ان کے پاس جو ٹائم بچتا ہے اس میں وہ جیسے ڈھے سی جاتی ہیں۔ ہر ایک کے مختلف حالات ہیں۔ ہم دو اولڈ ہومز کے لئے بھی رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں جو پچھلے سال سے کرونا کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ وہاں پر ہم نے دیکھا کہ مسلمان خواتین بہت کم آتی ہیں جب کہ انھیں بھی کم و بیش وہی حالات درپیش ہوتے ہیں جو دوسری خواتین کو ہیں۔ تو اس وجہ سے ہم نے اپنے طور پر یہ کوشش کی ہے۔ اور الحمد للہ بہت بہتر رہا ہے تجربہ۔
اگلا مرحلہ ان شاءاللہ یہ ہو گا کہ کچھ سلائی، نٹنگ ، کروشیا، پینٹنگ جو بھی کوئی سیکھنا یا کرنا چاہے تو کرے۔ اس کے لئے بنیادی سامان اکٹھا کر لیا ہے۔ باقی جو کسی کو ضرورت ہو گی خود بھی خرید لائے گا۔ جن اولڈ ہومز کی بات اوپر بتائی ہیں۔ ہم ان کے لئے مختلف قسم کی چیزیں جیسے بیگ، کمبل، کشن، جرابیں اور بچوں کے لئے جرسیاں ٹوپیاں وغیرہ بنا کر ان اداروں کو گفٹ کرتے ہیں۔ جنھیں وہ سیل کر کے پیسے ان بوڑھوں کی کسی ایکٹیویٹی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اب اس کام میں ہم ان سب کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ فیس والی بات ذاتی طور پر ہی پسند نہیں۔ البتہ جو چیزیں بنیں گی انھیں کرسمس بازار یا ایسے ہی سمر سٹال لگتے ہیں۔ وہاں بآسانی بیچا جا سکتا ہے ۔ کوئی ایکٹیویٹی نہ ہونا ، انسان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ بس اپنی صحت اور ہمت کے مطابق جیسے جیسے ہو گا کرتے جائیں گے۔ ابھی بھی اسی وجہ سے جلدی تھی کہ گھر کا کام مکمل ہو جائے تو کوئی دن مقرر کیا جائے پہلی وزٹ کا۔ لیکن بازو کی وجہ سے یہ پورا مہینہ کافی حد تک بیکار ہی گزرا۔
دعا کیجئیے گا کہ اللہ پاک ہمیں ہمارے ارادوں میں سرخرو فرمائیں۔ آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آج لگ رہا ہے آپ کو فراغت مل گئی کام سے؟
فراغت سے زیادہ تھکان ہے پچھلے دنوں کی مصروفیت کی، دوسرے بارش بھی لگی، تیسرے کھانا بھی بنا ہوا ، اور سب سے بڑھ کر آج پھر بے کار ہیں۔ کل زیادہ لیٹ ہونے کی وجہ سے بھائی گھر چھوڑنے آئے تھے۔
 
کیا کوئی قریبی رشتے دار ہیں جن کی تیمارداری کے لئے جاتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا کوئی قریبی رشتے دار ہیں جن کی تیمارداری کے لئے جاتے ہیں
جی بھائی قریبی رشتہ دار ہی ہیں۔ ان کی فیملی بھی پریشان ہے۔ان کی بیٹی کا نکاح بھی تھا اور باپ ہسپتال۔۔ سو سب مل جل کر اس مشکل وقت میں ساتھ دیتے رہے۔
 
جس لحاظ سے آپ کہہ رہے ہیں، وہ اپنی جگہ ٹھیک ہے۔
لیکن جس طرح ہم نے بالکل چھوٹے پیمانے پر یہ کام شروع کیا ہے تو شاید اسے ادارہ کا نام دینا درست نہیں ہے۔ ایسے ادارے یہاں موجود ہیں لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ وہاں جانا جیسے ایک نوکری یا ڈیوٹی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ اور اس سے ہماری خواتین کو کچھ فائدہ نہیں ہوتا کیونکہ ان کے نزدیک گھر کی ذمہ داری اولین حیثیت رکھتی ہے۔ گھر کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد پھر ان کے پاس جو ٹائم بچتا ہے اس میں وہ جیسے ڈھے سی جاتی ہیں۔ ہر ایک کے مختلف حالات ہیں۔ ہم دو اولڈ ہومز کے لئے بھی رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں جو پچھلے سال سے کرونا کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔ وہاں پر ہم نے دیکھا کہ مسلمان خواتین بہت کم آتی ہیں جب کہ انھیں بھی کم و بیش وہی حالات درپیش ہوتے ہیں جو دوسری خواتین کو ہیں۔ تو اس وجہ سے ہم نے اپنے طور پر یہ کوشش کی ہے۔ اور الحمد للہ بہت بہتر رہا ہے تجربہ۔
اگلا مرحلہ ان شاءاللہ یہ ہو گا کہ کچھ سلائی، نٹنگ ، کروشیا، پینٹنگ جو بھی کوئی سیکھنا یا کرنا چاہے تو کرے۔ اس کے لئے بنیادی سامان اکٹھا کر لیا ہے۔ باقی جو کسی کو ضرورت ہو گی خود بھی خرید لائے گا۔ جن اولڈ ہومز کی بات اوپر بتائی ہیں۔ ہم ان کے لئے مختلف قسم کی چیزیں جیسے بیگ، کمبل، کشن، جرابیں اور بچوں کے لئے جرسیاں ٹوپیاں وغیرہ بنا کر ان اداروں کو گفٹ کرتے ہیں۔ جنھیں وہ سیل کر کے پیسے ان بوڑھوں کی کسی ایکٹیویٹی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ اب اس کام میں ہم ان سب کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔ فیس والی بات ذاتی طور پر ہی پسند نہیں۔ البتہ جو چیزیں بنیں گی انھیں کرسمس بازار یا ایسے ہی سمر سٹال لگتے ہیں۔ وہاں بآسانی بیچا جا سکتا ہے ۔ کوئی ایکٹیویٹی نہ ہونا ، انسان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔ بس اپنی صحت اور ہمت کے مطابق جیسے جیسے ہو گا کرتے جائیں گے۔ ابھی بھی اسی وجہ سے جلدی تھی کہ گھر کا کام مکمل ہو جائے تو کوئی دن مقرر کیا جائے پہلی وزٹ کا۔ لیکن بازو کی وجہ سے یہ پورا مہینہ کافی حد تک بیکار ہی گزرا۔
دعا کیجئیے گا کہ اللہ پاک ہمیں ہمارے ارادوں میں سرخرو فرمائیں۔ آمین
آمین ! آپ کی سوچ بہت اچھی ہے پر مجھے آپ کی ایک بات اچھی نہیں لگی معذرت کےساتھ آپ اپنے سارے کام خود ہی پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہیں لوگوں کی مدد سے آپ کے کام باآسانی پورے ہونگے اور اپنی جگہ پر بھی ایک ایسے شخص کو ٹریننگ دیں جو قابلِ اعتماد ہو اور اگر آپ نہ ہوں تو اُس کو یہ اتھارٹی ہو کہ آپ کی جگہ کام چلاتا رہے کام میں رکاوٹ نہ آئے باقی آپ کی مرضی ہے
 
قدیر بھائی۔ یہ کوئی آخری فیصلہ تو نہیں ہے کہ ہم نے اکیلے ہی یہ کام کرنا ہے۔ انھی میں سے کوئی ساتھ شامل ہو جائے گا مدد کے لئے۔ بلکہ کیوں سمجھئیے کہ پلان اور اخراجات ہمارے ہوتے ہیں۔ بس وقت ان کا ہوتا ہے جس کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ باقی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی جائے گی۔ مقصد وہی ہے جو ذہن میں سوچ رکھا ہے۔ عمل کے طریقے میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ فرق آئے گا۔
 
جی بھائی قریبی رشتہ دار ہی ہیں۔ ان کی فیملی بھی پریشان ہے۔ان کی بیٹی کا نکاح بھی تھا اور باپ ہسپتال۔۔ سو سب مل جل کر اس مشکل وقت میں ساتھ دیتے رہے۔
بہت اچھی بات ہے ساتھ دینا بھی چاھئیے رشتے داروں کو ایک دوسرے پر زیادہ حق ہے
 
قدیر بھائی۔ یہ کوئی آخری فیصلہ تو نہیں ہے کہ ہم نے اکیلے ہی یہ کام کرنا ہے۔ انھی میں سے کوئی ساتھ شامل ہو جائے گا مدد کے لئے۔ بلکہ کیوں سمجھئیے کہ پلان اور اخراجات ہمارے ہوتے ہیں۔ بس وقت ان کا ہوتا ہے جس کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔ باقی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی جائے گی۔ مقصد وہی ہے جو ذہن میں سوچ رکھا ہے۔ عمل کے طریقے میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ فرق آئے گا۔
کام وہی آگے بڑھتا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر تبدیلی لائے باقی اللہ آپ کے کام میں برکت دے آپ کی مشکلیں آسان فرمائے جیسے آپ دوسروں کی مشکلیں آسان کررہی ہیں ہمیں بھی دعاوں میں یاد رکھیے گا بہن آپ جیسے نیک لوگوں کی دعاوں کی ضرورت ہے ہمیں بہت
 
Top